Wed, 26 Sep 2018 12:34:50
سپریم کورٹ نے بدھ کو مرکز کے اہم آدھار کارڈ پروگرام اور اس سے وابستہ 2016 کے قانون کی آئینی حیثیت کو چیلنج کرنے والی کچھ عرضیوں پر اپنا فیصلہ سنادیا ۔ عدالت نے کہا کہ آدھار آئینی طور پر ویلڈ ہے ۔ س
View more
Wed, 26 Sep 2018 12:26:37
سپریم کورٹ نے بدھ کو ایس سی ایس ٹی ملازمین کو پروموشن میں ریزوریشن کا فیصلہ سنایا ۔ عدالت نے کہا کہ سرکاری ملازمتوں میں پروموشن مین ریزرویشن جاری رہے گا ۔ سپریم کورٹ نے کہا کہ فیصلہ پر از سر نو غور وخوض کرنے کی کوئی ضرورت نہیں ہے۔
View more
Wed, 26 Sep 2018 11:54:23
مدھیہ پردیش میں سنگارالی کے قریب ایک ہجوم نے ایک خاتون کو اس شبہ پر زدوکوب کرکے ہلاک کردیا کہ وہ بچوں کا سرقہ کرنے والی تھی۔ پولیس نے آج یہ بات بتائی۔ اس خاتون کو جس کی ذہنی حالت اچھی نہیں معلوم ہوتی تھی، ایک ہجوم نے 19 جولائی کو ماروا پولیس اسٹیشن حدود میں بھوش ولیج میں ہلاک کردیا۔
View more
Wed, 26 Sep 2018 11:47:37
آئندہ برس ہونے والے عام انتخابات میں کانگریس کی طرف سے پارٹی کے صدر راہل گاندھی کو غیربھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) اتحاد کا وزیراعظم کے عہدہ کا امیدوار پیش کئے جانے کے ایک دن بعد ہی پیر کو اس مہم کو اس وقت بڑی حمایت ملی جب سابق وزیراعظم ایچ ڈی دیو ے گوڑا نے کہاکہ اس میں ان کی پارٹی کو کوئی اعتراض نہیں ہے ۔
View more
Wed, 26 Sep 2018 11:36:27
وزیر خارجہ سشما سوراج نے جی -4 ممالک کے وزرا خارجہ کے ساتھ بدھ کو یہاں ایک میٹنگ کی اور اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی اصلاحات پر پیش رفت کے حوالے سے تبادلہ خیال کیا۔
View more
Wed, 26 Sep 2018 11:10:45
آج یہاں مہاراشٹر میں مسلمانوں کو ریزرویشن دینے کے معاملے میں سابق ریاستی وزیراورسینئر کانگریسی لیڈرعارف نسیم خان کی سربراہی میں پونے کے سرکردہ مسلم رہنماؤں سے وزیراعلیٰ دیویندر فڑنویس سے ملاقات کی اورمطالبہ کیا کہ موجودہ حکومت مسلمانوں کو تعلیم اورملازمت میں پانچ فیصد ریزرویشن مہیا کرائے جوکہ سابقہ کانگریس۔این سی پی حکومت نے دینے کا اعلان کیا تھا۔
View more
Tue, 25 Sep 2018 19:37:26
بھٹکل ہوناور علاقے میں ریت کی سپلائی بند رہنے کی وجہ سے یہاں پر تعمیراتی کام رک گئے ہیں اور منصوبوں کی تکمیل متاثر ہوئی ہے۔ اگر آئندہ پندرہ دنوں کے اندر حکومت کی طرف سے ندیوں سے ریت نکالنے پر لگائی گئی پابندی ہٹائی نہیں گئی تو پھر علاقے کے عوام کے ساتھ ضلع انچارج وزیر آر وی دیشپانڈے کی رہائش گاہ کے سامنے دھرنا دیا جائے گا۔ اس بات کا اعلان بھٹکل ہوناور حلقے سے بی جے پی کے رکن اسمبلی سنیل نائک نے کی
View more
Tue, 25 Sep 2018 19:25:08
سپریم کورٹ نے کہا ہے کہ ممبران پارلیمنٹ اور اراکین اسمبلی کو وکالت کرنے روکا نہیں جا سکتا ہے۔ عدالت نے کہا کہ یہ لوگ کل مدتی سرکاری ملازم نہیں ہیں۔ انہیں پریکٹس سے روکنے سے روکنے کا قانون بار کونسل آف انڈیا نے نہیں بنا یا ہے۔ گذشتہ 9جولائی کو سپریم کورٹ نے فیصلہ محفوظ رکھ لیا تھا۔
View more
Tue, 25 Sep 2018 19:09:34
کیرالامیں آئے صدی کے سب سے بڑے سیلاب سے لگ بھگ ساڑھے چار سو سے زائد جانیں تلف ہونے کی اطلاعات ہیں ، اور 40 ہزار کروڑ کا مالی نقصان ہوا ہے ۔ مصیبت کی اس گھڑی میں پورا ملک کیرالا کے ساتھ کھڑا رہا ۔ پہلے مرحلے میں ریلیف کے بعد اب تباہ حال کیرالا کی باز آبادکاری کا مرحلہ شروع ہوا ہے
View more
Your experience on this site will be improved by allowing cookies
Cookie Policy