Sat, 17 Nov 2018 12:38:40
نیشنل کانفرنس نے بی جے پی لیڈراور وزیر اعظم دفتر میں وزیر مملکت ڈاکٹر جتیندر سنگھ کے اس بیان کو یکسر مسترد کیا ہے، جس میں انہوں نے نیشنل کانفرنس سے35 اے پریوٹرن کی وضاحت طلب کی ہے۔
View more
Sat, 17 Nov 2018 12:32:03
لوک سبھا الیکشن کے پیش نظرسیٹوں کی تقسیم کو لے کراین ڈی اے میں جاری رسہ کشی کے درمیان مرکزی وزیراورراشٹریہ لوک سمتا پارٹی (آرایل ایس پی) کے سربراہ اوپیندر کشواہا نے کہا کہ انہوں نے اپنا من بنالیا ہے۔ نیوز18 سے خاص بات چیت میں انہوں نے کہا کہ "میں ہفتہ کو پٹنہ میں نیشنل ایگزیکٹیوکی میٹنگ میں پارٹی کارکنان کے ساتھ اپنی رائے پرتبادلہ خیال کروں گا اورآپ ایک بڑے فیصلے کی امید کرسکتے ہیں۔
View more
Sat, 17 Nov 2018 11:28:37
ترکی کے استنبول میں واقع سعودی قونصل خانہ میں بیدردی سے قتل کردیے جانے والے صحافی جمال خشوگی کی غائبانہ نماز جنازہ مکہ، مدینہ، استنبول اور لندن میں ادا کری گئی ہے۔
View more
Sat, 17 Nov 2018 11:16:06
لکھنو میں ایک پروگرام میں آئے وزیرریلوے پیوش گوئل کے ایک تبصرے پرریلوے ملازمین مشتعل ہوگئے اور انہوں نے گوئل پر گملا پھینک دیا۔ اس دوران دھکا مکی اور ہاتھا پائی سے پروگرام میں افراتفری مچ گئی۔ ہنگامے کی شروعات وزیرریلوے کے اس بیان سے ہوئی جس میں وزیرریلوے نےکہا کہ یونین، ریل ملازمین کوگمراہ کررہی ہے۔ اس کے بعد دھکا مکی، نعرے بازی اورہنگامے کا دورشروع ہوکرکافی دیرتک چلتا رہا۔
View more
Sat, 17 Nov 2018 11:10:33
امریکی اخبار وشنگتن پوسٹ کے صحافی جمال خشوگی کی موت کو لیکر امریکی کی خفیہ ایجنسی نے بڑا دعوی کیا ہے۔ امریکہ کی سینٹرل انٹیلیجنس ایجنسی ( سی آئی اے ) نے کہا ہے کہ نے صحافی جمال خشوگی کے قتل کے احکام دئے تھے۔
View more
Sat, 17 Nov 2018 11:00:58
مغربی بنگال حکومت نے سی بی آئی کو ریاست میں چھاپہ مارنے یا جانچ کرنے کے لئے دی گئی "عام رضامندی" جمعہ کو واپس لے لیا۔ ریاستی سکریٹریٹ کے ایک سینئرافسرنے یہ اطلاع دی۔ مغربی بنگال حکومت کے فیصلے سے ٹھیک قبل آندھرا پردیش حکومت نے بھی یہی قدم اٹھایا۔
View more
Thu, 15 Nov 2018 19:16:07
ملک کی مختلف ریاستوں میں اسمبلی انتخابات کی مصروفیت کے باوجود بی جے پی کے صدر امیت شاہ نے منگلورو میں آر ایس ایس ’ پرچارکوں‘ کے لئے منعقدہ ۶ روزہ تربیتی کیمپ کے اختتام سے ایک دن پہلے ’سنگھ نکیتن‘ میں پہنچ نے کے لئے وقت نکالااور تربیتی کیمپ کے شرکاء سے خطاب کیا۔ اس کے علاوہ آر ایس ایس کی اعلیٰ لیڈرشپ کے ساتھ بھی انہوں نے بند کمرے میں میٹنگ کی ۔
View more
Thu, 15 Nov 2018 18:06:14
سماجی علوم کو وقت کے تقاضوں کے مطابق ڈھلتے رہنا چاہیے، اسی میں اس کی بقا ہے۔ انسان کو مطمئن کرنے کے لیے صرف مادی ترقی ناکافی ہے۔
View more
Thu, 15 Nov 2018 18:01:21
مالیگاؤں ۲۰۰۸ ء بم دھماکہ معاملے کی کلیدی ملزمہ سادھوی پرگیا سنگھ ٹھاکر و دیگر بھگواء ملزمین کی جانب سے سرکاری گواہوں کی تفصیلات طلب کرنے والی عرضداشت کی آج قومی تفتیشی ایجنسی NIAنے شدید مخالفت کی اور عدالت میں دو صفحات پر مشتمل تحریری جواب داخل کرتے ہوئے کہا کہ گواہوں کے ناموں کو قانون کے تحت اور ان کی حفاظت کے مد نظر مخفی رکھا گیا ہے نیز گواہی دینے سے قبل ان کی تفصیلات ملزمین کو بتا دی جائے گی ل
View more
Your experience on this site will be improved by allowing cookies
Cookie Policy