Fri, 26 Sep 2025 20:12:12
روزگار کے مواقع فراہم کرنے اور مختلف محکموں میں خالی اسامیوں کو پُر کرنے کے مطالبے پر جمعرات کو دھارواڑ میں سیکڑوں امیدواروں نے زبردست احتجاجی مظاہرہ کیا، جس کی وجہ سے کئی گھنٹوں تک عام زندگی متاثر رہی۔
View more
Thu, 25 Sep 2025 19:11:17
کرناٹک ہائی کورٹ نے جمعرات کو ریاستی حکومت کی جانب سے کرائے جا رہے سماجی و معاشی سروے میں مداخلت سے انکار کر دیا، اگرچہ درخواست گزاروں نے اس پر اعتراضات اٹھائے تھے۔ عدالت نے اپنے فیصلے میں زور دیا کہ سروے میں شرکت لازمی نہیں بلکہ رضاکارانہ ہونی چاہیے، اور اس بارے میں حکام کو واضح نوٹیفکیشن جاری کرنے کی ہدایت دی۔
View more
Thu, 25 Sep 2025 10:56:41
کنڑا ادب کے نامور اور مقبول ترین ناول نگار ایس۔ ایل۔ بائرپا بدھ کی دوپہر 94 برس کی عمر میں انتقال کر گئے۔ وہ طویل عرصہ سے معمرانہ عوارض میں مبتلا تھے اور علاج کے لیے بنگلور کے راجاراجیشوری نگر میں واقع راشٹروتھان اسپتال میں شریک کیے گئے تھے، جہاں دوپہر 2 بج کر 38 منٹ پر قلبی دورہ پڑنے کے باعث ان کا انتقال ہوا۔
View more
Thu, 25 Sep 2025 10:46:37
کرناٹک ہائی کورٹ نے بدھ (24 ستمبر) کو سوشل میڈیا پلیٹ فارم ’ایکس‘ (سابق میں ٹویٹر) کے ذریعہ مرکزی حکومت کے ٹیک ڈاؤن آرڈر کو چیلنج دینے والی عرضی خارج کر دیا ہے۔ عدالت نے واضح کیا کہ سوشل میڈیا پلیٹ فارمز کو ہندوستان میں کام کرنے کے لیے ملکی قوانین کی پابندی کرنی ضروری ہے۔ ساتھ ہی عدالت نے کہا کہ سوشل میڈیا کا ریگولیشن وقت کی ضرورت ہے اور کمپنیوں کو بغیر کنڑول کے کام کرنے کی اجازت نہیں دی جا سکتی۔
View more
Wed, 24 Sep 2025 19:03:59
بیلگاوی ضلع میں رائے باغ کے قریب آئیناپور میں بیف کی اسمگلنگ کا الزام لگاتے ہوئے ہجوم کے ذریعے ڈرائیور کو پیٹنے کے علاوہ ٹرک کو آگ لگانے کی جو واردات پیش آئی تھی اس معاملے میں پولیس نے 9 ملزمین کو گرفتار کر لیا ہے ۔
View more
Tue, 23 Sep 2025 11:09:20
وزیراعلیٰ سدارامیا نے وزیراعظم نریندر مودی پر سخت تنقید کرتے ہوئے کہا کہ جی ایس ٹی کو نافذ کرنے والے بھی مودی ہیں، اس پر بھاری شرحیں عائد کرنے والے بھی وہی ہیں اور اب اس کا کریڈٹ لینے کی کوشش بھی وہی کر رہے ہیں۔ انہوں نے الزام لگایا کہ گزشتہ آٹھ برسوں تک مودی حکومت نے جی ایس ٹی کے نام پر عوام سے بے تحاشہ ٹیکس وصول کیا اور اب اسی رقم کو واپس دینے کی بات کر کے عوام کو گمراہ کیا جا رہا ہے۔
View more
Mon, 22 Sep 2025 19:38:20
عالمی شہرت یافتہ ادیبہ اور 2025ء کی بُوکر انعام یافتہ بانو مشتاق نے میسور دسہرہ کے افتتاح کے موقع پر اپنے تاثرات پیش کرتے ہوئے کہا کہ دسہرہ صرف ایک تہوار نہیں بلکہ ریاستی تہذیب و ثقافت کی جان اور تمام طبقات کو جوڑنے والا ایک عظیم اجتماع ہے۔
View more
Mon, 22 Sep 2025 13:09:42
اکھیل بھارت لنگایت پنچمسالی ٹرسٹ نے شری بسوا جیا مرتھن جے سوامی جی کو لنگایت پنچمسالی پیٹھہ کے پجاری یا سربراہ کی ذمہ داری سے ہٹانے کا فیصلہ کیا ہے۔
View more
Mon, 22 Sep 2025 12:05:07
راجدھانی بینگلورو کو چھوڑ کر ریاست کے بقیہ تمام علاقوں میں 'سماجی ، معاشی و تعلیمی سروے' کی کارروائی کل 21 ستمبر سے شروع ہوئی ۔
View more
Your experience on this site will be improved by allowing cookies
Cookie Policy