Mon, 15 May 2017 18:40:57
امریکہ کے وزیر خارجہ ریکس ٹلرسن کا کہنا ہے کہ صدر ڈونلڈ ٹرمپ اس بات کا جائزہ لے رہے ہیں کہ امریکی سفارتخانہ تل ابیب سے یروشلم منتقل کیے جانے کے مشرق وسطیٰ امن عمل پر کیا اثرات مرتب ہو سکتے ہیں۔’’میٹ دی پریس‘‘ میں گفتگو کرتے ہوئے ٹلرسن کا کہنا تھا کہ میں سمجھتا ہوں کہ بات چیت میں شامل فریقین کو پھر اس بارے میں مطلع کیا جائے گا۔۔۔ آیا اسرائیل اسے امن عمل کے لیے معاون کے طور پر دیکھتا ہے یا نہیں۔
View more
Mon, 15 May 2017 18:28:22
شام میں بشار حکومت کے جرائم اور دمشق اور اس کے نواحی علاقوں میں جبری بے دخلی کی پالیسی کے سبب شامی اپوزیشن کی سپریم مذاکراتی کمیٹی نے آئندہ جنیوا بات چیت میں اپنے وفد کی شرکت روک دینے کا عِندیہ دیا ہے۔برزہ اور تشرین کے علاقوں کے بعد شامی اپوزیشن کے دو ہزار سے زیادہ جنگجو اپنے خاندانوں سمیت دمشق کے علاقے القابون سے کوچ کر گئے۔ یہ پیش رفت انخلاء4 کے ایک خفیہ معاہدے پر اپوزیشن مسلح عناصر کی آمادگی کے
View more
Mon, 15 May 2017 18:22:00
مصر میں بدترین اقتصادی بحران نے حکومت کو آبادی پر کنٹرول کرنے کے ایک نئے اقدام پر مجبور کیا ہے۔ مصری پارلیمان کی ایک خاتون رکن نے ایک نیا مسودہ قانون تیار کرنا شروع کیا ہے جس میں تین سے زاید بچے پیدا کرنے والے والدین کے خلاف قانونی کارروائی کی جاسکے گی۔
View more
Mon, 15 May 2017 18:17:25
عراق میں سرکاری فوج کے ساتھ ساتھ متوازی سیکیورٹی فورس کے طور پر سرگرم شیعہ ملیشیا الحشد الشعبی پر الزام ہے کہ اس نے داعش کے خلاف جنگ کی آڑ میں سنی اکثریتی شہر فلوجہ سے ہزارون سْنی مسلمانوں کو یرغمال بنا لیا ہے۔ رپورٹ کے مطابق گذشتہ ہفتے الانبار گورنری کی مقامی کونسل کی طرف سے احتجاجی مظاہرے کیے گئے جن میں یہ الزام عاید کیا گیا کہ الحشد الشعبی ملیشیا نے فلوجہ شہر سے ہزاروں شہریوں کو داعش سے تعلق کے
View more
Mon, 15 May 2017 17:59:29
ایران کے سابق اصلاح پسند صدر محمد خاتمی نے 19 مئی کو ہونے والے صدارتی انتخابات میں صدر حسن روحانی کی بھرپور حمایت اور تائید کا اعلان کیا ہے۔ذرائع ابلاغ کے مطابق اپنے ایک ریکارڈڈ بیان میں سابق صدر نے ایرانی شہریوں سے اپیل کی ہے کہ وہ آئندہ جمعہ کو ہونے والے صدارتی انتخابات میں حسن روحانی کو دوسری مرتبہ کامیاب کرائیں۔ محمد خاتمی کا یہ بیان حال ہی میں سماجی رابطوں کی ویب سائیٹس پربھی شائع ہوا ہے۔
View more
Mon, 15 May 2017 17:53:38
خلیجی ریاست سلطنت آف اومان کے وزیرخارجہ نے کہا ہے کہ ان کا ملک یمن میں صدر عبد ربہ منصور ھادی کی زیرقیادت آئینی حکومت کی بھرپور حمایت جاری رکھے گا۔ سلطنت اومان کے وزیرخارجہ یوسف بن علوی نے یمن کے نائب وزیراعظم اور وزیرخارجہ عبد الملک المخلافی کو ٹیلیفون پر بتایا کہ ان کا ملک یمن میں آئینی حکومت کی حمایت جاری رکھے گا۔
View more
Mon, 15 May 2017 17:38:34
ایران کی ایک انقلاب عدالت نے 35 سالہ ایک شادی شدہ خاتون کو مردے نہلانے کے کام میں ایک غیر مرد کے ساتھ ناجائز تعلقات استوار کرنے کے الزام میں دو سال قید اور 74 کوڑوں کی سزا سنائی ہے۔ اسی کیس میں نامزد مرد ملزم کو بھی قید اور 99 کوڑے مارنے کا حکم دیا گیا ہے۔
View more
Mon, 15 May 2017 17:32:47
اردن، فلسطین اور مصر نے مسئلہ فلسطین کے جامع اور منصفانہ حل کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے ایک بار پھر تنازع فلسطین کے حل کے لیے عرب ممالک کا تیار کردہ روڈ میپ اہم قرار دیا ہے۔ گذشتہ روز تنظیم آزادی فلسطین (پی ایل او) کے سیکرٹری، اردن اور مصر کے وزراء4 خارجہ کے ایک مشترکہ اجلاس میں مسئلہ فلسطین کے دو ریاستی حل پر زور دیا گیا۔
View more
Mon, 15 May 2017 17:27:34
یمن میں باغیوں کے زیرتسلط دارالحکومت صنعاء میں ہیضہ کی وبا پھوٹ پڑی جس کے بعد باغی ملیشیا نے صنعاء4 کو آفت زدہ علاقہ قرار دیا ہے۔رپورٹ کے مطابق یمن کے دارالحکومت صنعاء سمیت کئی دوسرے شہروں میں پانچ روز قبل عالمی ادارہ صحت کی طرف سے ہیضہ کی وباء کی وارننگ جاری کی گئی تھی۔ اطلاعات ہیں کہ ہیضہ کی وباء باغیوں کی قائم کردہ جیلوں تک پہنچ گئی ہے جہاں سیکڑوں سیاسی کارکن پابند سلاسل ہیں۔یمن میں اغواء کئے گ
View more
Your experience on this site will be improved by allowing cookies
Cookie Policy