ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / اڈپی کی پرانی جیل کے احاطے میں بازیاب ہوئی سڑی گلی لاش

اڈپی کی پرانی جیل کے احاطے میں بازیاب ہوئی سڑی گلی لاش

Wed, 18 Nov 2026 13:08:39    S O News

اڈپی  ،18/ نومبر (ایس او نیوز) شہر میں پرانے تعلقہ دفتر کے قریب واقع پرانی جیل سے کل ایک نامعلوم شخص کی سڑی گلی لاش برآمد ہوئی ۔

شبہ ظاہر کیا جا رہا ہے کہ مذکورہ شخص کی موت تقریباً 10 روز قبل ہوئی تھی ۔ یہ بھی امکان ہے کہ اس کی موت کسی بیماری کے باعث ہوئی ہوگی۔   اس کے نام اور پتے  کے تعلق سے ابھی تک کوئی سراغ نہیں ملا ہے ۔

بتایا جاتا ہے کہ لاش سے شدید تعفن  کی وجہ سے باقابل برداشت بدبو اٹھ رہی تھی، جس کے پیشِ نظر سماجی کارکن نتینانند اولاکاڈو نے لاش کو وہاں سے ہٹایا اور اسے اجارکاڈ  میں واقع ڈسٹرکٹ ہسپتال کے پوسٹ مارٹم سینٹر تک پہنچانے میں مدد کی ۔
اڈپی سٹی پولیس اسٹیشن کے ایس آئی رتناکر، پولیس اہلکاروں آنند گانیگا، ایلالینگا اور پرسنا کے ہمراہ جائے وقوعہ پر پہنچے اور قانونی کارروائی  مکمل کی ۔

متوفی کے اہل خانہ یا رشتہ داروں سے گزارش کی گئی ہے کہ وہ اڈپی سٹی پولیس اسٹیشن میں قائم 'سٹیزن اسسٹنس سینٹر'  سے رابطہ کریں ۔ 


Share: