ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / کاسرگوڈ میں بھاری بارش - بس شیلٹر پر دیوار گرنے سے دو بھائیوں کی موت - ایک بچہ زخمی

کاسرگوڈ میں بھاری بارش - بس شیلٹر پر دیوار گرنے سے دو بھائیوں کی موت - ایک بچہ زخمی

Sun, 07 Jun 2026 11:43:38    S O News

کاسرگوڈ 7 / جون (ایس او نیوز) کاسرگوڈ میں بھاری برسات کے بس شیلٹر پر کمپاونڈ کی دیوار گرنے دو بھائیوں کی موت واقع ہوگئی جبکہ ایک بچہ سنگین طور پر زخمی ہوگیا ۔
    
کل شام کے وقت ہوئی بھاری برسات کے دوران آدور کے سنجاکڈاو میں پیش آئے ہوئے اس المناک حادثہ میں فوت ہونے والوں کی شناخت  اسی گاوں کے رہنے والے ابوبکر کے بیٹے مزمل (14 سال) اور منصل (9 سال) کے طور پر کی گئی ہے ۔ جبکہ زخمی بچے کی شناخت ابوبکر کے پڑوسی تاج الدین کے بیٹے واطف (9 سال) کے طور پر کی گئی ہے ۔
    
مقامی ذرائع کے مطابق جب یہ حادثہ پیش آیا اس وقت تین بچے اپنے گھر کے قریب واقع ایک بس شیلٹر میں کھیل رہے تھے ۔ اس وقت قریب میں موجود ایک کمپاونڈ کی دیوار اچانک بیٹھ گئی اور تینوں بچے مٹی اور پتھروں کے ڈھیر کے اندر دب گئے ۔ 
    
دیوار گرنے کی آواز سنتے ہی مقامی لوگ مدد کے لئے دوڑ پڑے اور ملبے سے تینوں بچوں  کو نکال کر فوراً چیگالا کوآپریٹیو ہاسپٹل میں لے جایا گیا ، لیکن وہاں پر ڈاکٹروں نے بتایا کہ مزمل اور منصل کی موت واقع ہو چکی ہے ۔ سنگین طور پر زخمی بچے واطف کو بعد میں کاسرگوڈ کے پرائیویٹ اسپتال میں منتقل کیا گیا ۔
    
کل کاسرگوڈ میں بھاری برسات کی پیشین گوئی کے ساتھ ریڈ الرٹ جاری کیا گیا تھا اور احتیاطی اقدام کے طور پر کاسرگوڈ ضلع کے اسکولوں میں چھٹی دی گئی تھی ۔ اس دوران وقت گزاری کے لئے بچے جب بس شیلٹر کے اندر کھیل رہے تھے تو کمپاونڈ کی دیوار گرنے کا یہ المیہ پیش آیا ۔ فوت ہونے والے دونوں بچے گورنمنٹ اسکول آدور میں زیر تعلیم تھے ۔ 
    
معلوم ہوا ہے کہ جس گھر کے کمپاونڈ کی دیوار بس شیلٹر پر گری ہے ، اس کی گھر کی تعمیر ابھی حال ہی میں مکمل ہوئی ہے اور چند دن پہلے ہی اسے آباد کرنے کی تقریب منعقد کی گئی تھی ۔


Share: