Sat, 13 May 2017 12:03:49
اٹلی سے تعلق رکھنے والے رومانو بینیٹ اور اس کی اہلیہ نیفیز میروی نے نیپال میں واقع بلند ترین پہاڑی چوٹی’انا پورنا‘ سر کرتے ہوئے 8 ہزار میٹر سے بلند 14 بلند ترین پہاڑی چوٹیاں سر کرنے کا نیا ریکارڈ قائم کیا ہے۔ اطالوی ذرائع ابلاغ کے مطابق دنیا کا یہ پہلا جوڑا ہے جس نے ایک ساتھ اب تک 14 بلند ترین پہاڑی چوٹیاں سر کی ہیں۔
View more
Sat, 13 May 2017 11:59:19
یمنی صدر عبد ربہ منصور ہادی سے سعودی دارالحکومت الریاض میں اقوام متحدہ کے ایلچی اسماعیل ولد الشیخ احمد نے ملاقات کی ہے اور ان سے حوثی ملیشیا کے ساتھ امن مذاکرات کی بحالی کے بارے میں تبادلہ خیال کیا ہے۔عالمی ایلچی الریاض میں سعودی عرب کی قیادت میں عرب اتحاد کے حکام سے بھی ملاقات کرنے والے تھے۔
View more
Sat, 13 May 2017 11:52:35
ایرانی صدارتی امیدواروں اور سابق صدور نے موبلائیزیشن فورس ’باسیج ملیشیا‘ پر من پسند انتخابی نتائج کے حصول کے لیے انتخابات پر اثر انداز ہونے کا الزام عاید کیا ہے۔ رپورٹ کے مطابق ایران میں جاری صدارتی انتخابی مہم میں شامل سیاسی رہ نماؤں نے الزام عاید کیا ہے کہ باسیج ملیشیا نے سنہ 2005ء اور 2009ء کے صدارتی انتخابات میں من پسند نتائج کے حصول کے لیے مداخلت کی تھی۔باسیج ملیشیا کی تشکیل سنہ 1979ء میں آیت
View more
Sat, 13 May 2017 11:46:07
اقوام متحدہ کے گذشتہ ہفتے روس ،ترکی اور ایران کے درمیان شام میں محفوظ زونز کے قیام کے لیے طے شدہ سمجھوتے کے بارے میں لاکھوں سوالات ہیں۔ البتہ اس کی وجہ سے برسرزمین لڑائی میں کمی واقع ہوئی ہے مگر اس کے باوجود امدادی قافلے معطل ہیں اور انھیں جنگ زدہ علاقوں تک رسائی نہیں مل سکی ہے۔یہ بات اقوام متحدہ کے انسانی امور کے رابطہ کار جان ایگلینڈ نے جمعرات کے روز ایک نیوز کانفرنس میں کہی ہے۔
View more
Sat, 13 May 2017 11:38:49
ترکی نے علاحدگی پسند کرد تنظیم ’کردستان ورکرز پارٹی‘ کی طرف سے ایران کی سرزمین سے حملوں کی روک تھام کے لیے ایران کی سرحد پر کنکریٹ کی دیوار تعمیر کرنے کا عزم ظاہر کیا ہے۔امریکی اخبار ’نیویارک ٹائمز‘ کے مطابق ایران اور ترکی کی سرحد پر مجوزہ دیوار 70 کلو میٹر طویل ہوگی۔انقرہ نے ایران کی سرحد پر دیوار کی تعمیر کا اعلان صدر ایردوآن کے دورہ امریکا کے بعد سامنے آیا ہے۔
View more
Sat, 13 May 2017 11:35:49
ایران میں 19 مئی کو ہونے والے صدارتی انتخابات امیدواروں کے اپنے اپنے سیاسی نقطہ ہائے نظر میں اختلافات کے باوجود بیرون ملک سرگرم شیعہ عسکریت پسند گروپوں کو مسلح کرنا قدر مشترک ہے۔ بیشتر امیدوار اپنی انتخابی مہمات کے دوران شام، عراق، یمن اور دوسرے علاقوں میں سرگرم شیعہ ملیشیاؤں کو مسلح کرنے کو اپنی ترجیح میں شامل رکھے ہوئے ہیں۔
View more
Thu, 11 May 2017 20:20:36
پاکستان کی سول قیادت نے فوج کے اعلیٰ حکام کو بتایا ہے کہ ہندوستانی تاجر سجن جندل کے ساتھ وزیراعظم نواز شریف کی حالیہ غیر رسمی ملاقات بیک چینل ڈپلومیسی کا حصہ تھی۔ہندوستان میں سیاسی اثر و رسوخ رکھنے والے ارب پتی تاجر سجن جندل نے اپنے چند دوستوں اور رشتہ داروں کے ہمراہ گذشتہ ماہ صوبہ پنجاب کے تفریحی مقام مری میں میاں نواز شریف سے ملاقات کی تھی۔
View more
Thu, 11 May 2017 20:16:30
عالمی عدالتِ انصاف نے مبینہ انڈین جاسوس کلبھوشن یادو کی سزائے موت پر حکم امتناعی دیے جانے کی خبروں کی تردید کی ہے اور کہا ہے کہ اس سلسلے میں انڈین درخواست کی سماعت 15 مئی کو ہوگی۔
View more
Thu, 11 May 2017 20:09:23
پانامہ لیکس کیس کی تحقیقات کرنے والی جے آئی ٹی نے وزیراعظم اور کیپٹن صفدر کے گوشواروں کی تفصیلات کے لئے الیکشن کمیشن کو خط لکھ دیا۔
View more
Your experience on this site will be improved by allowing cookies
Cookie Policy