Mon, 22 May 2017 20:35:17
انڈونیشیا کی پولیس نے ایک تفریحی کلب پر چھاپہ مار کر140سے زائد مردوں کو گرفتار کر لیا ہے۔ حکام کا کہنا ہے کہ دارالحکومت جکارتہ کے شمال میں واقع یہ کلب ہم جنس پرستوں کی جسم فروشی کا مرکز تھا۔ جکارتہ پولیس کے ترجمان آرگو یوونو نے ایک بیان میں کہا ہے کہ حکام نے ’’141 ایسے افراد کو گرفتار کیا ہے جنہوں نے فحاشی کے حوالے سے قوانین کی خلاف ورزی کی ہے۔‘
View more
Mon, 22 May 2017 20:18:16
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ سعودی عرب کے دو روزہ دورے کے بعد کل بروزمنگل روایتی حلیف ملک اسرائیل پہنچ رہے ہیں۔ اس دوران ٹرمپ کی کوشش ہو گی کہ تعطل کے شکار مشرق وسطیٰ امن مذاکرات کی بحالی ممکن بنائے جائے۔ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ آج پیر کے دن سے اسرائیل کا دو روزہ دورہ شروع کر رہے ہیں۔ امریکی سفارتی ذرائع کے مطابق اس دورے کے دوران ٹرمپ یروشلم کے علاوہ ویسٹ بینک بھی جائیں گے۔ وہ کئی اہم مقدس مذہبی مقامات کا
View more
Mon, 22 May 2017 19:58:50
امریکی ریاست انڈیانا کی نوٹرے ڈیم یونیورسٹی کے درجنوں طلبا نے نائب صدر مائیک پینس کی تقریر شروع ہونے پر احتجاجاً واک آؤٹ کیا۔
View more
Mon, 22 May 2017 19:53:29
شام کے شہر حمص میں عینی شاہدین کا کہنا ہے کہ یہاں سے تمام باغیوں اور ان کے اہل خانہ کا انخلا مکمل ہو گیا ہے۔ یہ شہر چار سال تک صدر بشار الاسد کی مخالف فورسز کا نام نہاد دارالحکومت رہا ہے۔حمص کے گورنر طلال بارزئی نے صحافیوں کو بتایا کہ شہر سے آخری بس اتوار کی شام روانہ ہوئی اور ان کے بقول تمام مسلح جنگجو یہاں سے اپنے اسلحہ سمیت جا چکے ہیں۔
View more
Mon, 22 May 2017 19:49:24
اس سال حکومتِ ایران نے تقریباً130000 دستاویزی ثبوت کے بغیر ملک میں موجود افغان مہاجرین کو مجبوراً اپنے وطن واپس بھیج دیا ہے، ایسے میں جب پھر سے سر اٹھانے والے طالبان کا افغانستان کے 40 فی صد سے زائد دیہی علاقوں پر قبضہ ہے۔روزانہ ہزاروں لوگ ایران سے بے دخل ہوتے ہیں۔ ایران کی پالیسی ہے کہ اس سال کے آخر تک افغانستان سے 600000 مہاجرین کو واپس روانہ کر دیا جائے گا۔افغان وزارت برائے مہاجرین اور واپس آنے
View more
Mon, 22 May 2017 19:42:45
سرسی تعلقہ کے یان نامی علاقے میں ایک نامعلوم شخص کی انتہائی سڑی گلی لاش دستیا ب ہونے کی اطلاع ملی ہے۔گمان کیا جاتا ہے کہ کسی دوسری جگہ قتل کرکے لاش کو اس مقام پر پھینکا گیا ہوگا۔
View more
Mon, 22 May 2017 19:36:43
بھٹکل دیہی پولیس اسٹیشن میں درج کی گئی ایک شکایت کے مطابق بائک پر سوار دو افراد پر کار میں پیچھا کرنے والے دو لوگوں نے قاتلانہ حملہ کیا ہے۔
View more
Mon, 22 May 2017 19:25:06
کچھ دن پہلے خاتون تعلقہ پنچایت رکن کے گھر میں مشکوک حالت میں دھر لیے گیے تعلقہ پنچایت صدر انّیا نائک نے بالآخراپنے عہدے سے استعفیٰ دیدیا ہے۔
View more
Your experience on this site will be improved by allowing cookies
Cookie Policy