Tue, 16 May 2017 18:47:13
شام کے شہر دیر الزور میں ‘داعش‘ کے زیر تسلط علاقے البوکمال پر گذشتہ روز امریکی قیادت میں قائم عالمی اتحاد کے جنگی طیاروں کی بمباری کے نتیجے میں کم سے کم 23 عام شہری جاں بحق ہوگئے۔شام میں انسانی حقوق پر نظر رکھنے والی بین الاقوامی رصدگاہ برائے انسانی حقوق کی طرف سے جاری کردہ ایک بیان میں بتایا گیا ہے کہ اتحادی طیاروں کی بمباری سے تئیس عام شہری مارے گئے ہیں جن میں خواتین اور بچے بھی شامل ہیں۔
View more
Tue, 16 May 2017 18:34:29
ایران میں سیاسی سرگرمیوں کی پادش میں کئی سال سے گھر پر نظر بند اصلاح پسند سیاسی رہ نما مہدی کروبی نے بھی آئندہ جمعہ کو ہونے والے صدارتی انتخابات میں صدر حسن روحانی کی حمایت کا اعلان کیا ہے۔
View more
Tue, 16 May 2017 18:27:52
فلسطین میں یہودی توسیع پسندی اور آباد کاری کے حامی امریکی یہودی ڈیوڈ فریڈ مین نے اسرائیل پہنچنے کے بعد اپنی اسناد اسرائیلی صدر رؤف ریفلین کو پیش کی ہیں جس کے بعد وہ آج اپنے عہدے کا حلف اٹھائیں گے۔
View more
Tue, 16 May 2017 18:22:50
افریقی ملک زمبابوے میں ایک پادری کے لیے حضرت مسیح کی تقلید میں پانی پر چلنے کی کوشش جان لیوا ثابت ہوئی جس کے نتیجے میں دریا میں موجود مگر مچھوں نے پادری کو چیر پھاڑ کر کھالیا۔ یہ واقعہ ’Crocodile River‘ میں اس وقت پیش آیا جب ایک پادر نے انجیل کی روایت کے مطابق حضرت مسیح کی طرح پانی پر چلنے کی کوشش کی۔
View more
Tue, 16 May 2017 18:18:47
مسجد نبوی میں طہارت اور عمومی امور کے ذمہ دار ادارے نے مسجد میں خواتین کے لیے مختص حصے میں ایک ہزار نئے قالین بچھائے ہیں۔
View more
Tue, 16 May 2017 18:10:49
مصری حکومت نے مذہبی جماعت اخوان المسلمون اور اس کی حامی سلفی شدت پسند جماعتوں کو ماہ صیام کیدوران سرگرمیوں پر پابندی لگانے کے لیے مساجد میں اعتکاف کے لیے کڑی شرائط لگانے کا اعلان کیا ہے۔ مصری وزیراوقاف و مذہبی امور محمد مختار جمعہ نے کہا ہیکہ رمضان المبارک کے دوران صرف انہی مساجد میں اعتکاف کی اجازت ہوگی جہاں وزارت اوقاف اجازت دے گی۔
View more
Tue, 16 May 2017 17:55:35
یوکرین کے وزیر داخلہ آرسن ایواکوف نے بتایا ہے کہ پولیس نے اْس شخص کو گرفتار کر لیا ہے جس نے Eurovision Song Contest کے دوران اسٹیج پر چڑھ کر اپنی پتلون اتار دی تھی۔ یہ واقعہ اتوار کے روز اْس وقت پیش آیا جب یوکرین کی گلوکارہ جمالا اسٹیج پر اپنے فن کا مظاہرہ کر رہی تھیں۔ وزیر داخلہ کے مطابق اس حرکت کے دوران جسم پر آسٹریلوی پرچم لپیٹے ہوئے شخص کا نام وِٹالی سیڈیوک ہے اور وہ ایک ٹیلی وڑن رپورٹر ہے۔دنی
View more
Tue, 16 May 2017 17:47:33
امریکی محکمہ خارجہ کے ایک سینرش عہدہ دار نے کہا ہے کہ شامی صدر بشارالاسد کی حکومت نے صیدنایا جیل کے نزدیک ایک شمشان گھاٹ بنا رکھا ہے اور امریکا کے پاس اس کے بارے میں شواہد موجود ہیں۔
View more
Your experience on this site will be improved by allowing cookies
Cookie Policy