لوک سبھا انتخابات: بی جے پی کو دو مراحل میں ووٹر نہیں ملے، آگے بوتھ ایجنٹ تک میسر نہیں ہوں گے! اکھلیش یادو کا طنز

Source: S.O. News Service | Published on 27th April 2024, 6:11 PM | ملکی خبریں |

لکھنؤ، 27/اپریل (ایس او نیوز /ایجنسی) سماجوادی پارٹی کے سربراہ اکھلیش یادو نے ہفتہ کو دعویٰ کیا کہ لوک سبھا انتخابات کے پہلے دو مراحل میں بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کو ووٹر مہینے ملے اور آئندہ مراحل میں اسے بوتھ ایجنٹ تک میسر نہیں ہوں گے! سماجوادی پارٹی سربراہ نے جمعہ کو ہونے والی دوسرے مرحلہ کی پولنگ کے بعد ایک نیوز چینل کی ایک بوتھ ایجنٹ سے کی گئی گفتگو کی ویڈیو کلپ سوشل میڈیا پلیٹ فارم پر شیئر کی۔

انہوں نے ایکس پر لکھا، ’’بی جے پی لیڈروں کے 10 سال لگاتار جھوٹ پے چھوٹ بولنے کے بعد آج بی جے پی کا جو برا حال ہو رہا ہے، اس سچ کو بولنے کی ہمت بی جے پی کا ایک بوتھ ایجنٹ کر رہا ہے۔ یہ بوتھ ایجنٹ کہہ رہا ہے کہ ان کے (بی جے پی کے) حق میں ووٹنگ نہیں ہونے کا سبب بی جے پی حکومت کے خلاف عوام کا اشتعال ہے، جوکہ مہنگائی اور بے روزگاری جیسے اصل مسائل سے وابستہ ہے۔‘‘

اکھلیش یادو نے کہا، ’’پہلے دو مراحل کی ووٹنگ کے بعد آئندہ مراحل میں بی جے پی کا حال اور برا ہوگا۔ ابھی دو مرحلوں میں بی جے پی کو ووٹر نہیں ملے، اگلے مرحلوں میں بوتھ ایجنٹ تک میسر نہیں ہوں گے۔ عوام نے بی جے پی کا بوریا بستر اور جھولا سب باندھ دیا ہے۔‘‘

خیال رہے کہ اتر پردیش میں لوک سبھا کی 80 سیٹوں کے لئے تمام ساتھ مراحل میں ووٹنگ ہوگی، جس میں شروع کے دو مراحل میں 8-8 سیٹوں کے لئے 19 اپریل اور 26 اپریل کو ووٹ ڈالے جا چکے ہیں۔ آئندہ پانچ مراحل کے دوران بقیہ 64 سیٹوں پر ووٹر اپنے حق رائے دہی کا استعمال کریں گے۔

ایک نظر اس پر بھی

بی جے پی مذہب کے نام پر الیکشن لڑ رہی ہے: محبوبہ مفتی

  پی ڈی پی صدر اور سابق وزیر اعلیٰ محبوبہ مفتی کا کہنا ہے کہ بی جے پی لوگوں کی بھلائی کے لئے کام کرنے کے بجائے مذہب کے نام پر الیکشن لڑ رہی ہے انہوں نے دعویٰ کیا کہ لوک سبھا الیکشن کے پہلے تین مرحلوں میں بی جے پی بری طرح سے ہار رہی ہے ان کا کہنا تھا: 'اننت ناگ – راجوری – پونچھ میں ...

کیا بی جے پی تیسرے مرحلے کو آخری مرحلہ سمجھ کر شکست قبول کرے گی؟اکھلیش یادو

لوک سبھا انتخابات 2024 کے لیے منگل کو اتر پردیش میں تیسرے مرحلے کے لیے 10 سیٹوں پر ووٹنگ کے بعد، سماج وادی پارٹی کے قومی صدر اور یوپی کے سابق وزیر اعلی اکھلیش یادو نے بھارتیہ جنتا پارٹی پر سخت تنقید کی ہے۔ ایک طرف ایس پی لیڈر نے بھارتیہ جنتا پارٹی کی شکست کا منشور جاری کیا ہے تو ...

راہل گاندھی کا مودی کو اڈانی اور امبانی کے ہاں ای ڈی اور سی بی آئی بھیجنے کا چیلنج

اڈانی اور امبانی کے حوالے سے بدھ کو راہل گاندھی کو نشانہ بنانا وزیراعظم نریندر مودی کو مہنگا پڑ گیا۔ راہل گاندھی نے  اس کا ترکی بہ ترکی جواب دیتے ہوئے  وزیراعظم کوچیلنج کیا کہ وہ اڈانی اور امبانی کے خلاف جانچ کیوں نہیں کرواتے،ان کے ہاں ای ڈی ،  سی بی آئی  اور انکم ٹیکس محکمہ ...

بی جے پی کی پوری مشینری راہل گاندھی سے متعلق جھوٹ پھیلانے میں مصروف: پرینکا گاندھی

کانگریس جنرل سکریٹری پرینکا گاندھی نے بدھ (8 مئی) کو رائے بریلی میں انتخابی تشہیر کے لیے منعقدہ ایک جلسۂ عام سے خطاب کیا۔ اس موقع پر انہوں نے بی جے پی و پی ایم مودی پر سخت حملہ کرتے ہوئے کہا کہ بی جے پی کی پوری مشینری راہل گاندھی سے متعلق جھوٹ پھیلانے میں مصروف ہے۔ نریند مودی ...

بی جے پی ووٹ خریدنے کے لیے لوگوں کو 5000، 10000 اور 15000 روپے تک دے رہی؛ ممتا بنرجی کا سنگین الزام

مغربی بنگال کی وزیر اعلیٰ اور ترنمول کانگریس چیف ممتا بنرجی نے بدھ کے روز بی جے پی پر سنگین الزام عائد کرتے ہوئے کہا کہ بی جے پی لوگوں کو پیسے دے کر ان کے ووٹ خرید رہی ہے۔ ترنمول کانگریس امیدوار متالی باگ کی حمایت میں آرام باغ میں ایک ریلی سے خطاب کرتے ہوئے ممتا بنرجی نے یہ ...