ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / ڈانڈیلی میں آوارہ کتوں کا حملہ - ایک بچہ سمیت تین افراد ہوئے زخمی

ڈانڈیلی میں آوارہ کتوں کا حملہ - ایک بچہ سمیت تین افراد ہوئے زخمی

Sat, 30 Aug 2025 13:06:25    S O News

ڈانڈیلی ،30 / اگست (ایس او نیوز) شہر کے ہلیال روڈ پر واقع ونائیک نگر میں آوارہ کتوں کے حملے ایک بچہ ، نوجوان لڑکی اور ایک معمر شخص زخمی ہوگئے ۔
    
موصولہ رپورٹ کے مطابق کتوں کے اس حملے میں زخمی ہونے والوں کی شناخت روشن ضمیر (11 سال)، عاشقہ (19 سال) اور حسین صاب (70 سال) کے طور پر کی گئی ہے ۔ زخمیوں کا علاج سرکاری جنرل ہاسپٹل میں کیا گیا ۔ سی ایم سی کی رکن سرسوتی راجپوت اور مقامی لوگوں نے جنرل اسپتال میں پہنچ کر زخمیوں کی خبر گیری کی ۔
    
عوام کا کہنا ہے کہ شہر کے ونائیک نگر سمیت کئی علاقوں میں لاوارث کتوں کی آوارہ گردی اور حملوں کے واقعات میں روز بروز اضافہ ہو رہا ہے ۔ ان حملوں میں متعدد افراد زخمی ہو چکے ہیں ۔ اگر ڈانڈیلی سی ایم سی کی طرف سے ان آوارہ کتوں پر قابو پانے کے لئے سخت اقدامات نہیں کیے گئے تو پھر شہر میں عوام کا چلنا پھرنا دوبھر ہو جائے گا اور یہ ایک خطرناک مسئلہ بن جائے گا ۔


Share: