ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / بھٹکل عدالت میں ڈکیتی کے ملزمین کی ضمانت کے لیے جعلی آدھار کارڈ پیش کرنے کی کوشش؛ منگلور کے دو افراد کے خلاف مقدمہ درج

بھٹکل عدالت میں ڈکیتی کے ملزمین کی ضمانت کے لیے جعلی آدھار کارڈ پیش کرنے کی کوشش؛ منگلور کے دو افراد کے خلاف مقدمہ درج

Thu, 03 Jul 2025 01:07:53    S O News

بھٹکل 2 جولائی (ایس او نیوز) ایڈیشنل سول کورٹ اور جے ایم ایف سی بھٹکل میں ڈکیتی کی کوشش کے الزام میں گرفتار ملزمین کو ضمانت دلانے کے لیے مینگلور سے آئے دو لوگوں کے خلاف بھٹکل ٹاون پولس نے مقدمہ درج کرلیا، جنہوں نے عدالت کو فرضی آدھار کارڈ دے کر دھوکہ دینے کی کوشش کی تھی۔

پولیس ذرائع کے مطابق، ملزمان کی شناخت 37 سالہ سوما شیٹی، ساکن اُلال (مینگلور)، اور 30 سالہ واسو سپلیا، ساکن بیلتنگڈی کے طور پر کی گئی ہے۔

یاد رہے کہ قریب ایک ماہ قبل بھٹکل مضافاتی پولیس نے ساگر روڈ کے بلال کھنڈ کراس پر ڈکیتی کی کوشش کے الزام میں مبینہ طور پر گروڑہ گینگ سے تعلق رکھنے والے تین افراد کو گرفتار کیا تھا، جبکہ دو ملزمین فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے تھے۔ بتایا گیا ہے کہ گرفتار شدگان کی ضمانت کے لیے سوما شیٹی اور واسو سپلیا بدھ کے روز بھٹکل عدالت میں پیش ہوئے تھے۔

ذرائع کے مطابق، جب عدالت کے عملے نے ضمانت کی درخواست کے ساتھ جمع کردہ آدھار کارڈز کی جانچ شروع کی، تو اسی دوران دونوں افراد اچانک عدالت سے فرار ہوگئے۔ بعد میں معلوم ہوا کہ پیش کیے گئے آدھار کارڈ جعلی تھے۔

اس واقعے کے بعد بھٹکل ٹاؤن پولیس نے فرار ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کر دی ہے۔

Click here for report in English


Share: