ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / اڈپی : پردیپ پجاری خودکشی معاملہ : پی ایس آئِی کا تبادلہ – دو پولیس اہلکار معطل

اڈپی : پردیپ پجاری خودکشی معاملہ : پی ایس آئِی کا تبادلہ – دو پولیس اہلکار معطل

Sat, 07 Nov 2026 11:33:04    S O News
اڈپی : پردیپ پجاری خودکشی معاملہ : پی ایس آئِی کا تبادلہ – دو پولیس اہلکار معطل

اڈپی، 7/ نومبر (ایس او   نیوز)  اڈپی کے سپرنٹنڈنٹ آف پولیس (ایس پی) ہری رام شنکر نے بتایا کہ پردیپ پجاری پر حملے اور خودکشی پر اکسانے کے معاملے میں مبینہ غفلت برتنے پر پولیس اہلکاروں کے خلاف تادیبی کارروائی شروع کر دی گئی ہے  ۔

اس کارروائی کے بارے میں بات کرتے ہوئے ایس پی نے کہا کہ ایڈیشنل سپرنٹنڈنٹ آف پولیس کی جانب سے پیش کردہ تحقیقاتی رپورٹ کو ’ویسٹرن رینج‘ کے ڈی آئی جی  کو بھیج دیا گیا تھا ۔ جس کی بنیاد پر پی ایس آئی  ہیریاڈکا کو ڈی آئی جی ویسٹرن رینج کے دفتر سے منسلک کر دیا گیا ہے اور ان کے خلاف تادیبی کارروائی کا آغاز کر دیا گیا ہے ۔

اس کے علاوہ ایک اور پیش رفت میں ہسپتال میں محافظ  کے فرائض پر مامور دو پولیس اہلکاروں کو ڈیوٹی کے دوران غفلت برتنے پر معطل کر دیا گیا ہے ۔ یہ کارروائی ویمنز پولیس اسٹیشن کے پولیس انسپکٹر کی جانب سے پیش کردہ تحقیقاتی رپورٹ کی بنیاد پر کی گئی ہے ۔

ایس پی نے مزید کہا کہ معطل کیے گئے اہلکاروں کے خلاف بھی تادیبی کارروائی شروع کی جائے گی ۔


Share: