ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / منگلورو : تلپاڈی بس حادثے میں چھ لوگوں کی موت کا سبب بننے والا ڈرائیور گرفتار

منگلورو : تلپاڈی بس حادثے میں چھ لوگوں کی موت کا سبب بننے والا ڈرائیور گرفتار

Sun, 31 Aug 2025 11:40:49    S O News

منگلورو،  31 / اگست (ایس او نیوز) تین دن قبل تلپاڈی میں پیش آئے ہوئے المناک حادثے میں چھ لوگوں کی موت کا سبب بننے والے کے ایس آر ٹی سی کے بس ڈرائیور کو منجیشور پولیس نے گرفتار کر لیا ۔
    
گرفتار شدہ بس ڈرائیور کی شناخت نجلنگپّا چلاوادی (47 سال) کے طور پر کی گئی ہے جو کہ باگلکوٹ کا رہنے والا ہے ۔ ملزم ڈرائیور کو گرفتاری کے بعد عدالت میں پیش کیا گیا جہاں سے اس کو دو ہفتے کی عدالتی حراست میں بھیجا گیا ۔
    
خیال رہے کہ جب نیشنل ہائی وے 66 پر 28 اگست کی دو پہر کے وقت حادثہ پیش آیا تھا اور اس کے نتیجنے میں ایک رکشہ ڈرائیور سمیت چھ افراد کی جان چلی گئی تھی تو بتایا گیا تھا کہ بریک فیل ہونے کی وجہ سے بس بے قابو ہوگئی تھی ، لیکن کے ایس آر ٹی سی نے وضاحت جاری کرتے ہوئے کہا تھا کہ یہ حادثہ بریک فیل ہونے یا کسی تکنیکی خرابی کی وجہ سے نہیں بلکہ ڈرائیور کی غفلت اور تیز رفتاری کی وجہ سے پیش آیا ہے اس لئے مذکورہ ڈرائیور کے خلاف سخت قانونی کارروائی کی جائے گی ۔  


Share: