Sat, 13 May 2017 20:18:12
صدر ٹرمپ کی جانب سے ایف بی آئی کے ڈائریکٹر جیمز کومی کی بر طرفی اور گزشتہ سال کے امریکی انتخابات میں روسی دخل اندازی کے بارے میں جاری تفتیش کی صورتحال پر دعووں اور جوابی دعووں کا سلسلہ واشنگٹن بھر میں جاری رہا۔ رپورٹ میں بتایا ہے کہ ایف بی آئی کے قائم مقام ڈائریکٹر نے وائٹ ہاؤس کے ان دعووں سے اختلاف کیا کہ مسٹر کومی اس وقت ادارے کا اعتماد کھو چکے تھے جب صدر نے انہیں بر طرف کیا۔
View more
Sat, 13 May 2017 20:05:31
پاکستان کے جنوب مغربی ضلع گوادر میں ہفتہ کی صبح نامعلوم مسلح افراد نے فائرنگ کر کے 10 شہریوں کو ہلاک کر دیا۔حکام کے مطابق پْشوکان کے علاقے میں یہ مزدور ایک ذیلی سڑک کی تعمیر میں مصروف تھے موٹر سائیکل پر سوار نامعلوم حملہ آوروں نے ان پر اندھا دھند فائرنگ شروع کر دی۔فائرنگ سے دس مزدور ہلاک اور ایک زخمی ہوگئے۔ واقعے کی اطلاع ملتے ہیں سکیورٹی فورسز جائے وقوع پر پہنچیں اور حملہ آوروں کی تلاش کے لیے کار
View more
Sat, 13 May 2017 20:02:08
افغانستان میں حکام کا کہنا ہے کہ دارالحکومت کابل میں ایک گاڑی پر ہونے والے بم حملے میں تین عام شہری ہلاک ہو گئے۔افغان وزرات داخلہ کے نائب ترجمان نجیب دانش نے کہا کہ ہفتہ کو ہونے والے اس حملے کا نشانہ بننے والوں میں پانی کی سپلائی کے سرکاری محکمہ میں کام کرنے والی دو خواتین اور ایک بچہ تھا۔ان کے بقول دھماکا خیز مواد گاڑی کے ساتھ نصب کیا گیا تھا۔
View more
Sat, 13 May 2017 19:53:35
حال ہی میں عراق کی ایک عدالت میں بھی ایسا ہی ایک انوکھا کیس دائر کیا گیا۔ یہ کیس ملک کے وزیراعظم حیدر العبادی کے خلاف دائر کیا گیا ہے جس میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ مدعاعلیہ نے فلسطین میں مسلمانوں کے قبلہ اول [مسجد اقصیٰ] کی ناپاک صہیونیوں کے ہاتھوں روز مرہ کی بنیاد پرہونے والی بے حرمتی کی روک تھام کے لیے قانونی تقاضے پورے نہیں کیے۔
View more
Sat, 13 May 2017 19:47:09
ایران میں 19 مئی کو ہونے والے صدارتی انتخابات کو محض چند دن باقی رہ گئے ہیں۔ انتخابی مہم اپنے جوبن پر ہے۔ اصلاح پسند اور بنیاد پرست دونوں حلقے اپنی اپنی کامیابی یقینی بنانے اور کرسی صدارت حاصل کرنے کے لیے ایڑی چوٹی کا زور لگا رہے ہیں۔ انتخابی مہم میں ایرانی سپریم لیڈر کے مقرب ذرائع ابلاغ بھی پیش پیش ہیں جو اصلاح پسندوں کو منصب صدارت تک پہنچنے سے روکنے کے لیے عجیب وغریب دعوے بھی کررہے ہیں۔ مرشد اعل
View more
Sat, 13 May 2017 19:39:22
سعودی عرب کی مسلح افواج کے سیکیورٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ مشترکہ فوج کے ایک دستے نے یمنی علاقے سے حوثی باغیوں کی ایسی نقل وحرکت نوٹ کی ہے جس کا مقصد مملکت کے سرحدی علاقے نجران میں دراندازی کا ارتکاب ہے۔
View more
Sat, 13 May 2017 19:30:50
عراق میں انسداد دہشت گردی فورس کے آپریشنل چیف جنرل معن السعدی نے کہا ہے کہ شدت پسند گروپ ’داعش‘ کے خود ساختہ خلیفہ ابو ابکر البغدادی جنگجوؤں کو تنہا چھوڑ کر موصل سے فرار ہوگیا ہے۔ جنرل معن السعدی نے بتایا کہ سیکیورٹی فورسز نے موصل میں الاصلاح الزراعی کالونی کو داعش سے چھڑا لیا ہے۔
View more
Sat, 13 May 2017 19:24:07
خلیج تعاون کونسل نے ایک مرتبہ پھر یمن کی وحدت ، خود مختاری اور اس کے امن و استحکام کو برقرار رکھنے کے حوالے سے اپنا اٹل موقف دْہرایا ہے۔
View more
Sat, 13 May 2017 19:18:48
جنوبی کوریا کی ایک خبر رساں ایجنسی کے مطابق شمالی کوریا کی ایک سینئر سفارت کار کا کہنا ہے کہ اگر حالات مناسب ہوئے تو پیونگ یانگ اور واشنگٹن کے درمیان مذاکرات ہو سکتے ہیں۔شمالی کوریا کی وزارت خارجہ میں امریکی امور کی ڈائریکٹر جنرل شوئے سون ہوئی نے یہ بات ہفتے کے روز ناروے سے وطن واپس آتے ہوئے بیجنگ میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہی۔شوئے سون ہوئی سے جب یہ پوچھا گیا کہ آیا شمالی کوریا سیؤل میں جنوبی
View more
Your experience on this site will be improved by allowing cookies
Cookie Policy