Mon, 12 Jun 2017 17:05:55
اچوالیس سالہ اوغے نامی فرانسیسی خاتون کو غیر قانونی طور پر ایک غیر ملکی مہاجر کی مدد کرنے کے مقدمے کا سامنا ہے۔ اس مقدمے کی سماعت ستائیس جون کو ہو رہی ہے اور جرم ثابت ہونے پر اوغے کو دس برس تک قید کی سزا ہو سکتی ہے۔فرانسیسی شہرکیلے کی رہائشی اوغے ہمیشہ مہاجر دوست انسان نہیں تھی۔ ابھی زیادہ عرصہ نہیں گزرا کہ وہ انتہائی دائیں بازو کی مہاجرین مخالف سیاسی جماعت نیشنل فرنٹ کی نہ صرف ووٹ دینے تک حمایتی
View more
Mon, 12 Jun 2017 16:26:54
قطری وزیر خارجہ شیخ محمد بن عبدالرحمان الثانی جرمنی اور برسلز کے بعد دس جون ہفتے کے روز ماسکو میں تھے، جہاں اُنہوں نے اپنے روسی ہم منصب سیرگئی لاوروف سے ملاقات کی۔ ترکی نے بھی قطری تنازعے کے جلد از جلد حل پر زور دیا ہے۔گزشتہ پیر کو سعودی عرب، بحرین، مصر، متحدہ عرب امارات، یمن اور مالدیپ نے قطر پر یہ الزامات عائد کرتے ہوئے اُس کے ساتھ تعلقات منقطع کر لیے تھے کہ یہ عرب ملک دہشت گردی کی پشت پناہی کر
View more
Mon, 12 Jun 2017 16:00:01
ڈچ دارالحکومت ایمسٹرڈیم کے مرکزی ٹرین اسٹیشن کے باہر ایک کار راہ گیروں پر چڑھ دوڑی۔ اس واقعے میں آٹھ افراد زخمی ہو گئے ہیں۔ ہفتے کی شب پیش آنے والے اس واقعے کو ڈچ پولیس نے حادثہ قرار دیا ہے۔ بتایا گیا ہے کہ زخمی ہونے والوں میں سے دو کی حالت تشویش ناک ہے۔
View more
Mon, 12 Jun 2017 15:33:02
لیبیا کے سابق حکمران معمر القذافی کے بیٹے سیف الاسلام قذافی کو اس شمالی افریقی مک کے مغربی شہر زنتان کی جیل سے رہا کر دیا گیا ہے۔ سیف الاسلام کو 2015ء میں ایک عدالت نے سزائے موت سنائی تھی۔جرمن خبر رساں ادارے ڈی پی اے نے لیبیا کے نیوز پورٹل الوسط کے حوالے سے بتایا ہے کہ لیبیا کے سابق آمر حکمران معمر قذافی کے بیٹے سیف الاسلام کو جمعہ نو جون کو زنتان کی جیل سے رہا کر دیا گیا۔
View more
Mon, 12 Jun 2017 15:30:00
امریکی حمایت یافتہ سیریئن ڈیموکریٹک فورسز شدت پسند تنظیم اسلامک اسٹیٹ کے دارالخلافہ کہلانے والے شہر الرقہ میں مسلسل پیش قدمی کر رہی ہیں۔ شامی تنازعے پر نگاہ رکھنے والی تنظیم سیریئن آبزرویٹری فار ہیومن رائٹس کے مطابق ان شامی فورسز کو امریکی قیادت میں بین الاقوامی عسکری اتحاد کی فضائی مدد بھی حاصل ہے۔
View more
Mon, 12 Jun 2017 15:25:22
فرانس میں اتوار گیارہ جون کو منعقدہ پارلیمانی انتخابات میں رائے عامہ کے جائزوں کی روشنی میں نو منتخب صدر ایمانوئل ماکروں کی نئی جماعت ایل آر ای ایم (دی ری پبلک آن دی مُوو)کی پوزیشن مستحکم نظر آ رہی ہے۔اتوار گیارہ جون کو فرانس کی قومی اسمبلی (ایوانِ زیریں)کی 577نشستوں پر انتخابات کے پہلے مرحلے کے لیے ووٹنگ ہو رہی ہے۔ پولنگ اسٹیشن شام چھ بجے تک کھلے رہیں گے اور تازہ ترین سروے یہ بتاتے ہیں کہ ان میں
View more
Sun, 11 Jun 2017 17:36:53
امریکہ کی خصوصی فورسز فلپائن کے جنوبی شہر ماراوی سے شدت پسند گروپ داعش کے حامی جنگجوؤں کا محاصرہ ختم کروانے کے لیے فلپائن کی مسلح افواج کی معاونت کر رہی ہیں۔یہ بات منیلا میں امریکی سفارت خانے کے ایک ترجمان نے بتائی۔داعش کے سیکڑوں حامی جن میں درجنوں کی تعداد میں ہمسایہ ملکوں اور مشرق وسطیٰ سے تعلق رکھنے والے عسکریت پسند بھی شامل ہیں، کی طرف سے ماراوی پر قبضہ کی وجہ سے اس تشویش میں اضافہ ہوا ہے کہ ا
View more
Sun, 11 Jun 2017 17:27:12
صوبہ پنجاب کے دارالحکومت لاہور میں ٹریفک وارڈن کی وردی میں ملبوس دو جعلی پولیس اہلکاروں کو حراست میں لیا گیا ہے۔یہ کارروائی شہر کے علاقے شیرا کوٹ میں کی گئی۔چیف ٹریفک آفیسر لاہور ڈی آئی جی رائے اعجاز نے وائس آف امریکہ کو بتایا کہ وہ معمول کے گشت پر تھے کہ انہیں ٹریفک وارڈن کی حرکات پر شک ہوا جس پر ان کا بیلٹ نمبر اور دفتری ریکارڈ چیک کرایا گیا۔صوبہ پنجاب کے دارالحکومت لاہور میں ٹریفک وارڈن کی وردی
View more
Your experience on this site will be improved by allowing cookies
Cookie Policy