Wed, 31 Oct 2018 12:29:43
زیراعظم نریندر مودی نے اپنی آبائی ریاست گجرات کے نرمدا ضلع میں کوڑیا میں واقع سردار سروور باندھ سے تقریبا تین کلومیٹر کی دوری پر واقع سادھو دیپ پر بنے سردار بلبھ بھائی پٹیل کا 182 میٹر اونچا مجسمہ ’اسٹیچو آف یونیٹی‘ ملک کے نام وقف کر دیا ہے۔
View more
Wed, 31 Oct 2018 11:19:52
ابق وزیراعظم ایچ ڈی دیوگوڑا نے منگل کو کہا کہ کانگریس کی حمایت کے بغیراکیلے علاقائی پارٹیان وزیراعظم نہیں بناسکتیں۔ انہوں نے کہا کہ 2019 کے لوک سبھا الیکشن کے بعد راہل گاندھی کو وزیراعظم بنائے جانے کے لئے پوری حمایت دی جائے گی۔ انہوں نے کہا کہ ان انتخابات میں علاقائی پارٹی کانگریس کی مدد کے بغیرکسی کو وزیراعظم نہیں بناسکتے۔
View more
Wed, 31 Oct 2018 11:09:57
ریزرو بینک آف انڈیا (آربی آئی) کے گورنرارجت پٹیل اپنے عہدے سے استعفیٰ دے سکتے ہیں۔ سی این بی سی ٹی وی -18 کی رپورٹ میں ذرائع کے حوالے سے دعوی کیا گیا ہے کہ وزیرخزانہ ارون جیٹلی کے بیان کے بعد آربی آئی اورحکومت کےدرمیان اختلاف میں اضافہ ہو گیا ہے۔ اسے دیکھتے ہوئے آربی آئی گورنراستعفیٰ دے سکتے ہیں۔
View more
Tue, 30 Oct 2018 18:56:07
بالآخر آج دس سال اور ایک مہینہ کے طویل انتظار کے بعد خصوصی این آئی اے عدالت نے سادھوی پرگیا سنگھ ٹھاکر، کرنل پروہت سمیت سات ملزمین پر دہشت گردانہ کارروائیاں انجام دینے کا الزام عائدکردیا اور استغاثہ کو حکم دیا کہ وہ2؍ نومبر سے باقاعدہ مقدمہ کی سماعت شروع کیئے جانے کے لیئے لائحہ عمل تیار کرے۔
View more
Tue, 30 Oct 2018 18:47:49
سعودی عرب کے متعدد شہروں بالخصوص مدینہ منورہ میں ہونے والی موسلا دھار بارش اور ڑالہ باری سے موسم سرد ہوگیا۔ دوسری جانب شہریوں نے بارش اور ژالہ باری کی ویڈیوز بھی سوشل میڈیاپر شیئر کی ہیں۔
View more
Tue, 30 Oct 2018 18:43:53
مریکی وزیر دفاع جیمز میٹس نے کہا ہے کہ واشنگٹن یمن میں آئینی حکومت کی عمل داری کی بحالی کے لیے جاری آپریشن اور سعودی عرب کی قیادت میں عرب اتحادی فوج کی کارروائیوں کی حمایت جاری رکھے گا۔
View more
Tue, 30 Oct 2018 18:40:33
امریکی وزیر خارجہ مائیک پومپیو نے زبوں حالی کا شکار ہوتی ایرانی معیشت پر تبصرہ کرتے ہوئے اسے ایرانی حکمراں نظام کی پالیسیوں کا شاخسانہ قرار دیا ہے۔
View more
Tue, 30 Oct 2018 18:10:41
غزہ میں قائم فلسطینی سنٹر فار ہیومن رائٹس کے مطابق اسرائیلی فضائی حملے میں ہلاک ہونے والے تینوں نوجوان سرحدی باڑ کی دوسری طرف جھانکنے کی کوشش کر رہے تھے اور اسرائیل کی طرف سے اس پر ان نوجوانوں کو ڈرون حملے کا نشانہ بنانا ’طاقت کا ضرورت سے زائد‘ استعمال ہے۔
View more
Your experience on this site will be improved by allowing cookies
Cookie Policy