Wed, 07 Jun 2017 15:48:42
پاکستان کی قومی فضائی کمپنی پی آئی اے قطر میں پھنسے پاکستانی شہریوں کی واپسی کے لیے خصوصی پروازیں چلانے کی تیاری کر رہی ہے۔سعودی عرب سمیت چھ عرب ممالک کی طرف سے قطر کے ساتھ سفارتی تعلقات اور فضائی رابطے منقطع کرنے کے بعد سیکڑوں پاکستانی دوحا ایئرپورٹ پر پھنسے ہوئے ہیں۔
View more
Wed, 07 Jun 2017 15:15:12
عراق میں سرگرم شیعہ ملیشیا الحشد الشعبی پر اس کے قیام وسط 2014ء کے بعد سے ملک میں انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیوں کے الزامات عاید کیے جاتے رہے ہیں۔ایک فوٹیج میں الحشد الشعبی کے ایک معروف لیڈر ابو عزرائیل کے وحشیانہ جرائم کا پردہ چاک کیا گیا ہے۔رپورٹ کے مطابق الحشد الشعبی کا یہ لیڈر ذرائع ابلاغ میں مشہور ومعروف ہے اور وہ ماضی میں جرائم سے متعلق سامنے آنے والی ویڈیوز میں بھی دیکھا گیا ہے۔
View more
Wed, 07 Jun 2017 15:04:46
خلیجی ریاستوں اوربعض دوسرے ملکوں کی جانب سے قطر کے سفارتی بائیکاٹ کے بعد ایران اور اس کے پروردہ یمن کے حوثی باغیوں نے قطری حکومت کو سہارا دینے کے لیے میدان میں آنے کا اعلان کیا ہے۔رپورٹ کے مطابق حوثی گروپ کی انقلابی کونسل کے سربراہ محمد علی الحوثی نے ایک بیان میں کہا ہے کہ وہ مشکل کی گھڑی میں قطر کیساتھ ہیں۔
View more
Wed, 07 Jun 2017 14:34:16
سعودی عرب میں لیبیا کے سفیر عبدالباسط البدری نے انکشاف کیا ہے کہ قطر لیبیا کی فوج کے سربراہ خلیفہ حفتر پر ہونے والے قاتلانہ حملوں میں ملوث رہا ہے۔ پیر کے روز ایک ٹی وی گفتگو میں البدری کا کہنا تھا کہ طبرق شہر میں پارلیمنٹ دھماکا لیبیا میں سیاسی معاہدے کی راہ میں رکاوٹ ڈالنے کے لیے قطر کی کوششوں کا حصہ تھا۔
View more
Wed, 07 Jun 2017 14:27:19
کویت کے امیر الشیخ صباح الاحمد الجابر الصباح نے امیر کویت الشیخ تمیم بن حمد آل ثانی پر زور دیا ہے کہ وہ پڑوسی ملکوں کے ساتھ کشیدگی بڑھانے کے بجائے موجودہ بحران پر قابو پانے کے لیے موثراقدامات کرے۔
View more
Tue, 06 Jun 2017 14:21:07
جرمن وزیر خارجہ زیگمار گابریئل نے افغانستان میں طالبان کے حملوں کیبعد اس عسکریت پسند گروپ کے ساتھ مذاکرات کی ضرورت پر زور دیا ہے۔ گزشتہ ہفتے افغان دارالحکومت میں ہونے والے حملوں کے نتیجے میں 100سے زائد افراد ہلاک جبکہ سینکڑوں زخمی ہوئے۔
View more
Tue, 06 Jun 2017 14:17:05
روس کے صدر ولادی میر پیوٹن نے کہا ہے کہ وہ ڈونالڈ ٹرمپ سے کبھی نہیں ملے اور نہ ہی ان کا امریکی صدر کے ساتھ کوئی خصوصی تعلق ہے۔امریکی نشریاتی ادارے ’’این بی سی‘‘کے پروگرام ’’سنڈے نائٹ ود میگن کیلی‘‘میں نشر کیے جانے والے ایک انٹرویو میں روسی صدر نے امریکی ذرائع ابلاغ میں آنے والی ان کے اور امریکی صدر ڈونالڈ ٹرمپ کے خفیہ رابطوں اور تعلقات کی خبروں کو پاگل پن قرار دیتے ہوئے سختی سے مسترد کیا۔
View more
Tue, 06 Jun 2017 13:59:57
پاکستان عرب ریاست قطر کے ساتھ تعلقات منقطع کرنے کا فوری طور پر کوئی ارادہ نہیں رکھتا۔ یہ بات پاکستانی وزارت خارجہ کے ایک ترجمان نے کہی ہے۔
View more
Tue, 06 Jun 2017 13:54:09
شدت پسند تنظیم داعش نے ہفتے کی شب برطانیہ کے دارالحکومت لندن میں ہونے والے دہشت گرد حملے کی ذمہ داری قبول کرلی ہے جس میں سات افراد ہلاک ہوگئے تھے۔داعش کی جانب سے حملے کی ذمہ داری قبول کرنے کا اعلان شدت پسند تنظیم کی خبر رساں ایجنسی عمق کی ویب سائٹ پر جاری ایک بیان میں کیا گیا۔ہفتے کو ہونے والے حملے میں تین شدت پسندوں نے ایک مسافر وین لندن برج پر چلنے والے راہ گیروں پر چڑھا دی تھی جس کیبعد حملہ آور
View more
Your experience on this site will be improved by allowing cookies
Cookie Policy