Sat, 09 Nov 2019 18:02:41
ترکی کے صدر رجب طیب ایردوآن نے دو ٹوک انداز میں واضح کیا ہے کہ اُن کا ملک دیگر ممالک کے انخلا سے قبل شام سے نہیں نکلے گا۔ ایردوآن نے یہ بات جمعے کے روز ہنگری کے دورے سے واپسی پر طیارے میں موجود صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہی۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ ترکی سرحد پار کرد جنگجوؤں کے خلاف حملے کا سلسلہ جاری رکھے گا یہاں تک کہ اُس علاقے میں موجود تمام جنگجو کوچ کر جائیں۔
View more
Sat, 09 Nov 2019 17:59:38
سیرین ڈیموکریٹک فورسز (ایس ڈی ایف) کا کہنا ہے کہ فائر بندی کے معاہدے کے بعد ترکی نے 1100 مربع کلو میٹر اراضی پر قبضہ کیا، ہمارے 182 جنگجوؤں کو ہلاک اور 243 کو زخمی کیا اور ترکی کے سبب 30 ہزار شہریوں نے اپنے علاقوں سے نقل مکانی کی۔ایس ڈی ایف کی جنرل کمان کی جانب سے جاری ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ ترکی فائر بندی کی خلاف ورزی کر رہا ہے۔
View more
Thu, 07 Nov 2019 19:11:19
ہریانہ کے وزیر اعلی منوہر لال کھٹر نے کہا ہے کہ ان کی حکومت گرو نانک دیو کا 550 ویں جینتی منانے کے لئے پاکستان کے کرتارپور صاحب جانے والے 5,000 سے زائد عقیدت مندوں کو پنجاب کے گرداس پور تک مفت سفر کی خدمت مہیا کرائے گی۔انہوں نے بتایا کہ آئندہ چند دنوں میں ریاست سے تقریباً 5,500 عقیدت مندبسوں اور ٹرینوں سے گرداس پور واقع ڈیرہ بابا نانک پہنچیں گے۔
View more
Thu, 07 Nov 2019 19:08:33
پی این بی گھوٹالے کے ملزم نیرومودی نے برطانیہ کی عدالت سے دھمکی بھرے لہجے میں کہا ہے کہ اگر مجھے ہندوستان حوالگی کرنے کا حکم دیا گیا تو میں خود کشی کر لوں گا۔لندن کی ویسٹ منسٹر مجسٹریٹ کورٹ میں 48 سال کے ہیرے کے کاروباری نیرومودی کی عرضی پر سماعت ہوئی۔رپورٹوں کے مطابق نیرو مودی نے کورٹ سے جیل میں تین بار حملہ ہونے کی بات بھی کہی ہے۔ برطانیہ کی عدالت نے کل نیرومودی کی نئی ضمانت کی درخواست بھ
View more
Thu, 07 Nov 2019 19:05:35
ایودھیا تنازع پر سپریم کورٹ کا فیصلہ آنے سے پہلے بہوجن سماج پارٹی کی سربراہ مایاوتی نے جمعرات کو کہا کہ عدالت کا ہر حال میں احترام کیا جانا چاہیے۔ساتھ ہی مایاوتی نے حکومت سے لوگوں کے جان مال کی حفاظت کی ضمانت کو یقینی بنانے کی بھی درخواست کی ہے۔
View more
Thu, 07 Nov 2019 19:03:20
سپریم کورٹ نے کویمبٹورمیں 2010 میں ہوئے عصمت دری اور قتل معاملے میں موت کی سزا کا سامنا کر رہے مجرم کی وہ نظرثانی کی درخواست مسترد کر دی جس میں اس نے سزائے موت برقرار رکھنے کے اس کے حکم کا جائزہ لینے کی درخواست کی تھی۔
View more
Thu, 07 Nov 2019 18:59:52
خلیج بنگال کے اوپر بنا چکرواتی طوفان اگلے 24 گھنٹے میں خطرناک شکل اختیار کر سکتا ہے۔ محکمہ موسمیات کے ایک سینئر افسر نے بتایا کہ یہ اڑیسہ سے ہوتے ہوئے مغربی بنگال اور بنگلہ دیش کے ساحل کی طرف بڑھنے والا ہے۔بھونیشور محکمہ موسمیات کے ڈائریکٹر ایچ آر بشواس کے مطابق سات کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے بڑھ رہا چکراوت طوفان '’بلبل‘ فی الحال مغربی بنگال میں سمندر جزائر سے 830 کلومیٹر جنوب مشرق میں اور اڑیسہ
View more
Thu, 07 Nov 2019 18:53:18
کانگریس جنرل سکریٹری پرینکا گاندھی نے جمعرات کو معیشت کی صورتحال پر حکومت ہند کو آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے کہا کہ ملک میں اقتدار پر قابض لوگ اپنے میں ہی مست ہیں جبکہ عام لوگ ہر محاذ پر پریشان ہیں۔ملک میں معیشت کی حالت بالکل خراب ہوچکی ہے۔ روزگار کم ہورہے ہیں۔
View more
Thu, 07 Nov 2019 18:50:28
ساکیت ڈسٹرکٹ کورٹ کمپلیکس کے دروازے پر جمعرات کو وکلاء نے مقدمہ لڑنے والے لوگوں کا پھول دے کر خیر مقدم کیا اور خود مسلسل چوتھے دن کام سے دور رہے۔تیس ہزاری عدالت میں دو نومبر کو پولیس کے ساتھ جھڑپ کی مخالفت میں وکلاء مظاہرہ کر رہے ہیں۔
View more
Your experience on this site will be improved by allowing cookies
Cookie Policy