ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
ریاستی خبریں
      بغداد میں پلوں پر معرکہ آرائی، ذی قار میں ارکان پارلیمنٹ کے گھر نذر آتش

      بغداد میں پلوں پر معرکہ آرائی، ذی قار میں ارکان پارلیمنٹ کے گھر نذر آتش

    Wed, 06 Nov 2019 17:19:55 
    عراقی دارالحکومت بغداد میں منگل اور بدھ کی درمیانی شب بھی گذشتہ راتوں کا منظر نامہ دہرایا گیا جہاں مظاہرین اور سیکورٹی فورسز کے درمیان صورت حال کشیدہ رہی۔احتجاج کنندگان نے پلوں کو بند رکھنے کا سلسلہ جاری رکھا بالخصوص الاحرار اور الجمہوریہ پل جو بغداد کے وسط میں واقع ہیں۔
     الریاض معاہدہ یمن میں امن واستحکام کا دیباچہ ثابت ہوگا:محمد بن سلمان

     الریاض معاہدہ یمن میں امن واستحکام کا دیباچہ ثابت ہوگا:محمد بن سلمان

    Wed, 06 Nov 2019 17:14:29 
    سعودی عرب کے ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان نے یمنی حکومت اور جنوبی عبوری کونسل کے مابین ریاض معاہدے کو یمنی عوام کی فتح اور جنگ زدہ ملک کے امن استحکام کے لیے نقطہ آغاز قرار دیا۔الریاض میں معاہدے سے قبل خطاب کرتے ہوئے سعودی ولی عہد نے کہا کہ خادم الحرمین الشریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز کی ہدایت اور ان کی سرپرستی میں یمنی بھائیوں کے مابین پائے جانے والے تنازعہ کو دور کرنے کے لیے تمام تر کوششیں بروئے
     نائن الیون کے بعد پکڑے گئے 93 فی صد مسلمان بے قصور نکلے'  کیا ان کو جرمِ ضعیفی کی سزا ملی ؟

    نائن الیون کے بعد پکڑے گئے 93 فی صد مسلمان بے قصور نکلے' کیا ان کو جرمِ ضعیفی کی سزا ملی ؟

    Wed, 06 Nov 2019 17:08:03 
    سانحہ نائن الیون کے بعد دہشت گردی کے شبہے میں امریکہ میں گرفتار 93 فی صد مسلمانوں کے خلاف دہشت گردی میں ملوث ہونے کے شواہد نہیں ملے۔ یہ بات امریکی مسلمانوں کی تنظیم ’اکنا‘ کی ’کونسل فار سوشل جسٹس‘ کے وکلا کی ٹیم کی جانب سے جاری کردہ ایک رپورٹ میں کہی گئی ہے۔ساتھ ہی، دہشت گرد کارروائیوں کی روک تھام کے لئے ایک قانونی مسودہ بھی تیار کیا گیا ہے جس کی امریکی کانگریس سے منظوری کے لیے مہم شروع کرنے کا فی
      یوکرائن کی امداد جو بائیڈن کے خلاف تحقیقات سے مشروط کی تھی 

      یوکرائن کی امداد جو بائیڈن کے خلاف تحقیقات سے مشروط کی تھی 

    Wed, 06 Nov 2019 17:05:57 
    یورپی یونین کے لیے امریکی سفیر گورڈن سونڈلینڈ نے اقرار کیا ہے کہ انہوں نے یوکرائن کے حکام سے کہا تھا کہ ان کو دی جانے والی امریکی فوجی امداد صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے ڈیموکریٹ حریف جو بائیڈن کے خلاف تحقیقات سے مشروط ہے۔خبر رساں ادارے ’اے ایف پی‘ کے مطابق سونڈلینڈ صدر ٹرمپ کے خلاف جاری مواخذے کی تحقیقات کے سلسلے میں ایوانِ نمائندگان کی متعلقہ کمیٹی کے سامنے پیش ہوئے تھے جس نے منگل کو ان کے بیانِ حلفی کی تف
      میکسیکو میں فائرنگ سے 9 امریکی شہری ہلاک

     میکسیکو میں فائرنگ سے 9 امریکی شہری ہلاک

    Wed, 06 Nov 2019 17:02:34 
    میکسیکو میں مسلح افراد کے حملے میں نو امریکی شہری ہلاک ہوگئے ہیں۔ ہلاک ہونے والے تمام افراد عورتیں اور بچے تھے جب کہ میکسیکو میں حالیہ برسوں کے دوران امریکی شہریوں پر ہونے والا یہ سب سے ہلاکت خیز حملہ ہے۔ہلاکتوں کے بعد امریکہ کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے پڑوسی ملک میکسیکو کی حکومت کو منشیات کا دھندہ کرنے والے گروہوں کے خلاف مشترکہ کارروائی کرنے کی پیش کش کی ہے۔
     فریڈم ہاؤس رپورٹ:جمہوری آزادیوں کے لحاظ سے پاکستان 39ویں نمبر پر

     فریڈم ہاؤس رپورٹ:جمہوری آزادیوں کے لحاظ سے پاکستان 39ویں نمبر پر

    Wed, 06 Nov 2019 17:00:01 
    صحافتی آزادیوں پر نظر رکھنے والی امریکی تنظیم فریڈم ہاؤس کی 2019کی سالانہ رپورٹ کے مطابق، پاکستان جمہوری، سیاسی، مذہبی، سماجی اور اظہار رائے کی آزادی کے لحاظ سے دنیا کے ایک سو ملکوں میں سے 39 ویں نمبر پر ہے۔ رپورٹ کے مطابق پاکستان آزادی،سیاسی حقوق، شہری آزادیوں کے حوالے سے جزوی طور پر آزاد ملکوں کی فہرست میں شامل ہے۔
    دہلی پولس میں ’بغاوت‘ جیسے حالات، کمشنر پٹنایک بن گئے ’کھلنایک‘!

    دہلی پولس میں ’بغاوت‘ جیسے حالات، کمشنر پٹنایک بن گئے ’کھلنایک‘!

    Wed, 06 Nov 2019 10:40:58 
    دہلی میں بڑھ رہی جھپٹ ماری کے واقعات نے دہلی پولس کی دنیا بھر میں ’تھو تھو‘ کرا رکھی تھی۔ شمالی دہلی ضلع میں وزیر اعظم کی بھتیجی دمینتی بین مودی کے ساتھ لوٹ کی واردات کے بعد اپنی ’بے عزتی‘ کرانے میں جو کسر باقی تھی، وہ اسی ضلع میں واقع تیس ہزاری کورٹ میں ہفتہ کو خونی لڑائی سے پوری ہو گئی۔
    وشوا ہندو پریشد اور دیگر تنظیموں نے کہا؛ بابری مسجدکا فیصلہ چاہے جو بھی ہو، اسے ہندو مسلمان کا رنگ نہیں لینے دیں گے؛ مسلمانوں کو سمجھنا ہوگا کہ حملہ آوروں سے بہت پہلے ہی اسلام ہندوستان میں آ چکا تھا

    وشوا ہندو پریشد اور دیگر تنظیموں نے کہا؛ بابری مسجدکا فیصلہ چاہے جو بھی ہو، اسے ہندو مسلمان کا رنگ نہیں لینے دیں گے؛ مسلمانوں کو سمجھنا ہوگا کہ حملہ آوروں سے بہت پہلے ہی اسلام ہندوستان میں آ چکا تھا

    Wed, 06 Nov 2019 10:24:29 
    بابری مسجد رام مندر تنازعہ معاملہ پر فیصلہ آنے سے قبل اہم ہستیوں اور فرقین کی جانب سے امن و امان برقرار رکھنے کی اپیل کرنے کا سلسلہ جاری ہے۔ اس ضمن میں منگل کے روز اکھل بھارتیہ سنت کمیٹی، (راشٹریہ سوئم سیوک سنگھ ( آر ایس ایس) اور وشو ہندو پریشد (وی ایچ پی) نے کہا ہے کہ سپریم کورٹ کا فیصلہ چاہے جو ہو، وہ اسے ہندو مسلمان کا فرقہ وارانہ رنگ نہیں لینے دیں گے اور نہ ہی کاشی یا متھرا کا مسئلہ اچھالنے ک
    کشمیر کے عوام  شدت پسندوں اور سکیورٹی فورسز دونوں سے خوفزدہ؛ کیوں کیا گیا پانچ مزدوروں کا قتل ؟

    کشمیر کے عوام شدت پسندوں اور سکیورٹی فورسز دونوں سے خوفزدہ؛ کیوں کیا گیا پانچ مزدوروں کا قتل ؟

    Wed, 06 Nov 2019 10:17:50 
    28  اکتوبر کو کشمیر کے کلگام ضلع میں جن پانچ مزدوروں کو قتل کیا گیا تھا، ان کا تعلق مغربی بنگال سے تھا۔ اس واقعے میں ایک مزدور ظہور دین زندہ بچ گیا تھا۔ وہ سری نگر کے ایک ہسپتال میں زیر علاج ہے۔ اس نے خبر رساں ادارے رائٹرز کو بتایا کہ ہلاک کیے جانے والے دیگر مزدوروں کے ساتھ وہ بھی ایک کرائے کے کمرے میں رہتا تھا۔