Sun, 23 Sep 2018 19:47:00
پٹرول ڈیزل کی قیمتوں میں آج ایک بار پھر اضافہ ہوا ہے۔پٹرول 17 پیسے اور ڈیزل 10 پیسے مہنگا ہوا ہے۔اضافے کے بعد راجدھانی دہلی میں ایک لیٹر پیٹرول کی قیمت 82.61 روپے فی لیٹر ہو گئی ہے۔وہیں ڈیزل 73.97 روپے فی لیٹر ہو گئی۔ راجدھانی دہلی میں کل پٹرول 82.44 روپے فی لیٹر اور ڈیزل 73.87 روپے فی لیٹر تھی۔
View more
Sun, 23 Sep 2018 19:40:37
رافیل سودے میں ریلائنس کے لئے لابنگ کرنے کے الزام میں گھری مودی حکومت کے دفاع میں وزیر خزانہ ارون جیٹلی نے فیس بک پر پوسٹ لکھا ہے۔جیٹلی نے فرانس کے سابق صدر فرانسوا اولند کے اس بیان پرسوال اٹھائے ہیں کہ جس میں انہوں نے کہا ہے کہ حکومت ہند نے ہی ریلائنس کا نام تجویز کیا تھا اور اس وقت کوئی دوسرا چارہ نہیں تھا۔
View more
Sun, 23 Sep 2018 19:33:14
لوک سبھا انتخابات کی تیاریوں میں مصروف کانگریس آئندہ دو اکتوبر سے ’ڈور ٹو ڈور ‘رابطہ مہم شروع کرنے جا رہی ہے جس میں وہ لوگوں سے ووٹ کے ساتھ ساتھ انتخابی چندہ بھی مانگے گی۔پارٹی نے دو اکتوبر سے 19 نومبر تک چلنے والے اس مہم کو ’عوامی رابطہ مہم‘ کا نام دیا ہے۔کانگریس صدر راہل گاندھی کی طرف سے منظور اس مہم کے تحت پارٹی کے کارکن گھر گھر جاکر ووٹ مانگیں گے اور ساتھ ہی لوگوں سے کانگریس کو چندہ بھی دینے ک
View more
Sun, 23 Sep 2018 19:26:37
ہریانہ گینگ ریپ معاملے میں تقریباً واقعہ کے 10 دن بعد ریاست کی پولیس نے اس معاملے میں مفروردو ملزمان کو اتوار کو گرفتار کر لیا۔پولیس ڈائریکٹر جنرل (ڈی جی پی)بی ایس سندھونے کہا کہ منیش اور بری فوج کے جوان پنکج کی گرفتاری کے ساتھ ہی اس کیس میں شامل تمام اہم ملزمان کو گرفتار کیا جا چکا ہے
View more
Sun, 23 Sep 2018 19:13:48
برطانیہ کے قدآور ٹینس کھلاڑی اینڈی مرے نے کہاہے کہ چین اوپن اس سیشن کا ان کا آخری ٹورنامنٹ ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ وہ شین جھین اوپن اور چین اوپن کے بعد اس سیشن میں کسی دوسرے ٹورنامنٹ میں حصہ نہیں لیں گے۔
View more
Sun, 23 Sep 2018 18:34:42
ہندوستان کے عظیم ٹینس کھلاڑی وجے امرت راج نے کہا کہ ملک کو اگر دنیا میں ایلیٹ گروپ میں شامل ہونا ہے تو اسے بہترین سنگلز کھلاڑیوں کو تیار کرنے کی ضرورت ہے۔ ہندوستان کو حال میں ڈیوس عالمی گروپ پلے آف میچ میں سربیا سے 0-4 سے شکست کا منہ دیکھنا پڑا اور امرت راج کو لگتا ہے کہ ملک میں بہترین سنگلز کھلاڑیوں کی کمی ہے۔امرت راج نے کہاکہ پوری توجہ ہندوستان کے لیے ایک کھلاڑیوں کو تیار کرنے پر ہونی چاہئے۔
View more
Sun, 23 Sep 2018 18:19:45
سعودی عربیہ کے قومی دن کے موقع پر سعودی سفیر ڈاکٹر سعود محمد الساطی نے کل یہاں ایک پروقار اور شاندا ر تقریب کا اہتمام کیا جس میں انفارمیشن و ٹکنالوجی اور کلچر و سیاحت کے مرکزی وزیر مملکت الفونس جوسف کنن تھنم مہمان خصوصی کے طورپرشریک ہوئے۔
View more
Sun, 23 Sep 2018 17:59:51
سرکارایک طرف دعویٰ کررہی ہے کہ اس نے اس بارسستاحج کرایاہے ۔لیکن اب روپیے کی گراوٹ کی وجہ سے پھرحاجیوں سے وصولی کی جائے گی ۔عالمی بازار میں ڈالر کے مقابلے ہندوستانی کرنسی کی قدر میں ہورہی گراوٹ کی وجہ سے اب حجاج کرام پر مزید بوجھ پڑنے والاہے۔
View more
Sun, 23 Sep 2018 17:45:01
کانگریس نے رافیل جنگی طیارے سودے کو صدی کا سب سے بڑا گھپلہ قرار دیتے ہوئے کہاہے کہ اس میں بدعنوانی کا الزام براہ ہ راست وزیر اعظم نریندر مودی پر ہے لہذا اپنے بچاؤ میں کابینہ کے ساتھیوں کو آگے کرنے کے بجائے انہیں خوداس کاجواب دیناچاہیے۔
View more
Your experience on this site will be improved by allowing cookies
Cookie Policy