ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
ریاستی خبریں
     عراق میں پر تشدد احتجاج، وزیرِ اعظم کا مستعفی ہونے کا اعلان

     عراق میں پر تشدد احتجاج، وزیرِ اعظم کا مستعفی ہونے کا اعلان

    Sat, 30 Nov 2019 19:06:26 
    عراق کے وزیرِ اعظم عادل عبدالمہدی نے اعلان کیا ہے کہ وہ ملک میں بڑھتے مظاہروں کے پیش نظر جلد اپنا استعفیٰ پارلیمان کو پیش کر دیں گے۔خبر رساں ادارے 'رائٹرز' کے مطابق جمعے کو عراقی وزیرِ اعظم کے دفتر سے ایک بیان جاری کیا گیا ہے جس میں عادل عبدالمہدی نے کہا ہے کہ وہ پارلیمنٹ کو اپنا استعفیٰ جلد پیش کر دیں گے تاکہ قانون ساز نئی حکومت کا انتخاب کر سکیں۔عادل عبدالمہدی کا بیان عراق کے با اثر مذہبی رہنما
    خامنہ ای نے ایران میں حالیہ مظاہروں کوامریکی سازش قرار دے دیا

    خامنہ ای نے ایران میں حالیہ مظاہروں کوامریکی سازش قرار دے دیا

    Thu, 28 Nov 2019 17:49:05 
    ایران کے رہبرِ اعلیٰ آیت اللہ علی خامنہ ای نے ملک میں پیٹرول کی قیمت میں اضافے کے خلاف حالیہ مظاہروں کو ایک سازش کا شاخسانہ قرار دیا ہے اور یہ دعویٰ کیا ہے کہ اس سازش میں امریکا ملوّث تھا لیکن انھوں نے اس کا کوئی ثبوت فراہم نہیں کیا ہے۔آیت اللہ علی خامنہ ای بدھ کو سپاہِ پاسداران انقلاب کی باسیج فورس کے اہلکاروں سے خطاب کررہے تھے۔
    احتجاج کے دوران سیکڑوں بینک اور سرکاری دفاتر جلا دیے گئے : ایرانی وزیر داخلہ

    احتجاج کے دوران سیکڑوں بینک اور سرکاری دفاتر جلا دیے گئے : ایرانی وزیر داخلہ

    Thu, 28 Nov 2019 17:45:55 
    ایرانی سرکاری خبر رساں ایجنسی کے مطابق وزیر داخلہ عبدالرضا رحمانی فضلی نے بدھ کے روز بتایا ہے کہ ملک بھر میں جاری عوامی احتجاج کے دوران تقریبا 731 بینک اور حکومت کے 140 دفاتر کو آگ لگا دی گئی۔ ان کے علاوہ سیکورٹی فورسز کے زیر استعمال 50 سے زیادہ مراکز پر حملہ کیا گیا جب کہ 70 کے قریب فیول اسٹیشنوں کو بھی نذر آتش کیا گیا۔
    کردوں کی جیلوں میں قید داعشی جنگجوؤں پر مقامی عدالتوں میں مقدمہ چلے گا: شامی صدر

    کردوں کی جیلوں میں قید داعشی جنگجوؤں پر مقامی عدالتوں میں مقدمہ چلے گا: شامی صدر

    Thu, 28 Nov 2019 17:42:39 
    شامی صدر بشارالاسد نے کہا ہے کہ ملک میں قید داعش کے جنگجوؤں کے خلاف مقامی خصوصی عدالتوں میں دہشت گردی کے الزامات میں مقدمہ چلایا جائے گا۔
     شاہ سلمان کی جدید تاریخی مواد کوشامل نصاب کرنے کی  ستائش 

     شاہ سلمان کی جدید تاریخی مواد کوشامل نصاب کرنے کی  ستائش 

    Thu, 28 Nov 2019 17:33:43 
    خادم الحرمین الشریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز نے قومی تاریخ کو نصاب تعلیم میں شامل کرنے کی کوششوں کوسراہا ہے۔ انہوں نے مملکت میں تعلیم کی طرف توجہ دینے، عوامی تعلیم میں کنگ عبد العزیز فاؤنڈیشن برائے سوشل اسٹڈیز کورسز کو شامل کرنے، تعلیم کی ترقی وزارت تعلیم کے تعاون سے قومی تاریخ کو یونیورسٹیوں کے نصابی تعلیم میں شامل کرنے کا خیر مقدم کیا ہے۔
    حقوق انسانی تنظیم کا ایرا ن پرمظاہرین کی ہلاکتوں کی تعداد چھپانے کا الزام

    حقوق انسانی تنظیم کا ایرا ن پرمظاہرین کی ہلاکتوں کی تعداد چھپانے کا الزام

    Thu, 28 Nov 2019 17:22:31 
    انسانی حقوق کی عالمی تنظیم نے بدھ کے روز ایرانی حکام پر اس ماہ کے وسط میں ملک بھر میں ہونے والے مظاہروں کے دوران خلاف کریک ڈاؤن اور حراست میں لیے دوران تشدد ہلاک ہونے والے افراد کی تعداد کو چھپانے کا الزام عاید کیا ہے۔ انسانی حقوق گروپ کا کہنا ہے کہ ایرانی حکومت ملک میں سیکیورٹی اداروں کی کارروائیوں کے دوران ہلاک ہونے والے افراد کی اصل تعداد کو دانستہ طور پرچھپا رہی ہے۔خیال رہے کہ ایران میں رواں م
    لیبیا سے پکڑے گئے دہشت گرد کو مصرکی فوجی عدالت سے سزائے موت

    لیبیا سے پکڑے گئے دہشت گرد کو مصرکی فوجی عدالت سے سزائے موت

    Thu, 28 Nov 2019 17:19:25 
    مصر کی ایک فوجی عدالت نے چند ماہ قبل لیبیا سے پکڑ کر لائے گئے دہشت گرد ھشام عشماوی کو کئی دہشت گردانہ جرائم میں سزائے موت سنائی ہے جب کہ اس کے خلاف کئی دوسرے الزامات کا ٹرائل جاری ہے۔ رپورٹ کے مطابق دہشت گرد ھشام عشماوی کو مصرکی فوجی عدالت نے بدھ کے روز فرافرہ کیس کے نام سے مشہورمقدمہ میں سزائے موت دینے کا حکم دیا ہے۔
    سعودی عرب اور امارات کے درمیان کئی امور پر اتفاق

    سعودی عرب اور امارات کے درمیان کئی امور پر اتفاق

    Thu, 28 Nov 2019 17:15:29 
    سعودی عرب کے ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان بن عبدالعزیز نے بدھ کے روز متحدہ عرب امارات کے دورے کے دوران اماراتی قیادت سے ملاقات کی۔ اس موقع پر دونوں رہ نماؤں کی زیر صدارت سعودی عرب۔ امارات کے درمیان قائم رابطہ کونسل کے اجلاس کی صدارت کی۔ ابوظبی میں ہونے والے اس اجلاس میں دو طرفہ تزویراتی شراکت کو فروغ دینے کے لیے 7 نئے اقدامات کا اعلان کیا گیا جن کی تفصیل ذیل میں پیش کی جا رہی ہے۔سعودی عرب امارات ک
    قندوز میں سڑک کنارے دھماکہ، 15 شہری ہلاک

    قندوز میں سڑک کنارے دھماکہ، 15 شہری ہلاک

    Thu, 28 Nov 2019 17:12:19 
    شمالی افغانستان میں بدھ کی شام سڑک کنارے نصب بم پھٹنے سے ایک سولین گاڑی تباہ اور کم از کم 15 افراد ہلاک ہوگئے۔ دو افراد زخمی بھی ہوئے۔افغان وزارت داخلہ کے ترجمان نے کشیدگی کے شکار صوبہ قندوز میں بم نصب کرنے کا الزام طالبان باغیوں پر لگایا ہے۔