بھٹکل میں منعقدہ دو روزہ ووٹر آئی ڈی کارڈ کا میگا کیمپ کامیابی کے ساتھ اختتام پذیر؛ 483 نئے نام کئے گئے شامل

Source: S.O. News Service | By I.G. Bhatkali | Published on 7th March 2024, 1:38 PM | ساحلی خبریں | ان خبروں کو پڑھنا مت بھولئے |

بھٹکل 7 مارچ (ایس او نیوز) بھٹکل میں نورحلقہ کی جانب سے  منعقدہ دو روزہ ووٹر آئی ڈی فری کیمپ  میں 483 نئے ناموں کو  ووٹر لسٹ میں شامل کیا گیا جبکہ 710 ووٹر آئی ڈی  کے  ناموں میں کرکشن،  اڈرس تبدیلی یا اِ س جیسے دیگر اُمور انجام دئے گئے۔

  نورحلقہ کے کنوینر عبدالسمیع صدیق نے بتایا کہ   چھ  اسپورٹس سینٹروں  پر مشتمل نورحلقہ کی طرف سے رکھے گئے کیمپ میں تمام اسپورٹس سینٹرس کے ذمہ داران نے بڑھ چڑھ کر اپنی  خدمات پیش کیں اور بھٹکل کے عوام نے بھی  اس کیمپ سے بھرپور فائدہ اُٹھایا۔

بھٹکل تحصیلدار نے بھی اس فری کیمپ کے لئے بھرپور تعاون فراہم  کیا اور پہلے دن پیر کو   دس   بلاک لیول آفسرس (بی ایل او)  کو اس کیمپ میں ناموں کے اندراج کے لئے روانہ فرمایا،  جن کے ساتھ  35 سے زائد فیڈریشن کے والنٹیرس اور انجمن  طلبہ  نے  بھی اپنی خدمات انجام دیں۔

بندرروڈ فورتھ کراس میں واقع الافراح شادی ہال میں منعقدہ   کیمپ کے پہلے دن  عوام کا اس قدر ہجوم تھا کہ شام کے چھ بجنے تک بھی  ناموں کے اندراج کی کاروائی ختم نہیں ہوسکی، جس کو دیکھتے ہوئے ایک روزہ کیمپ کو دو روزہ کیمپ میں تبدیل کراتے ہوئے  اگلے دن منگل کو بھی اسے   جاری رکھنے کا فیصلہ کیا گیا۔

 دوسرے دن بھی  تحصیلدار دفتر سے  دو بی ایل او سمیت دیگر اہلکار بھی نگرانی کے لئے موجود رہے جبکہ  اسپورٹس سینٹرس کے نوجوان اور انجمن کالج کے طلبہ  نے ذمہ داری اُٹھائی اور  فارم نمبر 6 کے ذریعے ووٹرلسٹ میں نئے ناموں کا اندراج  سمیت   فارم نمبر 8 کے ذریعے  ناموں یا اڈرس وغیرہ میں تبدیلی یا کرکشن جیسے اُمور انجام دئے۔ اس طرح  پیر  اور منگل  دو دن تک بھٹکل سمیت اطراف کے عوام نے  اس کیمپ سے بھرپور فائدہ اُٹھایا۔ تحصیلدار دفتر کے ذرائع نے  بتایا کہ  دودن تک رکھے گئے اس میگا کیمپ میں جملہ  483 نئے نام ووٹرلسٹ میں داخل کرائے گئے ہیں جبکہ فارم نمبر 8 کے ذریعے 710  کرکشن  وغیرہ جیسے اُمور ا نجام دئے گئے ہیں۔

بتاتے چلیں کہ کیمپ کے ایک روز قبل یعنی اتوار کو   مختلف  اسپورٹس سینٹروں کے  نوجوانوں اور انجمن طلبہ کو ساحل آن لائن دفتر  میں فارم نمبر6 کے ذریعے  ناموں کے اندراج  اور فارم نمبر 8 کے ذریعے کرکشن  وغیرہ  کے تعلق سے مکمل معلومات فراہم کی گئی تھی اور اُنہیں  ٹریننگ  فراہم کی گئی تھی۔

کیمپ  میں خدمات فراہم کرنے والوں میں کنوینر عبدالسمیع صدیق سمیت  مبشر حُسین ہلارے،   فیصل آرمار، اِمشاد مختصر،  شمعون حاجی فقیہ،  سمیع اللہ اِٹل،  ساجد ایس ایم،  عبدالباسط گولٹے،  فیضان ایس ایم ندوی، روشن کُنن گوڈا، اشرف سعدا وغیرہ پیش پیش رہے، جبکہ کیمپ کو کامیابی کے ساتھ  منعقد کرنے میں بھٹکل مسلم  یوتھ فیڈریشن  اور مجلس اصلاح و تنظیم بھٹکل کی بھی مکمل حمایت  حاصل رہی۔ یاد رہے کہ بھٹکل کا نورحلقہ نوراسپورٹس سینٹر، الایمان اسپورٹس سینٹر، سوپر اسٹار اسوسی ایشن، شاہین اسپورٹس سینٹر ، الہلال اسوسی ایشن اور  مون اسٹار اسپورٹس سینٹرپرمشتمل ہے۔ 

کیمپ کے اختتام پر  نورحلقہ کے کنوینر جناب عبدالسمیع صدیق نے بتایا کہ   ووٹر آئی ڈی کیمپ کے کامیاب انعقاد کے بعد ہم پندرہ دن کا   آدھار کارڈ کیمپ منعقد کرنے کا منصوبہ بنارہے ہیں،  جس کے لئے بینگلور سے ہمیں  سرکاری اہلکاروں کی ایک ٹیم  کو بھٹکل لانا ہوگا اور ان کے سفر سمیت رہنے  کھانے وغیرہ کا انتظام  کرنا ہوگا، بجٹ کے تعلق سے اگر ہمیں  عوام کی طرف سے یا کسی ادارہ کی طرف سے   تعاون ملتا ہے  تو ہم اپنے منصوبے کو رمضان میں ہی منعقد کرسکتے ہیں۔

ایک نظر اس پر بھی

ریاض کے بعد دمام اور جدہ بھٹکلی جماعتوں نے بھی ممبران سے کی ووٹنگ میں حصہ لینے کی اپیل؛ فری ائیرٹکٹ کی بھی پیشکش

لوک سبھا انتخابات کے تیسرے مرحلے میں بھٹکل اور اُترکنڑا میں  7/مئی کو ووٹنگ ہوگی ، یعنی وقت بالکل کم بچا ہے۔ ایسے میں ایک طرف  بھٹکل اسوسی ایشن ریاض نے پہل کرتے ہوئے  اپنے ممبران کے لئے جماعت کی طرف سے  ائیر ٹکٹ  کا اعلان کیا،  وہیں دوسری طرف  لوک سبھا انتخابات کی سنگینی کو ...

حادثے کو دعوت دیتا بھٹکل رنگین کٹہ نیشنل ہائی وے؛ کیا حادثے سے پہلے توجہ دے گی انتظامیہ ؟

  بھٹکل  کا رنگین کٹہ نیشنل ہائی وے   حادثوں کو دعوت دے رہا ہے، مگر  نیشنل ہائی وے اتھارٹی ہو،  آئی آر بی کمپنی  ہو یا پھر تعلقہ انتظامیہ ہو، کوئی اس دعوت نامہ پر توجہ نہیں دے رہا ہے۔

بھٹکل: بچے اورنوجوان دور درازاور غیر آباد علاقوں میں تیراکی کے لئے جانے پر مجبور کیوں ہیں ؟ مسجدوں کے ساتھ ہی کیوں نہ بنائے جائیں تالاب ؟

سیر و سیاحت سے دل صحت مند رہتا ہے اور تفریح انسان کی جسمانی اور ذہنی صحت کو بہتر بناتا ہے۔اسلام  سستی اور کاہلی کو پسند نہیں کرتا اسی طرح صحت مند زندگی گزارنے کے لیے غذائیت سے بھرپور خوراک کے ساتھ جسمانی سرگرمیوں کا ہونا بھی ضروری ہے۔ جسمانی سرگرمیوں میں جہاں مختلف قسم کی ورزش ...

بھٹکل مسلم اسوسی ایشن ریاض کا اہم فیصلہ؛ ووٹنگ کے لئے بھٹکل جانے والے جماعت کے ممبران کو فری ٹکٹ کا اعلان

  فسطائی طاقتوں کو  برسر اقتدار  پر آنے سے روکنے اورملک  میں جمہوری اقدار کو باقی رکھنے کے مقصد سے    بھٹکل مسلم اسوسی ایشن  ریاض نے محسوس کیا ہے کہ اِس بار کے انتخابات میں   مسلمانوں کی طرف سے صد فیصد ووٹنگ ضروری ہے  اور اس کے لئے ہرممکن قدم اُٹھانے کی ضرورت ہے۔اسی اقدام کے ...

منگلورو میں بی جے پی کارکن نے پولنگ بوتھ کے پاس کیا ہنگامہ - کنداپور میں 'نوٹا' کی مہم زوروں پر

ووٹنگ کے دوران پولنگ بوتھ کے قریب  بی جے پی کارکنوں  کی پہلے پولس پھر صحافیوں کے ساتھ اُس  وقت جھڑپ شروع ہوگئی جب کانگریس امیدوار پدماراج آر پجاری  ایک گھنٹہ تک  ووٹنگ کی قطار میں کھڑے ہونے کے بعد  اپنا ووٹ ڈال کر باہر آرہے تھے۔  واردات  جمعہ صبح کو پیش آئی۔

گرفتاری کے خلاف کیجریوال کی درخواست پر سپریم کورٹ میں پیر کو سماعت

  دہلی شراب پالیسی کیس میں گرفتاری کے خلاف سپریم کورٹ وزیر اعلیٰ اروند کیجریوال کی درخواست پر پیر کو سماعت کرے گا۔ سپریم کورٹ کی ویب سائٹ پر شائع تفصیلات کے مطابق جسٹس سنجیو کھنہ اور دیپانکر دتہ کی بنچ 29 اپریل کو کیس کی سماعت کرے گی۔

بنگلہ دیش کو تاریخ کے شدید ترین ہیٹ ویو کا سامنا

  بنگلہ دیش کو گزشتہ 76 سالہ تاریخ کے ریکارڈ ہیٹ ویو کا سامنا ہے۔ بنگلا دیشی میڈیا کے مطابق یکم اپریل سے شروع ہونے والی ہیٹ ویو 26 اپریل تک جاری رہی جب کہ بنگلہ دیشی محکمہ موسمیات نے شدید گرمی کی لہر مزید چند دن جاری رہنے کا خدشہ ظاہر کیا ہے۔

تمل ناڈو کے خشک سالی سے متاثرہ اضلاع کے آبی ذخائر میں صرف 55 فیصد پانی، کسانوں کو دیا گیا یہ مشورہ

  تمل ناڈو کے خشک سالی سے متاثرہ ویلور، رانی پیٹ، تروپتور اور ترووناملائی اضلاع میں زیادہ تر آبی ذخائر میں صرف 55 فیصد پانی بچا ہے۔ اس لیے کسانوں کو مشورہ دیا گیا ہے کہ وہ ایسی فصلوں کا رخ کریں جن میں کم پانی کی ضرورت ہوتی ہے۔ تمل ناڈو کے آبی وسائل کے محکمے کے ذرائع نے آئی اے این ...

غیر معمولی گرمی کے سبب آئندہ دنوں میں سبزیوں کی قیمت میں اضافہ کا امکان

ریٹنگ ایجنسی کرسیل نے کہا ہے کہ سبزیوں کی قیمتیںمعمول سے اوپردرجۂ حرارت کے سبب اگلے چند ماہ تک بڑھ سکتی ہیں۔یاد رہے کہ  انڈیا میٹرولوجیکل ڈیپارٹمنٹ (آئی ایم ڈی )نے پیش گوئی کی تھی کہ سبزیوں کی قیمتیں بڑھنے کے امکانات ہیں۔جون میں مانسون کے آغاز کے بعد قیمتوں میں کمی کا امکان ...

ملک کے مشرقی اور جنوبی علاقوں میں5دنوں تک شدید گرمی کا امکان

ملک کے مشرقی اور جنوبی حصوں میں آئندہ پانچ دنوں تک شدید گرمی کی لہر کا امکان ہے۔ہندوستانی محکمہ موسمیات ( آئی ایم ڈی  ) نے جمعہ کو یہ اطلاع دی۔ آئی ایم ڈی نے  مغربی بنگال، اڈیشہ اور سب ہمالیائی مغربی بنگال کے الگ تھلگ علاقوں میں اگلے پانچ دنوں تک شدید گرمی کی لہر جاری رہنے کی ...

غزہ میں اسرائیلی حملوں میں جان بحق ہونے والے افراد کی تعداد 34356 تک پہنچ گئی

  اسرائیل کی جانب سے غزہ پر کئے جا رہے حملوں کے دوران جان گنوانے والے افراد کی تعداد 34 ہزار سے تجاوز کر گئی ہے۔ فلسطینی وزارت صحت نے غزہ میں مسلط کردہ اسرائیلی جنگ کے باعث اب کی کی ہلاکتوں کی تعداد 34356 بتائی ہے۔