ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / سرسی میونسپل کاونسل کا اہم فیصلہ - سڑکوں پر مویشی چھوڑنے والوں پر لگے گا جرمانہ

سرسی میونسپل کاونسل کا اہم فیصلہ - سڑکوں پر مویشی چھوڑنے والوں پر لگے گا جرمانہ

Wed, 19 Nov 2025 11:23:14    S O News
سرسی میونسپل کاونسل کا اہم فیصلہ - سڑکوں پر مویشی چھوڑنے والوں پر  لگے گا جرمانہ

سرسی،  19 / نومبر  (ایس او نیوز) سٹی میونسپل کاونسل سرسی نے سڑکوں پر مویشیوں کو لاوارث چھوڑنے والوں کے خلاف کارروائی کرنے اور ان پر جرمانہ لگانے کا فیصلہ کیا ہے ۔ 
    
رکن اسمبلی بھِمنّا نائک اور رکن پارلیمان وشویشورا ہیگڑے کاگیری کی شرکت کے ساتھ منعقدہ میٹنگ کے دوران بتایا گیا ہے شہری علاقے پانچ سو سے چھ سو تک لاوارث جانور پائے جاتے ہیں جس سے عوام کو اور بالخصوص سواریوں بڑی دشواریوں کا سامنا کرنا پڑتا ہے ۔ رات کے وقت بعض دفعہ خطرناک صورتحال درپیش ہوتی ہے ۔ یہ لاوارث جانور سڑک حادثوں کا بڑا سبب ہوتے ہیں ۔ 
    
اس مسئلے کے مختلف پہلووں پر سیر حاصل گفتگو کے بعد شہر کی سڑکوں پر لاوارث چھوڑے گئے جانوروں کا مسئلہ حل کرنے کے لئے پولیس اور دیگر اداروں کے نمائندوں پر مشتمل ایک کمیٹی تشکیل دی گئی ہے جو عوام کو اپنے جانور اپنے ہی گھروں میں پالنے کی سختی کے ساتھ تاکید کرے گی ۔ اس کے بعد  آئندہ دس دن بعد جو بھی جانور سڑک لاوارث نظر آئیں گے انہیں پکڑ کر گئو شالہ میں بھیج دئے جائیں گے ۔ 


Share: