ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / سرسی : آبشار کے دھارے میں بہہ کر نوجوان ہوگیا لاپتہ

سرسی : آبشار کے دھارے میں بہہ کر نوجوان ہوگیا لاپتہ

Tue, 24 Jun 2025 12:59:53    S O News

سرسی 24 / جون (ایس او نیوز) سرسی تعلقہ کے جوگن ہکّلو میں واقع آبشار کی سیاحت کے دوران تیز دھارے میں بہہ کر ایک 24 سالہ نوجوان لاپتہ ہوگیا ہے جس کی شناخت پون گنپتی جوگی کے طور پر کی گئی ہے ۔
    
معلوم ہوا ہے کہ یہ حادثہ اتوار کی شام کو پیش آیا تھا جب آبشار کی سیاحت کے لئے آیا ہوا پون گنپتی آبشار سے متصل ندی کے تیز دھارے میں بہہ گیا ۔ کہا جاتا ہے کہ برسات کے دنوں میں اس دھارے کی روانی بہت ہی زیادہ تیز ہو جاتی ہے ۔ پون نے جب اس دھارے کو پار کرنے کی کوشش کی تو اس کا پاوں پھسل گیا اور وہ تیز رفتار پانی میں بہہ گیا ۔ بہت زیادہ تلاش کے بعد بھی جب اس کا کوئی اتہ پتہ نہیں چلا تو اس کے بڑے بھائی پروین جوگی سرسی دیہی پولیس کے پاس شکایت درج کروائی ہے ۔
    
پولیس، فائر اینڈ ایمرجنسی سروس، فاریسٹ ڈپارٹمنٹ کی طرف سے مسلسل تلاشی مہم چلائے جانے اور غوطہ خوروں کی مدد لینے کے باوجود ابھی تک لاپتہ پون کا پتہ نہیں چل سکا ہے ۔ 


Share: