جنسی مجرموں کے ڈیٹا بیس میں 5 لاکھ سے زیادہ نام شامل کر دئے گئے
نئی دہلی ، 24 فروری(ایس او نیوز؍آئی این ایس انڈیا)خواتین کے خلاف جرائم کے لئے مجرم قرار دئے گئے پانچ لاکھ سے زیادہ جنسی مجرموں کے نام ایک ڈیٹا بیس میں شامل کر دیا گیا ہے۔اس ڈیٹا بیس تک قانون نافذ کرنے والے ایجنسیاں ملک بھر میں جنسی جرائم کے مقدمات کی تحقیقات کے لئے پہنچ بنا سکتی ہیں۔حکام نے اتوار کو بتایا کہ جنسی مجرموں کے نیشنل رجسٹر نیشنل کرائم ریکارڈ بیورو (این سی آربی) کی طرف سے رکھا جاتا ہے،اس میں ان افراد کا ڈیٹا بیس ہے جنہیں عصمت دری، گینگ ریپ، پاکسو اور چھیڑچھاڑ الزامات کا مجرم قرار دیا گیا ہے۔