Tue, 20 Nov 2018 11:54:43
آندھرا پردیش کے وزیر اعلیٰ چندر ابابو نائیڈو نے آج ریاستی سیکریریٹ نو بنومیں وزیراعلیٰ ممتا بنرجی سے ملاقات کے بعد کہا ہے کہ وقت آگیا ہے کہ بی جے پی کی عوام دشمن پالیسیوں کے خلاف اپوزیشن جماعتیں متحد ہوکرمقابلہ کریں اورملک کے مفادات اور جمہوریت کو بچانے کیلئے لوک سبھا انتخابات میں اپوزیشن جماعتوں کا متحد ہوکر بی جے پی کا مقابلہ کرنا ضروری ہے۔
View more
Tue, 20 Nov 2018 11:47:42
مرکزی جمعیت اہل حدیث( ہند) سے جاری ایک اخباری بیان کے مطابق مرکزی جمعیت اہلحدیث ہند کے امیر مولانا اصغر علی امام مہدی سلفی نے امرتسر میں نرنکاری ست سنگ ڈیرہ پر ہوئے گرینیڈ حملہ جس میں تین افراد ہلاک اور پندرہ افراد زخمی ہوئے، کی پر زور مذمت کی ہے اور اسے بزدلانہ اورغیر انسانی عمل قرار دیا ہے ۔
View more
Tue, 20 Nov 2018 11:38:05
جماعت اسلامی ہند کی جانب سے ریاست گیرپیمانے پر ’سیر ت النبیﷺ‘ کے پیغام کو عام کرنے کی جو مہم چلائی جارہی ہے اس کے حوالے سے ادارہ ادب اسلامی ہندشاخ بھٹکل کے تحت ایک حمدیہ و نعتیہ مشاعرہ ان شاء اللہ25نومبر کی شب میں 8.30بجے رابطہ ہال نوائط کالونی میں منعقد ہوگا۔
View more
Tue, 20 Nov 2018 11:29:41
چھتیس گڑھ میں دوسرے مرحلہ میں 72 اسمبلی سیٹوں پر آج ووٹ ڈالےجارہے ہیں ۔ دوسرے مرحلے میں1079 امیدوار میدان میں ہیں۔ کانگریس اور بی جے پی نے سبھی 72 سیٹوں پر اپنے امیدوار اتارے ہیں۔
View more
Tue, 20 Nov 2018 10:46:50
سی بی آئی میں جاری داخلی تنازع ختم ہوتا نظر نہیں آ رہا ہے۔ سی بی آئی کے ایک اور افسر منیش کمار سنہا نے سپریم کورٹ کا دروازہ کھٹکھٹایا ہے۔ سنہا نے الزام لگایا ہے کہ گرفتار تاجر منوج پرساد نے قومی سلامتی کے مشیر (این ایس اے) اجیت ڈوبھال اور مرکزی وزیر ہری بھائی پارتھی بھائی چودھری اور سی وی سی کیوی چودھری کا نام لے کر راکیش استھانہ کے خلاف تحقیقات کو متاثر کرنے کی کوشش کی۔
View more
Mon, 19 Nov 2018 18:47:36
ہندوستانی نائب کپتان روہت شرما نے کہا کہ آسٹریلیا کے گیند بازوں کو اپنے لمبے قد کا فائدہ ملے گا لیکن ان کی ٹیم بھی اس بار کرکٹ کی نئی تاریخ رقم کرنے کو تیار ہیں۔ہندوستانی ٹیم دورے کا آغاز 21 نومبر کو ٹی 20 میچ سے کرے گی
View more
Mon, 19 Nov 2018 18:44:59
ہندوستانی اوپنر روہت شرما کے لیے آسٹریلیا حکمت عملی بنارہا ہے اور اس کا انکشاف تیز گیند باز ناتھن کولٹر نال نے کیا ہے۔ ہندوستانی کپتان وراٹ کوہلی کے علاوہ روہت دیگر بلے باز ہے جو بدھ سے شروع ہونے والی محدود اوورز کی سیریز میں آسٹریلیا کے لیے سردردبن سکتے ہیں۔
View more
Mon, 19 Nov 2018 18:38:33
ریزرو بینک اورحکومت کے درمیان جاری رسہ کشی پرآج ہورہی میٹنگ کے بعد بریک لگ سکتا ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ ریزروبینک کے ڈائریکٹربورڈ کی ہونے والی میٹنگ میں دونوں فریق کچھ موضوعات پرآپسی اتفاق رائے کے ذریعہ معاملے کو حل کرنے کے حق میں ہیں۔ وہیں آج کی میٹنگ میں گورنرارجت پٹیل اپنا موقف بھی رکھیں گے۔
View more
Mon, 19 Nov 2018 18:33:59
امرتسرکے دہشت گردانہ واقعہ نے مرکز سے لے کرریاستی حکومت تک کی تمام خفیہ ایجنسیوں کو محتاط کردیا ہے۔ گزشتہ دو تین سالوں میں پنجاب میں شدت پسندی میں اضافہ ہوا ہے۔ خاص کر گروگرنتھ صاحب کو جلائے جانے کے حادثے کے بعد شدت پسندی میں اضافہ دیکھنے کوملا ہے۔
View more
Your experience on this site will be improved by allowing cookies
Cookie Policy