بھٹکل : 18 بسوں سمیت بھاری مالیت کا سامان ضبط ؛ جی ایس ٹی ادا نہ کرتے ہوئے ممبئی سے مال ٹرانسپورٹ کرنے کا الزام

Source: S.O. News Service | By Shahid Mukhtesar | Published on 11th May 2019, 2:08 PM | ساحلی خبریں |

بھٹکل 11مئی (ایس او نیوز) گوڈس اینڈ سروس ٹیکس اد ا کیے بغیر مسافر بسوں کے ذریعے ممبئی سے منگلورو کے لئے بھاری مالیت کا تجارتی سامان ٹرانسپورٹ کرنے کے سلسلے پر روک لگانے کے لئے ڈپارٹمنٹ آف کمرشیل ٹیکس ساؤتھ ژون (بنگلورو) اور ویسٹ ژون(منگلورو) کے افسران نے  مرڈیشور اور شیرور کے درمیان کارروائی کی ہے۔ جس کے نتیجے میں بھاری مالیت کے سامان کے ساتھ 18نجی مسافر بسوں کو ضبط کرلیاگیا ہے۔

 کمرشیل ٹیکس کے افسران کا کہنا ہے کہ جی ایس ٹی کی ادائیگی سے بچنے کے لئے پرائیویٹ بسوں میں مال ٹرانسپورٹ کرنے کے شبہ میں انہوں نے جمعرات کی شب کو آدھی رات کے بعد سے لے کر جمعہ کے دن صبح دس بجے تک مشترکہ کارروائی کی اورپایا کہ 18بسوں میں بھاری مالیت کا سامان لدا ہواتھا۔ ان میں سے 11بسوں میں موجود سامان کے تعلق سے مناسب کاغذات بھی موجود نہیں تھے۔اس سے پتہ چلا کہ جی ایس ٹی ادا کیے بغیر ممبئی سے یہ سامان منگلورو کی طرف لایا جارہا تھا۔یہ سارا مال ضبط کرتے ہوئے بسوں اور سامان کے مالکان کو ہدایت جاری کردی گئی ہے کہ اس مال کو واپس حاصل کرنے کے لئے ضروری کاغذات پیش کریں۔

معلوم ہو اہے کہ ٹیکس کی ادائیگی سے متعلق مشکوک سامان سے لدے بسوں کو ضبط کرکے منگلورو کے نہرو میدان میں رکھا گیا ہے۔ پھر ان بسوں میں موجود تمام سامان کودوسری گاڑیوں میں بھرکر کمرشیل ٹیکس مغربی ژون کے دفتر میں لے جایا گیاہے۔

ایک نظر اس پر بھی

بھٹکل مسلم اسوسی ایشن ریاض کا اہم فیصلہ؛ ووٹنگ کے لئے بھٹکل جانے والے جماعت کے ممبران کو فری ٹکٹ کا اعلان

  فسطائی طاقتوں کو  برسر اقتدار  پر آنے سے روکنے اورملک  میں جمہوری اقدار کو باقی رکھنے کے مقصد سے    بھٹکل مسلم اسوسی ایشن  ریاض نے محسوس کیا ہے کہ اِس بار کے انتخابات میں   مسلمانوں کی طرف سے صد فیصد ووٹنگ ضروری ہے  اور اس کے لئے ہرممکن قدم اُٹھانے کی ضرورت ہے۔اسی اقدام کے ...

منگلورو میں بی جے پی کارکن نے پولنگ بوتھ کے پاس کیا ہنگامہ - کنداپور میں 'نوٹا' کی مہم زوروں پر

ووٹنگ کے دوران پولنگ بوتھ کے قریب  بی جے پی کارکنوں  کی پہلے پولس پھر صحافیوں کے ساتھ اُس  وقت جھڑپ شروع ہوگئی جب کانگریس امیدوار پدماراج آر پجاری  ایک گھنٹہ تک  ووٹنگ کی قطار میں کھڑے ہونے کے بعد  اپنا ووٹ ڈال کر باہر آرہے تھے۔  واردات  جمعہ صبح کو پیش آئی۔

منڈگوڈ میں ڈاکٹر انجلی نمبالکر  نے کہا : وزیر اعظم صرف من کی بات کرتے ہیں اور جن کی بات بھول جاتے ہیں  

لوک سبھا کے لئے کانگریسی امیدوار ڈاکٹر انجلی نمبالکر نے منڈگوڈ کے ملگی نامی علاقے میں انتخابی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ گزشتہ دس برسوں میں وزیر اعظم نریندرا مودی نے صرف من کی بات کی ہے اور انہیں کبھی جن کی بات یاد نہیں آئی ۔

اُتر کنڑا میں چڑھ رہا ہے سیاسی پارہ - پرچار کے لئے وزیر اعظم نریندر مودی اور کرناٹک کے وزیراعلیٰ سدا رامیا کریں گے ضلع کا دورہ

لوک سبھا انتخابات کے دوسرے مرحلے کے لئے اُتر کنڑا میں سیاسی پارہ پوری قوت سے اوپر کی طرف بڑھ رہا ہے کیونکہ اپنے اپنے امیدواروں کے پرچار کے لئے وزیر اعظم نریندرا مودی اور وزیر اعلیٰ سدا رامیا کے دورے طے ہوئے ہیں ۔

اُتر کنڑا میں آج سے 30 اپریل تک چلے گی عمر رسیدہ، معذور افراد کے لئے گھر سے ووٹ دینے کی سہولت

ضلع ڈپٹی کمشنر گنگو بائی مانکر کی طرف سے جاری کیے گئے بیان کے مطابق الیکشن کمیشن کی طرف سے معذورین اور 85 سال سے زائد عمر والوں کے لئے گھر سے ووٹ دینے کی جو سہولت فراہم کی گئی ہے، اتر کنڑا میں آج سے اس کی آغاز ہو گیا ہے اور 30 اپریل تک یہ کارروائی چلے گی ۔