حج 2024 میں کیرالا کی خواتین سب سے بڑی تعداد میں بغیر محرم کے حج کریں گیں

Source: S.O. News Service | Published on 30th January 2024, 2:31 PM | ملکی خبریں | ان خبروں کو پڑھنا مت بھولئے |

نئی دہلی،30/جنوری (ایس او نیوز/ایجنسی) حج کمیٹی آف انڈیا کے ذریعہ جانے والے عازمین حج کا آج یہاں کمپوٹرائز طریقے سے قرعہ اندازی کے زریعہ انتخاب کیا گیا۔ واضح رہے امسال 70 سال اور اُس سے زیادہ عمر کی 6370 عازمین اور بغیر محرم والی خواتین عازمین کی 5162 درخواستیں موصول ہوئیں۔ یہ تعداد گزشتہ سالوں کے مقابلے میں کہیں زیادہ ہیں۔ ان دونوں کیٹگری کی تمام درخواستوں کو بغیر قرعہ اندازی کے حج کے لیے منتخب کرلیا گیا۔

حج کمیٹی کے چیف ایگزیکٹو آفیسر لیاقت علی آفاقی آئی آر ایس، نے بتایا کہ حج 2024 کے لیے بغیر محرم خواتین عازمین کی سب سے زیادہ 3584 درخواستیں کیرالا سے موصول ہوئیں ہیں۔ جبکہ تامل ناڈو سے 378، کرناٹک سے 249، مہاراشٹرا سے 166، اترپردیش سے 141،تلگانہ سے 130،جموں کشمیر سے 82، مدھیہ پردیش سے 72، گجرات سے 64، دہلی سے 50، آندھرا پردیش سے 44، مغربی بنگال سے 40، راجستھان سے 33، بہار سے 30،آسام سے 29، پانڈیچری سے 19،چھتیس گڑھ سے 14، اترا کھنڈ سے 10، جھارکھنڈ سے 9، گوا اور اُڑیسہ سے 5- 5، لداخ سے 3، لکھشدیپ سے 2، ہریانہ، ہماچل پردیش اور پنجاب سے ایک ایک درخواستیں موصول ہوئیں ہیں۔

انہوں نے بتایا کہ 70 سال یا اس سے زیادہ عمر کے عازمین کی سب سے زیادہ 1306 درخواستیں مہاراشٹرا سے موصول ہوئیں ہیں۔ جبکہ کیرالا سے 1250، اترپردیش سے 586، جموں و کشمیر سے 530، کرناٹک سے 514، ،تلگانہ سے 376، گجرات سے 292، ہریانہ سے 274، تامل ناڈو سے 214، مدھیہ پردیش سے 204، راجستھان سے 190، بہار سے 136، آسام سے 104، دہلی سے 80، مغربی بنگال سے 84، جھار کھنڈ سے 56، اترا کھنڈ سے 44، آندھرا پر دیش سے 42، چھتیس گڑھ سے 34، منی پور سے 32، اڑیسہ سے 12, . لداخ سے 4، اور پاڈیچری ، لکشدیپ اور انڈومان نکومان سے 2- 2 درخواستیں موصول ہوئیں ہیں۔

انہوں نے بتایا کہ جن ریاستوں سے 500 سے کم درخواستیں آئیں وہاں بھی تمام درخوستوں کو منظوری مل گئی ہے۔ چھتیس گڑھ، دہلی، گجرات، ہریانہ، کرناٹک، کیرالا، تامل ناڈو، تلگانہ، مدھیہ پردیش ، منی پور اور اتراکھنڈ میں قرعہ اندازی کے زریعہ عازمین کا انتخاب کیا گیا۔

جس کی لسٹ حج کمیٹی آف انڈیا کی ویب سائڈ پر دستیاب ہے۔ اتردیش، راجستھان، جموں کشمیر، جھارکھنڈ ، اڑیسیہ ، بہار، آسام اور آندھرا پردیش کی تمام درخواستوں کو بغیر قرعہ کے منتخب کر لیا ہے چونکہ ان ریاستوں میں کوٹے کے اندر ددرخواستیں موصول ہوئیں ہیں۔

واضح رہے کہ امسال ان تمام حُجاج کی مدد و راہنمائی کے لیے 466 خادم الحجاج سعودی عرب میں بھیجے جائیں گے۔

قرعہ اندازی کے موقع پر سی پی ایس بخشی، جوائنٹ سیکرٹری (حج)، لیاقت علی آفاقی، چیف ایگزیکٹو آفیسر حج کمیٹی آف انڈیا، نمائندہ این، آئی، سی سمیت دیگر اعلیٰ آفسران موجود تھے۔

واضح رہے حج کمیٹی آف انڈیا کا 140020 مقرر ہے۔ جبکہ حج درخواستیں 1,74,000سے بھی وصول ہوئیں ہیں۔

حج کمیٹی آف انڈیا کے چیف ایگزیکٹو آفیسر لیاقت علی آفاقی، آئی آر، ایس نے قرعہ اندازی میں منتخب تمام خوش نصیب عازمین حج کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے اپیل کی ہے کہ آج ہی سے آپ ذہنی طور پر اپنے کو اس مقدس سفر کے لیے تیار کرلیں اور سطح پر منعقد ہونے والے حج تربیتی پروگرام میں ضرور شرکت کریں۔ تاکہ دورانِ حج تمام دشواریوں سے محفوظ رہیں۔

انہوں نے قرعہ میں منتخب شُدہ عازمین سے درخواست کی ہے کہ وہ پیشگی زرمبادلہ کی رقم اسٹیٹ بینک آف انڈیا یا یونین بینک آف انڈیا کی کسی بھی برانچ سے حج کمیٹی آف انڈیا کے اکاؤنٹ میں فوری طور پر جمع کرادیں ۔

مزید تفصیلات مرکزی اور متعلقہ ریاستی حج کمیٹی کے دفاتر یا اُن کی ویب سائڈ سے حاصل کرسکتے ہیں۔ ویٹ لسٹ میں آنے والے عازمین بھی حج کی تیاری میں مصروف رہیں اور حج کمیٹی آف انڈیا کی ویب سائڈ دیکھتے رہیں۔ ہمیں امید ہے کہ اُنھیں بھی حج کی سعادت نصیب ہوگی۔

ایک نظر اس پر بھی

لوک سبھا انتخابات: بی جے پی کو دو مراحل میں ووٹر نہیں ملے، آگے بوتھ ایجنٹ تک میسر نہیں ہوں گے! اکھلیش یادو کا طنز

سماجوادی پارٹی کے سربراہ اکھلیش یادو نے ہفتہ کو دعویٰ کیا کہ لوک سبھا انتخابات کے پہلے دو مراحل میں بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کو ووٹر مہینے ملے اور آئندہ مراحل میں اسے بوتھ ایجنٹ تک میسر نہیں ہوں گے! سماجوادی پارٹی سربراہ نے جمعہ کو ہونے والی دوسرے مرحلہ کی پولنگ کے بعد ایک ...

سابق رکن پارلیمنٹ دھننجے سنگھ کی درخواست ضمانت منظور، سزا منسوخ کرنے کی درخواست مسترد

سابق رکن پارلیمنٹ اور دھننجے سنگھ کو الہ آباد ہائی کورٹ سے ضمانت مل گئی ہے لیکن عدالت نے ان کی سزا پر روک لگانے سے انکار کر دیا ہے۔ جس کی وجہ سے وہ لوک سبھا الیکشن نہیں لڑ سکیں گے۔ ہائی کورٹ کی جسٹس سنجے کمار سنگھ کی سنگل بنچ نے ہفتہ کو یہ فیصلہ سنایا۔

تمل ناڈو کے خشک سالی سے متاثرہ اضلاع کے آبی ذخائر میں صرف 55 فیصد پانی، کسانوں کو دیا گیا یہ مشورہ

  تمل ناڈو کے خشک سالی سے متاثرہ ویلور، رانی پیٹ، تروپتور اور ترووناملائی اضلاع میں زیادہ تر آبی ذخائر میں صرف 55 فیصد پانی بچا ہے۔ اس لیے کسانوں کو مشورہ دیا گیا ہے کہ وہ ایسی فصلوں کا رخ کریں جن میں کم پانی کی ضرورت ہوتی ہے۔ تمل ناڈو کے آبی وسائل کے محکمے کے ذرائع نے آئی اے این ...

غیر معمولی گرمی کے سبب آئندہ دنوں میں سبزیوں کی قیمت میں اضافہ کا امکان

ریٹنگ ایجنسی کرسیل نے کہا ہے کہ سبزیوں کی قیمتیںمعمول سے اوپردرجۂ حرارت کے سبب اگلے چند ماہ تک بڑھ سکتی ہیں۔یاد رہے کہ  انڈیا میٹرولوجیکل ڈیپارٹمنٹ (آئی ایم ڈی )نے پیش گوئی کی تھی کہ سبزیوں کی قیمتیں بڑھنے کے امکانات ہیں۔جون میں مانسون کے آغاز کے بعد قیمتوں میں کمی کا امکان ...

ملک کے مشرقی اور جنوبی علاقوں میں5دنوں تک شدید گرمی کا امکان

ملک کے مشرقی اور جنوبی حصوں میں آئندہ پانچ دنوں تک شدید گرمی کی لہر کا امکان ہے۔ہندوستانی محکمہ موسمیات ( آئی ایم ڈی  ) نے جمعہ کو یہ اطلاع دی۔ آئی ایم ڈی نے  مغربی بنگال، اڈیشہ اور سب ہمالیائی مغربی بنگال کے الگ تھلگ علاقوں میں اگلے پانچ دنوں تک شدید گرمی کی لہر جاری رہنے کی ...

عام آدمی پارٹی کے رکن اسمبلی امانت اللہ خان کو عدالت سے راحت، منی لانڈرنگ کیس میں درخواست ضمانت منظور

دہلی کی راؤس اوینیو کورٹ نے ہفتہ کے روز (27 اپریل) کو عام آدمی پارٹی (عآپ) کے رکن اسمبلی امانت اللہ خان کو راحت دی ہے۔ دہلی وفف بورڈ سے متعلق منی لانڈرنگ کیس کے ملزم امانت اللہ خان کو 15 ہزار کے نجی مچلکہ پر پابند کیا گیا ہے۔

چامراج نگر میں پولنگ بوتھ میں توڑ پھوڑ - سنگ باری - پولیس نے کیا لاٹھی چارج 

سرحدی علاقے چامراج نگر کے گاوں والوں نے انہیں بنیادی سہولتیں دستیاب نہ ہونے کی شکایت کرتے ہوئے بطور احتجاج الیکشن کا بائیکاٹ کیا تھا اس کے باوجود وہاں پولنگ کا انتظام کرنے پر مشتعل مظاہرین نے  سنگ باری کی اورپولنگ بوتھ کو توڑ پھوڑ کر رکھ دیا ۔ حالات پر قابو پانے کے لئے اور ...

راہل گاندھی نے کرناٹک کی ریلی میں بی جے پی کو ’بھارتیہ چمبو پارٹی‘ قرار دیا

کانگریس کے سابق صدر راہل گاندھی نے جمعہ کو بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کو ’’بھارتیہ چمبو  پارٹی ‘‘ قرار دیا اور اس پر عوامی فنڈز کو لوٹنے اور شہریوں کو کھوکھلے وعدوں کے ساتھ چھوڑنے کا الزام لگایا۔

منیش سسودیا کو نہیں ملی راحت، عدالتی تحویل میں مزید 8 مئی تک توسیع

دہلی کے مبینہ شراب پالیسی گھوٹالہ سے متعلق منی لانڈرنگ معاملہ میں عدالت نے عام آدمی پارٹی کے لیڈر منیش سسودیا کی عدالتی تحویل میں 8 مئی 2024 تک توسیع کر دی ہے۔ اس معاملہ کی تفتیش ای دی کی جانب سے کی جا رہی ہے۔

بیدر میں وزیراعلیٰ سدرامیا نے وزیراعظم مودی پر کی سخت تنقید 

بیدر کے انتخابی دورہ پر کرناٹک کے وزیراعلیٰ سدرامیا نے وزیراعظم نریندر مودی پر  یہ کہہ کر سخت تنقید کی کہ  اُنہیں انتخابات کے موقع پر ہی  کرناٹک کی یاد آتی ہے۔ شہر کے گنیش میدان میں منعقدہ کانگریس پارٹی کے انتخابی جلسہ سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ریاست میں شدید خشک سالی ...