ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
اسپورٹس
    جیمز میٹس اورمحمد بن سلمان کے درمیان ٹیلیفون پر بات چیت دہشت گردی کے خلاف جنگ میں سعودی خدمات کی تحسین

    جیمز میٹس اورمحمد بن سلمان کے درمیان ٹیلیفون پر بات چیت دہشت گردی کے خلاف جنگ میں سعودی خدمات کی تحسین

    Fri, 09 Jun 2017 18:18:03 
    امریکی وزیردفاع جیمز نے سعودی عرب کے نائب ولی عہد اوروزیر دفاع شہزادہ محمد بن سلمان سے ٹیلیفون پر خطے کی تازہ ترین صورت حال پر بات چیت کی۔ امریکی وزیر دفاع جیمز میٹس نے شہزادہ محمد بن سلمان کو ٹیلیفون کیا۔
    امیرکویت اماراتی قیادت سے ملاقات کے بعد واپس امارات اور سعودی عرب کے قطر بارے موقف میں ہم آہنگی

    امیرکویت اماراتی قیادت سے ملاقات کے بعد واپس امارات اور سعودی عرب کے قطر بارے موقف میں ہم آہنگی

    Fri, 09 Jun 2017 18:11:50 
    خلیجی ریاست قطر اور دوسرے پڑوسی ملکوں کے درمیان پیدا ہونے والے سفارتی بحران کے حل کے سلسلے میں امیر کویت الشیخ صباح الاحمد الجابر الصباح نے متحدہ عرب امارات کی قیادت سے ملاقات کی ہے۔ امیرکویت اماراتی سیاسی قیادت سے ملاقات کے بعد واپس لوٹے ہیں۔ انہیں اماراتی قیادت کی طرف سے قطر کے بارے میں وہی جواب دیا گیا جو اس سے قبل سعودی عرب کی طرف سے دیا گیا تھا۔
    امریکی سربراہی میں قائم اتحادیوں کی شامی حکومت نواز فورسز پر بمباری

    امریکی سربراہی میں قائم اتحادیوں کی شامی حکومت نواز فورسز پر بمباری

    Thu, 08 Jun 2017 18:23:21 
    امریکی سربراہی میں قائم اتحاد کی طرف سے شام میں بشار الاسد کی حامی فورسز پر گزشتہ روز بمباری کی گئی ہے۔ فوج کی طرف سے جاری ہونے والے بیان کے مطابق اتحاد نے حکومت نواز فورسز کے اُس یونٹ کو تباہ کر دیا جو ایک ایسے علاقے کی طرف پیشقدمی کر رہا تھا جہاں اتحادیوں کے کمانڈوز باغیوں کو تربیت اور مشاورت فراہم کرتے ہیں۔
    روس سے متعلق تحقیقات کے حوالے سے ٹرمپ نے دیگر سرکاری اہلکاروں پر بھی دباؤ ڈالا تھا

    روس سے متعلق تحقیقات کے حوالے سے ٹرمپ نے دیگر سرکاری اہلکاروں پر بھی دباؤ ڈالا تھا

    Thu, 08 Jun 2017 18:21:35 
    امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے گزشتہ برس اپنی انتخابی مہم کے اعلیٰ عہدیداروں کے روس کے ساتھ روابط کی چھان بین رکوانے کے سلسلے میں ایف بی آئی کے سابق سربراہ جیمز کومی کے علاوہ دیگر سرکاری اہلکاروں پر بھی دباؤ ڈالا تھا۔ امریکی میڈیا کے مطابق اسی صدارتی دباؤ کے باعث امریکی وزیر قانون بھی اپنے عہدے سے مستعفی ہونا چاہتے تھے۔
    میکسیکو کی ایک جیل میں بغاوت، چار افراد ہلاک

    میکسیکو کی ایک جیل میں بغاوت، چار افراد ہلاک

    Thu, 08 Jun 2017 18:17:06 
    میکسیکو کے شمالی حصے میں واقع ایک جیل میں بغاوت کے نتیجے میں تین پولیس اہلکاروں سمیت چار افراد ہلاک ہو گئے ہیں۔
    گولن سے روابط:ترکی میں ایمنسٹی انٹرنیشنل کے سربراہ کی گرفتاری

    گولن سے روابط:ترکی میں ایمنسٹی انٹرنیشنل کے سربراہ کی گرفتاری

    Thu, 08 Jun 2017 18:11:43 
    ترک مبلغ فتح اللہ گولن کی تحریک سے روابط کے الزام میں ترکی میں ایمنسٹی انٹرنیشنل کے سربراہ اور بائیس دیگر افراد کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔ ترک حکومت گزشتہ برس کی ناکام فوجی بغاوت کا الزام اسی مذہبی رہنما پر عائد کرتی ہے۔ترکی کے شہر استنبول سے بدھ سات جون کو ملنے والی نیوز ایجنسی اے ایف پی کی رپورٹوں کے مطابق انسانی حقوق کی بین الاقوامی تنظیم ایمنسٹی انٹرنیشنل نے بتایا ہے کہ ترکی میں اس تنظیم کے سربر
    ایرانی پاسداران انقلاب امیرِ قطرکے محل میں شیخ تمیم کی حفاظت پرمامور

    ایرانی پاسداران انقلاب امیرِ قطرکے محل میں شیخ تمیم کی حفاظت پرمامور

    Thu, 08 Jun 2017 17:56:11 
    مصری ذرائع نے بدھ کے روز بتایا ہے کہ ایرانی پاسداران انقلاب کی فورس امیرِ قطر کے محل کے اندر اُن کی حفاظت کر رہی ہے۔ذرائع کے مطابق پاسداران انقلاب کی یہ فورس تربیت کے نام پرقطرپہنچی ہے۔اورشاہی محل کے اندر موجود ایرانی عناصر قطر کی فوجی وردیوں میں ملبوس ہیں تا کہ بیرونی دنیا کو مغالطے میں ڈالا جا سکے۔
    امریکا مشرق وسطٰی میں تنازعات کو بھڑکا رہا ہے، جرمنی

    امریکا مشرق وسطٰی میں تنازعات کو بھڑکا رہا ہے، جرمنی

    Thu, 08 Jun 2017 17:50:30 
    جرمن وزیر خارجہ زیگمار گابریئل نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ پر مشرق وسطٰی میں تنازعات کو بھڑکانے کا الزام عائد کیا ہے۔ان کے بقول اس طرح خطے میں ہتھیاروں کی ایک نئی جنگ شروع ہو سکتی ہے۔جرمن وزیر خارجہ زیگمار گابریئل کے بقول قطر کے ساتھ اس کے پڑوسی یا دیگر عرب ممالک کی جانب سے اپنے سفارتی روابط منقطع کرنے سے ہتھیاروں کے حصول کی کوششیں تیز ہو جانے کا خدشہ ہے۔ گابریئل نے جرمن اقتصادی جریدے ہانڈلزبلاٹ کو ب
    قطر میں مقیمین کو اماراتی ویزا جاری نہیں ہوگا :اتحاد ایئرویز

    قطر میں مقیمین کو اماراتی ویزا جاری نہیں ہوگا :اتحاد ایئرویز

    Thu, 08 Jun 2017 17:41:47 
    ابوظہبی کی قومی فضائی کمپنی اتحاد ایئرویز نے کہا ہے کہ اس وقت قطری پاسپورٹ کے حامل تمام مسافرین کا متحدہ عرب امارات کا سفر اور اس کے راستے گزرنا ممنوع ہے۔کمپنی کے ترجمان نے ای میل کے ذریعے ارسال کردہ بیان میں کہا ہے کہ قطر میں قیام کا ویزہ رکھنے والے غیر ملکیوں کو امارات پہنچنے پر ویزا جاری نہیں کیا جائے گا۔