Tue, 25 Sep 2018 17:30:39
امریکی ذرائع ابلاغ سے موصولہ ا طلاع کے مطابق امریکہ کے خفیہ ادارے سینٹرل انٹیلی جنس ایجنسی (سی آئی اے) نے کہا ہے کہ اسے ایسے اشارے ملے ہیں جن سے لگتا ہے کہ شمالی کوریا اپنے جوہری ہتھیار تلف کرنے پر واقعی آمادہ ہے
View more
Tue, 25 Sep 2018 17:16:09
فلسطین کے مقبوضہ بیت المقدس میں مسجد اقصیٰ میں یہودی آبادکاروں کے دھاوے اور مقدس مقام کی مجرمانہ بے حرمتی کا سلسلہ جاری ہے۔ کل سوموار کو90 یہودی آباد کار اور اسرائیلی فوجی پولیس کی فول پروف سیکیورٹی میں مسجد اقصیٰ میں داخل ہوئے اور قبلہ اول میں گھس کرنام نہاد مذہبی رسومات کی ادائی کی آڑ میں مقدس مقام کی بے حرمتی کی۔ میڈیا نے فلسطینی محکمہ اوقاف کے حکام کے حوالے سے بتایا ہے کہ سوموارکو90 یہودی آباد
View more
Tue, 25 Sep 2018 17:04:25
فلسطین کے علاقے غزہ کی پٹی کی شمالی سرحد پر بحری ناکہ بندی توڑنے کی کوشش کرنے والے فلسطینیوں پر اسرائیلی فوج نے اندھا دھنا فائرنگ کی جس کے نتیجے میں ایک فلسطینی شہید اور ایک سو کے قریب زخمی ہوگئے۔
View more
Tue, 25 Sep 2018 16:43:46
گذشتہ دنوں بھارتیہ جنتا پارٹی کی قیادت والی مرکزی حکومت نے طلاق ثلاثہ معاملے میں عجلت کا مظاہرہ کرتے ہوئے آرڈیننس پاس کرالیا جس کے بعد سے ہی انصاف پسند عوام بالخصوص مسلمانوں میں بے چینی پھیلی ہوئی ہے ۔
View more
Tue, 25 Sep 2018 11:52:49
دیوبند میں وائرل ڈینگو ملیریا اور ٹائیفائڈ میں مبتلا سینکڑوں طلباء اور اہالیان شہر کی گزشتہ کل عیادت و مزاج پرسی کے بعد آج تنظیم ابناء مدارس ویلفیئر ایجوکیشنل ٹرسٹ کے چیئرمین اور دیوبند اسلامک اکیڈمی کے ڈائریکٹر مہدی حسن عینی قاسمی کی قیادت میں ایک وفد نے شہر کے مختلف اسپتالوں کا دورہ کیا اور بلاتفریق مذھب سینکڑوں ہندو مسلم مریضوں اور طلباء کرام کو متعدد پھلوں اور مشروبات پر مشتمل کٹ تقسیم کیا
View more
Tue, 25 Sep 2018 11:31:25
ہماچل پردیش میں زبردست بارش کے سبب لاہول-اسپتی میں ٹریکنگ کے لئے گئے 45 لوگوں کے لاپتہ ہونے کی خبر ہے۔ اطلاعات کے مطابق، ان میں آئی آئی ٹی (رڑکی) کے 35 طلبہ بھی شامل ہیں۔
View more
Tue, 25 Sep 2018 11:18:34
بابری مسجد کی مقبوضہ اراضی کے متعلق ایک اہم کیس میں سپریم کورٹ 28 ستمبر کو اپنا فیصلہ سنا سکتا ہے۔ سپریم کورٹ اس بات پر فیصلہ دے گا کہ مسجد میں نماز پڑھنا اسلام کا اہم جزو ہے یا نہیں۔
View more
Tue, 25 Sep 2018 11:05:32
فوجی سربراہ جنرل بپن راوت نے پیر کے روز کہا کہ لائن آف کنٹرول کے پار دہشت گردوں کے ٹھکانوں پر ایک اور سرجیکل اسٹرائیک کئے جانے کی ضرورت ہے۔ یہ پوچھے جانے پر کہ کیا ایک اور سرجیکل اسٹرائیک کی ضرورت ہے، راوت نے کہا کہ جموں و کشمیر میں موجودہ حالات کو دیکھتے ہوئے یہ کاروائی کی جانی چاہئے۔
View more
Mon, 24 Sep 2018 19:13:55
ایشیا کپ میں سری لنکا کی مایوس کن کارکردگی اور اس کے پہلے ہی راؤنڈ میں باہر ہو جانے کا نزلہ سری لنکا کے کپتان انجیلو میتھیوز پر گر گیا اور ان کی کپتانی چھین کر دنیش چنڈیمل کو ون ڈے ٹیم کا بھی کپتان بنا دیا گیا۔
View more
Your experience on this site will be improved by allowing cookies
Cookie Policy