ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
اسپورٹس
    شمالی کوریا اقوام متحدہ کی قراردادوں کی خلاف ورزی نہ کرے: چین

    شمالی کوریا اقوام متحدہ کی قراردادوں کی خلاف ورزی نہ کرے: چین

    Tue, 23 May 2017 20:59:56 
    چین نے شمالی کوریا سے کہا ہے کہ وہ اقوام متحدہ کی قراردادوں کی خلاف ورزی نہ کرے۔ پیونگ یانگ کی طرف سے تازہ میزائل تجربے کے بعد بیجنگ حکومت نے اپنی قریبی حلیف ملک سے یہ مطالبہ کیا ہے۔
    امریکی ریاست ٹیکساس کا’ باتھ روم بل‘

    امریکی ریاست ٹیکساس کا’ باتھ روم بل‘

    Tue, 23 May 2017 20:54:14 
    امریکی ریاست ٹیکساس کے ری پبلیکنز قانون ساز، جن کی ایوان میں اکثریت ہے، باتھ روم بل ‘کے حق میں اپنے ووٹ دینے کے لیے تیار ہیں۔ یہ نیا قانون ایسے طالب علموں کو سرکاری اسکولوں اور تعلیمی اداروں کے غسل خانے استعمال کرنے سے روک دے گا جو ہم جنس پرستوں اور خواجہ سراؤں کے طورپر پہچانے جاتے ہیں۔
    طالبان کے حملوں میں کم از کم 8 افغان فوجی ہلاک

    طالبان کے حملوں میں کم از کم 8 افغان فوجی ہلاک

    Tue, 23 May 2017 20:47:28 
    فغانستان میں طالبان عسکریت پسندوں کے دو مختلف حملوں میں آٹھ افغان فوجی اور ایک پولیس اہلکار ہلاک اور سات زخمی ہو گئے جب کہ حکام نے شدت پسندوں کے بھاری جانی نقصان کا بھی بتایا ہے۔وزارت دفاع کے ترجمان دولت وزیری کے مطابق طالبان نے جنوبی صوبہ قندھار کے ضلع شاہ کوٹ میں پیر کو دیر گئے ایک چیک پوسٹ پر حملہ کیا۔
    امریکہ: پچھلے سال ویزہ ختم ہونے پر ساڑھے پانچ لاکھ افراد واپس نہیں گئے

    امریکہ: پچھلے سال ویزہ ختم ہونے پر ساڑھے پانچ لاکھ افراد واپس نہیں گئے

    Tue, 23 May 2017 20:43:19 
    امریکہ میں تفریح، تعلیم یا کاروبار کی غرض سے آنے والے افراد کو اپنے ویزے کی مدت پوری ہونے کے بعد واپس جانا ہوتا ہے لیکن پچھلے سال لاکھوں افراد ویزے کی قانونی مدت ختم ہونے کے بعد یہاں سے واپس نہیں گئے۔ محکمہ ہوم لینڈ سکیورٹی کی جانب سے جاری ہونے والے اعداد و شمار کے مطابق یکم اکتوبر 2015 سے 30 ستمبر 2016 کے درمیان دنیا بھر سے تقربیاً 5 کروڑ افراد امریکہ آئے تھے۔
    بات چیت کا محور الحدیدہ میں عسکری کارروائی سے گریز ہے : ولد الشیخ

    بات چیت کا محور الحدیدہ میں عسکری کارروائی سے گریز ہے : ولد الشیخ

    Tue, 23 May 2017 20:33:55 
    یمن کے لیے اقوام متحدہ کے خصوصی ایلچی اسماعیل ولد الشیخ احمد نے یمنی عوام کے نام ایک پیغام میں کہا ہے کہ " ہم اقوامِ متحدہ میں غیر جانب دار رہیں گے۔ ہمارا مقصد امن کو یقینی بنانے کے لیے حتی الامکان کوشش کرنا ہے۔ خواہ کچھ بھی کہا جاتا رہے مگر ہم کسی فریق کی طرف نہیں ہیں۔
    ٹرمپ کا دیوارِ گریہ اور کلیسائے قیامت کا انفرادی دورہ

    ٹرمپ کا دیوارِ گریہ اور کلیسائے قیامت کا انفرادی دورہ

    Tue, 23 May 2017 19:42:08 
    امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اسرائیلی وزیراعظم کی خواہش کے برخلاف پیر کے روز مقبوضہ بیت المقدس میں دیوارِ براق اور کلیسائے قیامت کا انفرادی دورہ کیا۔ نیتنیاہو اس موقع پر ٹرمپ کے ساتھ شامل ہونا چاہتے تھے تا کہ یہ تاثر دیا جا سکے کہ واشنگٹن بیت المقدس کو اسرائیل کا دارالخلافہ تسلیم کرتا ہے۔
    کنسرٹ میں دھماکے کے بعد آریانا گرینڈے کااظہارافسوس

    کنسرٹ میں دھماکے کے بعد آریانا گرینڈے کااظہارافسوس

    Tue, 23 May 2017 19:20:24 
    برطانیہ کے شہر مانچسٹر میں پیر کے روز امریکی گلوکارہ آریانا گرینڈے کے کنسرٹ میں دھماکے کے چند گھنٹے بعد متاثرہ گلوکارہ نے ایک ٹوئٹ میں اپنے افسوس کا اظہار کیا ہے۔منگل کی صبح کی جانے والی ٹوئیٹ میں نوجوان گلوکارہ آریانا نے کہا کہ میں اندر سے ٹوٹ گئی ہوں۔
    مانچسٹر محفل موسیقی دھماکے سے لرز اٹھی،22 ہلاکتیں متعدد زخمی واقعے کے بعد برطانیہ میں انسداد دہشت گردی حکام کا اہم اجلاس طلب

    مانچسٹر محفل موسیقی دھماکے سے لرز اٹھی،22 ہلاکتیں متعدد زخمی واقعے کے بعد برطانیہ میں انسداد دہشت گردی حکام کا اہم اجلاس طلب

    Tue, 23 May 2017 19:10:49 
    برطانیہ میں مانچسٹر ایرینا میں پولیس نے ایک کنسرٹ کے دوران مبینہ طور پر دہشت گردی کے حملے میں 22 ہلاکتوں کی تصدیق کی ہے جبکہ 50 کے قریب افراد زخمی ہوئے ہیں۔گریٹر مانچیسٹر پولیس کی جانب سے جاری کردہ بیان کے مطابق انھیں شب دس بجکر 35 منٹ پر امریکی گلوکارہ آریانا گرینڈے کے کنسرٹ کے مقام سے دھماکے کی اطلاع موصول ہوئی۔ واقعے کے بعد انسداد دہشت گردی حکام کا اہم اجلاس طلب کیا گیا ہے۔
    ایران، القاعدہ کی معاونت میں ملوث ہے: امریکی سیاسی قیادت تہران دہشت گردی کے خلاف اپنا مشکوک طرز عمل ختم کرے

    ایران، القاعدہ کی معاونت میں ملوث ہے: امریکی سیاسی قیادت تہران دہشت گردی کے خلاف اپنا مشکوک طرز عمل ختم کرے

    Tue, 23 May 2017 19:02:00 
    امریکی سیاسی رہ نماؤں اور مغربی عہدیداروں نے ایران سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ دہشت گردی کے خلاف اپنے مشکوک اور پراسرار طرزعمل کو ختم کرے اور کھل کر بتائے کہ وہ دہشت گردوں کے ساتھ ہے یا ان کے خلاف لڑنے والوں کی صف میں کھڑا ہے۔ انہوں نے ایران پر زور دیا کہ وہ دہشت گرد اور انتہا پسند گروپوں کی پشت پناہی ترک کرنے کا کھل کر اعلان کرے۔