ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / منڈگوڈ - ہبلی ہائی وے پر سرگرم ہے 'لال کار' والی لٹیروں کی ٹولی

منڈگوڈ - ہبلی ہائی وے پر سرگرم ہے 'لال کار' والی لٹیروں کی ٹولی

Sat, 04 Oct 2025 11:05:43    S O News

منڈگوڈ ،4/ اکتوبر (ایس او نیوز) ہاویری ضلع کے شیگاوں تعلقہ میں تڑس کے ہائی وے سے گزرنے والے موٹر سواروں کا الزام ہے کہ یہاں سے گزرنے والی گاڑیوں کو نشانہ بنا کر لوٹنے والی ایک ٹولی سرگرم ہے جو لال رنگ کی کار استعمال کرتی ہے ۔
    
موٹر سواروں اور مقامی لوگوں کا کہنا ہے کہ  تڑس کے پاس لال کار میں آنے والی یہ ٹولی اس سڑک سے گزرنے والی موٹر گاڑیوں اور بائکس وغیرہ کو کوئی بات دریافت کرنے یا لفٹ مانگنے کے بہانے بیچ سڑک پر روک لیتی   ہے اور اس کے بعد  موٹر سواروں سے ان کے موبائل فون، رقم، سونے اور چاندی زیورات جیسی قیمتی چیزیں لوٹ لیتی ہے ۔ 
    
مقامی لوگوں کی طرف سے موٹر سواروں کو تاکید کی گئی ہے کہ ہائی وے کے اس حصے میں اچانک کوئی گاڑی روکنے کا اشارہ کرے تو بالکل اپنی گاڑیاں نہ روکیں ورنہ لوٹ لیے جانے کا خطرہ ہے ۔ 


Share: