ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ریاستی خبریں / ای ڈی کا ڈی کے سریش کو نوٹس: ایشوریا گوڈا فراڈ کیس میں 19 جون کو حاضر ہونے کی ہدایت

ای ڈی کا ڈی کے سریش کو نوٹس: ایشوریا گوڈا فراڈ کیس میں 19 جون کو حاضر ہونے کی ہدایت

Tue, 17 Jun 2025 19:54:45    S O News
ای ڈی کا ڈی کے سریش کو نوٹس: ایشوریا گوڈا فراڈ کیس میں 19 جون کو حاضر ہونے کی ہدایت

بنگلورو، 17 جون (ایس او نیوز / ایجنسی) انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ (ای ڈی) نے کانگریس لیڈر اور کرناٹک کے نائب وزیر اعلیٰ ڈی کے شیوکمار کے بھائی و رکن پارلیمان ڈی کے سریش کو منی لانڈرنگ ایکٹ (PMLA) کے تحت درج ایک بڑے دھوکہ دہی کیس میں طلب کیا ہے۔

ذرائع کے مطابق ڈی کے سریش سے 19 جون کو ای ڈی کے دفتر میں پیش ہو کر اپنا بیان درج کروانے کے لیے کہا گیا ہے۔ معاملہ 33 سالہ ایشوریا گوڈا سے جڑا ہے، جسے ای ڈی نے اپریل میں گرفتار کیا تھا۔ ایشوریا پر الزام ہے کہ اس نے خود کو ڈی کے سریش کی بہن ظاہر کر کے سونا، نقد رقم اور بینک ڈپازٹس کے عوض منافع کا جھانسہ دے کر کئی افراد سے کروڑوں کا دھوکہ کیا۔

دلچسپ بات یہ ہے کہ خود ڈی کے سریش نے بھی پولیس میں شکایت درج کروائی تھی کہ ان کا نام اور رشتہ ناجائز طور پر استعمال کیا جا رہا ہے۔ ای ڈی نے اس معاملے میں کانگریس ایم ایل اے ونئے کلکرنی سے بھی پوچھ گچھ کی ہے۔

یہ کیس مختلف تھانوں میں درج ایف آئی آرز پر مبنی ہے، جن میں ایشوریا گوڈا، اس کے شوہر ہریش کے این اور دیگر شریک ملزمان شامل ہیں۔ ای ڈی اس پورے معاملے کی گہرائی سے تفتیش کر رہی ہے۔


Share: