Thu, 11 May 2017 19:40:46
پولیس اہلکار سْمِت چوہدری نے خبر رساں ادارے اے ایف پی کو بتایا ہے کہ پولیس کی کارروائی کے نتیجے میں ایک خاندان کے پانچ ہلاک ہوئے ہیں۔
View more
Thu, 11 May 2017 19:29:07
یورپی کمیشن کو امید ہے کہ جرمن معیشت رواں برس1.6فیصد سے جبکہ 2018ء4 میں 1.9فیصد سے ترقی کرے گی۔ برسلز میں حکام نے اس بارے میں اعداد و شمار پیش کرتے ہوئے بتایا کہ یورپ کی اقتصادیات میں گزشتہ پانچ برسوں سے تیزی آ رہی ہے اور تمام رکن ریاستوں اس سے فائدہ اٹھا رہی ہیں۔
View more
Thu, 11 May 2017 18:56:22
شدت پسند تنظیموں کالعدم تحریک طالبان پاکستان (ٹی ٹی پی) اور جماعت الاحرار کے سابق ترجمان احسان اللہ احسان کے خلاف پشاور ہائی کورٹ میں ایک اور رٹ پٹیشن دائر کر دی گئی ہے۔احسان اللہ احسان کے خلاف دائر کی جانے والی یہ تیسری رٹ پٹیشن ہے اور ان میں احسان اللہ احسان کے خلاف پشاور کے آرمی پبلک سکول پر حملے کا مقدمہ درج کرنے کی استدعا کی گئی ہے۔
View more
Thu, 11 May 2017 18:48:48
چین نے جزیرہ نما کوریا کی سمندری حدود میں ایک نئی قسم کے میزائل کا کامیاب تجربہ کیا ہے۔چین کی وزارت دفاع کی طرف سے یہ اعلان جنوبی کوریا میں امریکہ کے جدید میزائل دفاعی نظام ’تھاڈ‘ کی تنصیب پر بیجنگ کی طرف سے ناراضی کے اظہار کے دوران سامنے آیا ہے۔
View more
Thu, 11 May 2017 18:40:09
ایرانی حکومت نے کہا ہے کہ اس نے اقوام متحدہ کے ادارہ برائے تعلیم اور سائنس وثقافت ’یونیسکو‘ کا تعلیم پروگرام [سب کے لیے یکساں تعلیم اور مساوی تعلیم] معطل کردیا ہے۔ایرانی حکومت کی طرف سے یہ اقدام ’یونیسکو‘ کے ساتھ اس کے تعلیمی پروگرام کے حوالے سے طے پائے معاہدے کے محض دو دن بعد کیا ہے۔
View more
Thu, 11 May 2017 18:31:56
اسرائیلی ذرائع ابلاغ نے انکشاف کیا ہے کہ صہیونی پولیس کی جانب سے پانچویں جماعت کے طلباء4 کو فلسطینیوں کو گولیاں مار کر انہیں قتل کرنے کیفیات اور طریقہ کار سے آگاہ کرنے کی ایک متنازع مہم پرعمل پیرا ہے جس پر یہودی بچوں کے والدین نے بھی تشویش اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔
View more
Your experience on this site will be improved by allowing cookies
Cookie Policy