Tue, 19 Jan 2021 18:32:54
حوثی ملیشیا کی طرف سے پٹرولیم مصنوعات کی لوٹ مار اور پٹرولیم مصنوعات کی بلیک مارکیٹ میں فروخت کے نتیجے میں صنعا میں ایندھن کا شدید بحران پیدا ہوگیا ہے۔ ذرائع ابلاغ کےمطابق صنعا میں پٹرول اسٹیشنوں پر ایندھن کے حصول کے لیے گاڑیوں کی لمبی لمبی قطاریں لگی ہوئی ہیں اور لوگوں کو چند لیٹر ڈیزیل یا یٹرول حاصل کرنے کے لیے گھنٹوں انتظار میں کھڑے ہو کر خوار ہونا پڑ رہا ہے۔
View more
Tue, 19 Jan 2021 18:24:13
ترکی نے جلا وطن مذہبی رہ نما فتح اللہ گولن سے تعلق کے شبہے میں گرفتاری کی مہم کے سلسلے میں 238 افراد کو حراست میں لینے کے احکامات جاری کیے ہیں۔ انقرہ حکومت کا موقف ہے کہ 2016ء میں بغاوت کی کوشش کے منصوبے کے پیچھے گولن کا ہاتھ ہے۔
View more
Tue, 19 Jan 2021 17:57:14
جنوبی کوریا کی ایک عدالت نے پیر کے روز سام سنگ کے نائب صدر ارب پتی لی جائی یانگ کو سن 2016 کے کرپشن سکینڈل میں ان کے ملوث ہونے کی بنا پر انہیں ڈھائی سال کی قید کی سزا سنائی ہے۔
View more
Tue, 19 Jan 2021 17:55:13
امریکہ کے متعدی امراض کے چوٹی کے ماہر نے کہا ہے کہ نو منتخب صدر جو بائیڈن کا ان کے دور اقتدار کے پہلے 100 دنوں کے اندر دس کروڑ لوگوں کو کووڈ نائنٹین سے بچاؤ کے لیے ویکسین لگانے کا ارادہ ایک قابل حصول ہدف ہے۔
View more
Tue, 19 Jan 2021 17:41:32
گزشتہ سال کرونا وائرس کے باعث سفری پابندیوں کے باوجود اس صدی کے پہلے دو عشروں میں دنیا بھر میں تارکین وطن کی تعداد میں بڑا اضافہ دیکھا گیا اور 10 کروڑ کے لگ بھگ لوگ اپنا آبائی وطن چھوڑ کر دوسرے ملکوں میں چلے گئے۔
View more
Tue, 19 Jan 2021 17:38:33
امریکہ کے نو منتخب صدر جو بائیڈن بدھ کو ملک کے 46 ویں صدر کی حیثیت سے اپنے عہدے کا حلف اٹھائیں گے جب کہ صدر ڈونلڈ ٹرمپ اپنی چار سالہ مدت مکمل ہونے کے بعد وائٹ ہاؤس چھوڑ دیں گے۔
View more
Mon, 18 Jan 2021 19:13:34
لبنان کے دارالحکومت بیروت میں گذشتہ سال اگست میں زوردار دھماکے کا سبب بننے والی امونیم نائٹریٹ کی بھاری مقدار کا ممکنہ طور پرشام کی دو کاروباری شخصیات سے تعلق تھا۔ان پرشامی صدر بشارالاسد سے تعلق کے الزام میں امریکا نے پابندیاں عاید کررکھی ہیں۔
View more
Your experience on this site will be improved by allowing cookies
Cookie Policy