Tue, 10 Jun 2025 11:47:41
کرناٹک کے وزیر اعلیٰ سدارامیا نے وزیر اعظم نریندر مودی اور ان کی حکومت کو شدید تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ مودی صرف تشہیر کی بنیاد پر زندہ ہیں۔ انہوں نے الزام لگایا کہ گزشتہ 11 سال میں مودی حکومت نے عوامی فلاح کا کوئی بڑا کام نہیں کیا بلکہ صرف وعدے، دعوے اور جھوٹے بیانات پر انحصار کیا ہے۔
View more
Tue, 10 Jun 2025 11:41:13
کرناٹک کے وزیر اعلیٰ سدارامیا کو بنگلور میں چنّاسوامی اسٹیڈیم کے باہر پیش آئے افسوسناک بھگدڑ سانحہ کے تناظر میں کانگریس ہائی کمان کی جانب سے دہلی طلب کر لیا گیا ہے۔
View more
Tue, 10 Jun 2025 10:52:22
آئی پی ایل 2025 کی فاتح ٹیم رائل چیلنجرز بنگلور (آر سی بی) کی جانب سے منعقدہ جشن کے دوران پیش آئے بھیانک بھگدڑ سانحہ پر قانونی کارروائی کا سلسلہ تاحال جاری ہے، جس میں اب کرناٹک ہائی کورٹ نے ریاستی حکومت سے سخت سوالات کیے ہیں۔ عدالت نے آر سی بی کے مارکیٹنگ ہیڈ کی گرفتاری پر برہمی ظاہر کرتے ہوئے ریاستی حکومت سے تین اہم سوالات کیے ہیں۔
View more
Mon, 09 Jun 2025 18:57:17
ساحلی علاقے میں ریاستی ہائی کورٹ کی ایک بینچ کے قیام کا مطالبہ بہت دنوں سے چل رہا تھا اور اب اس بینچ کو مینگلورو میں قائم کرنے کے لئے ای میل کے ذریعے مہم چلائی جا رہی ہے ۔
View more
Mon, 09 Jun 2025 18:18:07
مرکزی وزارت داخلہ نے شہر میں ہوئے ہندوتوا وادی راوڈی شیٹر سُہاس شیٹی قتل کی تحقیقات نیشنل انویسٹی گیشن ایجنسی کے حوالے کی ہے۔
View more
Thu, 05 Jun 2025 19:20:55
4 جون 2025 کو بنگلورو کے چناسوامی اسٹیڈیم کے باہر آر سی بی کی آئی پی ایل 2025 میں پہلی فتح کے جشن کے دوران بھگدڑ مچ گئی، جس میں 11 افراد جاں بحق اور 47 زخمی ہو گئے۔ اس واقعے کے بعد کرناٹک ہائی کورٹ نے از خود نوٹس لیتے ہوئے معاملے کی سماعت شروع کی۔
View more
Thu, 05 Jun 2025 18:02:33
رائل چیلنجرز بنگلورو (آر سی بی) نے اپنی آئی پی ایل جیت کی تقریب کے دوران پیش آئے افسوسناک حادثے پر گہرے دکھ کا اظہار کرتے ہوئے جاں بحق ہونے والے افراد کے لواحقین کو مالی امداد فراہم کرنے کا اعلان کیا ہے۔
View more
Thu, 05 Jun 2025 17:54:29
کرناٹک پبلک سروس کمیشن (KPSC) کی جانب سے جاری کردہ 384 گزٹیڈ پروبیشنری عہدوں کی بھرتی سے متعلق اعلامیہ کو کرناٹک ایڈمنسٹریٹیو ٹریبونل (KAT) نے منسوخ کر دیا ہے۔ یہ فیصلہ 28 مئی کو جسٹس آر بی بودیہال (چیئرمین) اور ایڈمنسٹریٹو ممبر راگھویندرا اورادکر پر مشتمل بینچ نے سنایا۔
View more
Thu, 05 Jun 2025 13:38:14
بنگلورو کے ایم چناسوامی اسٹیڈیم کے باہر بدھ کے روز پیش آئے افسوسناک بھگدڑ کے واقعے میں کم از کم 11 افراد جاں بحق اور 33 سے زائد زخمی ہو گئے۔ یہ واقعہ اس وقت پیش آیا جب رائل چیلنجرز بنگلورو (آر سی بی) کی آئی پی ایل 2025 جیت کا جشن منانے کے لیے ہزاروں کرکٹ شائقین اسٹیڈیم کے اطراف جمع ہو گئے تھے۔
View more
Your experience on this site will be improved by allowing cookies
Cookie Policy