ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ملکی خبریں / ہریانہ کے نوح میں ٹرک نے موٹر سائیکل کو ٹکر ماری، باپ اور تین بچے جاں بحق

ہریانہ کے نوح میں ٹرک نے موٹر سائیکل کو ٹکر ماری، باپ اور تین بچے جاں بحق

Wed, 23 Sep 2026 12:57:41    S O News

نوح، 23 /ستمبر (ایس او نیوز): ہریانہ کے نوح ضلع میں منگل کی ریر رات ایک تیز رفتار ٹرک نے موٹر سائیکل کو ٹکر مار دی، جس کے نتیجے میں ایک ہی خاندان کے چار افراد جاں بحق ہوگئے، اور ایک خاتون شدید زخمی ہوگئی۔ حادثہ رات تقریباً 11 بجے تاؤڑو-نوح روڈ پر ماریا منزل اسکول کے قریب پیش آیا۔

پولیس کے مطابق پانچ افراد ایک ہی موٹر سائیکل پر سوار ہوکر اپنے گاؤں جارہے تھے۔ موٹر سائیکل سوار نے سڑک پر دائیں جانب جانے کی کوشش کی، اسی دوران مخالف سمت سے آنے والے تیز رفتار ٹرک نے موٹر سائیکل کو ٹکر مار دی۔ حادثہ اتنا شدید تھا کہ موٹر سائیکل پر سوار 32 سالہ صابر، ان کی دو بیٹیاں سغری اور فاطمہ، اور ان کے سالے کی بیٹی غزالہ موقع پر ہی دم توڑ دئیے، جبکہ صابر کی اہلیہ نسرین شدید زخمی ہوگئیں۔

حادثے کے بعد ٹرک ڈرائیور گاڑی چھوڑ کر فرار ہوگیا۔ پولیس نے ٹرک قبضے میں لے لیا ہے اور ڈرائیور کی تلاش جاری ہے۔ قریبی دکان کے CCTV کیمرے میں حادثے کی فوٹیج بھی ریکارڈ ہوئی ہے، جسے تفتیش میں استعمال کیا جارہا ہے۔ لاشوں کو پوسٹ مارٹم کے لیے نلہڑ میڈیکل کالج کے مردہ خانے منتقل کیا گیا۔


Share: