Tue, 13 Jun 2017 16:59:33
سعودی عرب ، بحرین اور متحدہ عرب امارات کی جانب سے اتوار کی صبح جاری علاحدہ بیانات میں تینوں ممالک کے عوام اور قطری شہریوں پر مشتمل مشترکہ خاندانوں کی انسانی صورت حال کا خیال رکھنے کی ہدایات دی گئی ہیں۔اس سلسلے میں ایک سعودی ذمے دار نے اپنے بیان میں کہا مملکتِ سعودی عرب برادر قطری عوام کی خیر خواہ ہے۔
View more
Tue, 13 Jun 2017 15:45:42
اسرائیلی عدالت نے اتوار کے روز ایک اسرائیلی صحافی کے خلاف دائر کیے جانے والے مقدمے کا فیصلہ وزیراعظم بنیامین نیتنیاہو اور ان کی اہلیہ سارہ کے حق میں دے دیا۔ مذکورہ صحافی نے دعوی کیا تھا کہ ایک مرتبہ بیت المقدس سے تل ابیب جاتے ہوئے راستے میں جھگڑے کے دوران سارہ نے نیتنیاہو کو گاڑی سے باہر نکال دیا تھا۔ اس پر صحافی کو اسرائیلی وزیراعظم اور ان کی اہلیہ کی جانب سے ہتک عزتی کے مقدمے کاسامناکرناپڑا۔تل ا
View more
Tue, 13 Jun 2017 14:40:20
کویت کے وزیر خارجہ شیخ صباح خالد الحمد الصباح نے اتوار کے روز باور کرایا ہے کہ خلیجی برادران کے درمیان بات چیت کے ذریعے قطر ، سعودی عرب ، امارات اور بحرین کے درمیان اختلافات کا حل ہونا اٹل ہے۔سرکاری خبر رساں ایجنسی "کونا" کے مطابق کویتی وزیر خارجہ نے واضح کیا کہ قطر اپنے خلیجی برادر ممالک کے تحفظات کو سمجھنے اور ان ممالک کے ساتھ مفاہمت کے لیے تیارہے۔
View more
Tue, 13 Jun 2017 14:35:45
اردن کی فوج کے اعلان کے مطابق شام اور عراق کے درمیان واقع التنف کی گزرگاہ کے قریب آنے والے پانچ افراد کو ہلاک کر دیا گیا ہے۔اردن کی مسلح افواج کی جنرل کمان کے ایک عسکری ذمے دار کے بیان کے مطابق سرحدی محافظین کی جانب سے گزشتہ 72 گھنٹوں کے دوران نو گاڑیوں سے نمٹا گیا جو التنف کی گزرگاہ کے راستے اردن کی سرحد کی جانب بڑھ رہی تھیں۔
View more
Tue, 13 Jun 2017 14:20:35
اس وقت جموں وکشمیر کے حالات انتہائی تکلیف دہ اور تشویش ناک ہیں۔ رمضان المبارک کے مقدس مہینے میں بھی خون خرابہ کا سلسلہ جاری ہے۔ کشمیری مسلمان اس مبارک مہینہ کے تقاضے پورے کر پانے سے معذور ہیں۔ میں نے اس مہینے میں کئی روز تک انتظار کیا کہ شاید اب حالات معمول پر آجائیں۔ لیکن ایسا نہیں ہوا۔
View more
Tue, 13 Jun 2017 14:15:31
بابائے قوم مہاتما گاندھی کے پوتے راج موہن گاندھی نے ہفتہ کو کہا کہ برطانوی شیروں اور ملک میں فرقہ پرستی کے زہر والے سانپوں پر جیت حاصل کرنے والا شخص چالاک بنیاسے کہیں زیادہ تھا ، گاندھی فی الحال امریکہ میں ہیں۔انہوں نے کہا کہ آج مہاتما کا مقصد بی جے پی صدر امت شاہ سے کہیں الگ ہوتا۔
View more
Tue, 13 Jun 2017 14:10:00
یوگ گرو بابا رام دیو نے پاک مقبوضہ کشمیر (پی اوکے )کو سارے تنازعہ کی جڑ بتاتے ہوئے کہا کہ ہندوستان کو فورااسے قبضے میں لینا چاہیے ۔مشرقی چمپارن ضلع ہیڈکوارٹر موتیہاری میں منعقد تین روزہ یوگ اور دھیان کیمپ کے اختتام کے بعد صحافیوں سے بات کرتے ہوئے رام دیو نے کہاکہ پاکستان کے سارے جرائم کی جڑ پاک مقبوضہ کشمیر ہے، ہندوستان کو چاہیے کہ وہ پی اوکے کو فوری طورپر اپنی تحویل میں لے۔
View more
Tue, 13 Jun 2017 14:06:46
راجستھان میں اگلے سال ہونے والے اسمبلی انتخابات کے پیش نظر آپ لیڈر کمار وشواس نے ہفتہ کو کہا کہ انتخابات کی تیاریوں میں آپ کو اپنے بنیادی اصول یاد رکھنے چاہیے ۔انہوں نے اشارہ دیا ہے کہ پنجاب اور گوا میں انتخابات میں پارٹی اپنے بنیادی اصول سے دور ہو گئی تھی۔
View more
Tue, 13 Jun 2017 14:02:46
بی جے پی کے سینئر لیڈر سشیل کمار مودی نے آر جے ڈی سربراہ لالو پرساد اور ان کے خاندان کی مبینہ غیر اعلانیہ جائیداد کے اپنے خلاصے کے ضمن میں آج ان کی پانچویں بیٹی ہیما یادو پر 62لاکھ روپے کا غیر اعلانیہ پلاٹ تحفے کے طور پر رکھنے کا الزام لگاتے ہوئے دعویٰ کیاکہ للن چودھری نامی جس شخص نے ہیما کو مذکورہ پلاٹ تحفے کے طور پر دیاتھا ، وہ لالو کے مویشیوں کی دیکھ بھال کرتا تھا اور اس کا نام بی پی ایل فہرست
View more
Your experience on this site will be improved by allowing cookies
Cookie Policy