Wed, 10 May 2017 19:48:34
جنوبی افغانستان میں ایک کار بم دھماکے میں ایک قبائلی سردار سمیت دو افراد ہلاک ہو گئے ہیں۔ صوبے قندھار میں حکومتی ترجمان ضیاء درانی نے آج بدھ کے روز بتایا کہ یہ واقعہ ضلع اسپن بولداک میں پیش آیا اور ہلاک ہونے والے قبائلی سردار کا نام فیض اللہ خان تھا۔
View more
Wed, 10 May 2017 19:44:39
سرتاج عزیز کے مطابق پاکستان اور انڈیا کے وزرائے اعظم کی شنگھائی تعاون تنظیم کے اجلاس کے موقع پر ملاقات کے بارے میں کچھ کہنا قبل از وقت ہوگا۔پاکستانی وزیراعظم کے مشیر برائے خارجہ امور سرتاج عزیز کا کہنا ہے کہ ہندوستان کی جانب سے کلبھوشن یادو کی سزائے موت رکوانے کے لیے عالمی عدالتِ انصاف سے رجوع کرنے کے معاملے کا جائزہ لیا جا رہا ہے۔
View more
Wed, 10 May 2017 19:33:33
آسٹریلیا کی خاتون سینیٹر لاریسا واٹرز پہلی سیاست دان بن گئی ہیں جنھوں نے پارلیمان میں اپنی شیرخوار بچی کو اپنا دودھ پلایا ہے۔بائیں بازو کی جماعت گریننز پارٹی کی رہنما لاریسا واٹرز نے منگل کو سینیٹ کے اجلاس کے دوران اپنی دو ماہ کی بیٹی کو اپنا دودھ پلایا۔
View more
Wed, 10 May 2017 19:28:01
صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے پینٹاگان کو شامی ڈیموکریٹک فورسز میں شامل کرد فورسز کو سازو سامان فراہم کرنے کی اجازت دے دی ہے اور یہ اقدام نیٹو اتحادی ترکی اور امریکہ کے درمیان تنازع کا باعث بن سکتا ہے۔پینٹاگان کی ترجمان ڈانا ڈبلیو وائٹ نے منگل کو کہا کہ ایس ڈی ایف کا نصف سے زیادہ حصہ کرد جنگجوؤں پر مشتمل ہے اور شام کے شہر رقہ میں داعش کے خلاف "ایک واضح فتح کو یقینی بنانے کے لیے" انہیں حسب ضرورت مسلح کیا جائے
View more
Wed, 10 May 2017 19:21:49
امریکی کانگریس نے گزشتہ ماہ ستمبر تک کے لیے منظور بجٹ منظور کیا تھا جس میں اقوام متحدہ کے لیے فنڈز میں 64 کروڑ ڈالر کی کٹوتی اور امریکی دفاعی بجٹ میں 15 ارب ڈالر کا اضافہ شامل تھا۔یونین کی خارجہ پالیسی کی چیف فیڈیریکا موگرینی نے منگل کو اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کو بتایا کہ یورپی یونین رضاکارانہ طور پر اقوام متحدہ کی اکثر ایجنسیوں کو تقریباً نصف بجٹ فراہم کرتی ہے کیونکہ اس کے خیال میں عالمی ادار
View more
Wed, 10 May 2017 19:00:23
کئی سو افریقی پناہ گزین ہسپانوی علاقے میلِیّا کی سرحد کو عبور کرنے میں کامیاب ہو گئے ہیں۔ ہسپانوی پولیس نے بتایا کہ ان تقریباً تین سو افراد کا تعلق جنوبی صحارا کے خطے کے ملکوں سے ہے۔
View more
Wed, 10 May 2017 18:57:07
پاکستان علماء کونسل کے سربراہ طاہر محمود اشرفی نے ایران کی جانب سے سعودی عرب اور پاکستان کے خلاف حالیہ دھمکی آمیز بیانات کو قابل مذمت اور قابل افسوس قرار دیا ہے۔انھوں نے کہا ہے کہ اسلامی دنیا ایران کو سعودی عرب اور پاکستان کی سلامتی کونقصان پہنچانے کی اجازت نہیں دے گی۔
View more
Wed, 10 May 2017 18:49:38
شام کے سرکاری مفتی علامہ بدرالدین حسون نے ایک بار پھر ترک قوم کے اسلام کو مشکوک قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ اگر ترکوں کا عقیدہ اور مذہب اسلام ہوتا وہ عربی زبان بھی اپناتے۔ انہوں نے عربی زبان کے بجائے ترکی زبان کو اپنایا اس لیے ان کے مسلمان ہونے میں شبہ ہے۔
View more
Wed, 10 May 2017 18:36:58
اسرائیلی جیلوں میں اپنے حقوق کے لیے بھوک ہڑتال کرنے والے فلسطینی اسیران کو صہیونی انتظامیہ کے بعد اب اسرائیلی ڈاکٹروں کی منظم بلیک میلنگ کا بھی سامنا ہے۔ کلب برائے اسیران اور فلسطینی محکمہ امور اسیران کے اشتراک سے قائم اسیران کی ہڑتال کی فالو اپ کمیٹی کا کہنا ہے کہ اسرائیلی ڈاکٹروں نے ’اوھلی کیدار‘ جیل کی ڈسپنری اس مقام پر منتقل کردی ہے جہاں اسیران کو خوراک تقسیم کی جاتی رہی ہے۔
View more
Your experience on this site will be improved by allowing cookies
Cookie Policy