Sun, 24 Jan 2021 19:40:11
ایران کے وزیر خارجہ محمد جواد ظریف نے کہا ہے کہ امریکا کے ساتھ جامع مذاکرات ممکن ہیں۔ ان کا کہنا ہے کہ ایران کے جوہری پروگرام کے علاوہ امریکا کے ساتھ تمام حل طلب مسائل پر بات چیت کی جاسکتی ہے۔ خیال رہے کہ ایرانی حکومت امریکا کے ساتھ مذاکرات سے انکار کرتی رہی ہے۔
View more
Sun, 24 Jan 2021 19:29:15
عراقی شہر بغداد میں امریکی سفارتخانے نے بتایا ہے کہ عراقی حکومت کو دارلحکومت کے گرین زون کی سیکیورٹی کو مزید مستحکم کرنے کے لیے 20 ملین ڈالر مختص کئے ہیں۔
View more
Sun, 24 Jan 2021 19:08:00
امریکا کے وفاقی بجٹ سے چلنے والے تین بین الاقوامی نشریاتی اداروں کے سربراہوں کو صدر جوزف بائیڈن کی انتظامیہ نے ملازمتوں سے فارغ کر دیا ہے۔
View more
Sun, 24 Jan 2021 18:23:30
فلسطینی جماعت حماس کے زیر انتظام غزہ کی پٹی کے ایک اقامتی علاقے میں ہفتے کے روز زور دار دھماکا ہوا ہے جس کے نتیجے میں بیس سے زیادہ افراد زخمی ہوگئے ہیں۔
View more
Sun, 24 Jan 2021 18:15:28
یورپ کے ملک اٹلی میں حکام نے سوشل میڈیا ایپ 'ٹک ٹاک' پر ہونے والے 'بلیک آؤٹ' چیلنج میں مبینہ طور پر حصہ لینے والی 10 سالہ لڑکی کی حادثاتی موت کے بعد تحقیقات کا آغاز کر دیا ہے۔
View more
Sun, 24 Jan 2021 18:08:43
سری لنکا کی وزیرِ صحت، جنہیں کرونا وائرس کے علاج کے لیے ایک جادوگر کے تیار کردہ محلول کو استعمال کرنے اور اسے وبا کے خلاف مؤثر قرار دینے پر تنقید کا سامنا تھا، کرونا وائرس سے متاثر ہونے کی تصدیق ہوئی ہے۔
View more
Sun, 24 Jan 2021 18:04:52
پاکستان کے مرکزی بینک نے حالیہ رپورٹ میں کہا ہے کہ کرنٹ اکاؤنٹ بیلنس پانچ ماہ مثبت رہنے کے بعد دسمبر میں ایک بار پھر منفی ریکارڈ کیا گیا جو 66 کروڑ 20 لاکھ امریکی ڈالرز رہا۔ جب کہ نومبر میں کرنٹ اکاؤنٹ بیلنس 51 کروڑ 30 لاکھ ڈالرز مثبت رہا تھا۔
View more
Your experience on this site will be improved by allowing cookies
Cookie Policy