ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / بھٹکل میں آج رابطہ تعلیمی ایوارڈ کی شاندار تقریب، 35 ہونہار طلبہ کو دیا جائے گا گولڈ میڈل

بھٹکل میں آج رابطہ تعلیمی ایوارڈ کی شاندار تقریب، 35 ہونہار طلبہ کو دیا جائے گا گولڈ میڈل

Thu, 24 Jul 2025 00:16:46    S O News
بھٹکل میں آج رابطہ تعلیمی ایوارڈ کی شاندار تقریب، 35 ہونہار طلبہ کو دیا جائے گا گولڈ میڈل

بھٹکل 24 جولائی (ایس اونیوز) اسلامیہ اینگلو اردو ہائی اسکول میدان میں آج جمعرات کو رابطہ سوسائٹی کی جانب سے تعلیمی ایوارڈ کی ایک شاندار تقریب منعقد ہو رہی ہے، جس میں 35 ہونہار طلبہ کو گولڈ میڈل سے نوازا جائے گا۔ اس موقع پر بیسٹ ٹیچر ایوارڈ کو قائدِ قوم و افتخارِ قوم مرحوم ایس ایم سید خلیل الرحمن کے نام سے منسوب کیا گیا ہے، اور بیسٹ ٹیچر کو بھی گولڈ میڈل پیش کیا جائے گا۔

ان تفصیلات کی اطلاع رابطہ سوسائٹی کے جنرل سیکریٹری جناب عتیق الرحمن منیری نے رابطہ دفتر میں منعقدہ ایک پریس کانفرنس میں دی۔ انہوں نے بتایا کہ گذشتہ 30 برسوں سے رابطہ سوسائٹی کی جانب سے بھٹکل کے مسلم تعلیمی اداروں میں نمایاں کارکردگی دکھانے والے طلبہ کو دسویں، بارہویں، گریجویشن وغیرہ کی سطح پر تعلیمی ایوارڈ سے نوازا جاتا رہا ہے۔ اسی طرح حسب روایت بہترین اسکول کو "عثمان حسن میموریل رولنگ شیلڈ" سے بھی سرفراز کیا جائے گا۔

تقریب دو سیشنز پر مشتمل ہوگی: پہلا سیشن صبح 10 بجے اور دوسرا شام 4:45 بجے سے شروع ہوگا۔ پہلے سیشن میں 26 اور دوسرے سیشن میں 9 ایوارڈز تقسیم کیے جائیں گے۔

تقریب کے مہمان خصوصی ماہر تعلیم، علی گڑھ مسلم یونیورسٹی کے سابق ڈین اور آل انڈیا مسلم پرسنل لا بورڈ کے ایگزیکیٹو ممبر پروفیسر ایم سعود عالم قاسمی ہوں گے۔ اس کے علاوہ ضلع انچارج وزیر اور ماہی گیری، بندرگاہ و ان لینڈ ٹرانسپورٹ کے وزیر جناب منکال وئیدیا بھی شریک ہوں گے۔

جناب عتیق الرحمن منیری نے عوام الناس سے کثیر تعداد میں شرکت کی اپیل کی ہے۔ 

پریس کانفرنس میں رابطہ کے صدر عمر فاروق مصباح اور رابطہ ایوارڈ کمیٹی کے کنوینر مولوی صابر علی اکبرا بھی موجود تھے۔ 


Share: