Wed, 15 Oct 2025 10:40:10
بہار اسمبلی انتخابات کے پیش نظر این ڈی اے میں اندرونی تنازعہ شدت اختیار کر رہا ہے، خاص طور پر جنتا دل یونائیٹڈ (جے ڈی یو) میں نشستوں کی تقسیم اور امیدواروں کے انتخاب کو لے کر اختلافات بڑھ گئے ہیں۔ اس سلسلے میں بھاگلپور سے جے ڈی یو کے رکن پارلیمنٹ اجے کمار منڈل نے وزیر اعلیٰ نتیش کمار کو خط لکھ کر لوک سبھا کی اپنی رکنیت سے مستعفی ہونے کی پیشکش کر دی ہے۔
View more
Wed, 15 Oct 2025 10:33:09
انڈین نیشنل کانگریس نے منگل کو امریکی صدر ڈونالڈ ٹرمپ کی جانب سے پاکستانی فوجی سربراہ فیلڈ مارشل عاصم منیر کی تعریف پر حکومت پر شدید تنقید کی اور سوال اٹھایا کہ وزیر اعظم نریندر مودی کے ٹرمپ کے ساتھ دوستانہ تعلقات کے باوجود امریکی صدر ہندوستان کو کیا پیغام دے رہے ہیں! کانگریس نے ٹرمپ کی جانب سے عاصم منیر کی تعریف اور ان کی سابقہ ملاقاتوں کا حوالہ دیتے ہوئے پوچھا کہ یہ کیسی دوستی ہے!
View more
Tue, 14 Oct 2025 19:01:37
دہلی فسادات کے ملزم اور جواہر لال نہرو یونیورسٹی (جے این یو) کے سابق طالب علم شرجیل امام نے کڑکڑڈوما کورٹ سے اپنی عبوری ضمانت کی درخواست واپس لے لی ہے۔ انہوں نے یہ ضمانت بہار اسمبلی انتخابات میں حصہ لینے کے لیے مانگی تھی۔
View more
Tue, 14 Oct 2025 16:56:19
سپریم کورٹ نے لداخ کے ماحولیاتی کارکن اور تعلیمی اصلاحات کے علمبردار سونم وانگچک کی نظربندی سے متعلق درخواست پر سماعت کو 15 اکتوبر تک ملتوی کر دیا ہے۔ وانگچک کی اہلیہ گیتانجلی جے آنگمو نے عدالت عظمیٰ میں ایک عرضی دائر کر کے اپنے شوہر کی فوری رہائی کا مطالبہ کیا تھا اور ان پر نافذ سخت قومی سلامتی قانون (این ایس اے) کو چیلنج کیا تھا۔
View more
Tue, 14 Oct 2025 12:41:36
’’کیرالہ میں 26 سال کے انجینئر آنندو اجی نے خودکشی کر لی اور آنندو کو اس کے لیے مجبور کیا گیا۔ آنندو کی کہانی ایک ’المیہ‘ ہے۔ آنندو اجی کا ایک انسٹا پوسٹ بھی سامنے آیا، جس میں اس نے اپنا درد بیاں کیا ہے۔
View more
Tue, 14 Oct 2025 10:52:42
دہلی کی پٹیالہ ہاؤس کورٹ میں چیتنیا نند سرسوتی کے سنیاسی ہونے پر جم کر بحث ہوئی ۔ دہلی پولیس نے کہا کہ چیتنیہ آنند سنیاسی نہیں ہے۔ یہ جواب انہوں نے ایک درخواست پر دیا جس میں چیتنیا نند نے جیل میں سنیاسی لباس پہننے اور مذہبی کتابیں رکھنے کی اجازت مانگی تھی۔
View more
Tue, 14 Oct 2025 10:48:32
ہریانہ کے سینئر آئی پی ایس افسر وائی پورن کمار کی خودکشی کیس میں بڑی کارروائی کی گئی ہے۔ ان کے اہل خانہ کی جانب سے لگائے گئے الزامات اور خودکشی نوٹ میں درج ناموں کے درمیان حکومت نے ریاست کے ڈی جی پی شتروجیت کپور کو طویل چھٹی پر بھیج دیا ہے۔ پولیس نے ڈی جی پی اور سوسائڈ نوٹ میں نامزد تمام افسران کے خلاف ایف آئی آر درج کر لی ہے۔
View more
Tue, 14 Oct 2025 10:37:24
ملک میں جمہوری قدروں اور اظہارِ رائے کی آزادی کے مضبوط علمبردار کے طور پر پہچانے جانے والے سابق آئی اے ایس افسر کنّن گوپی ناتھن پیر کے روز کانگریس میں شامل ہو گئے۔
View more
Mon, 13 Oct 2025 19:29:12
عام آدمی پارٹی کے ایم پی سنجے سنگھ نے دعویٰ کیا ہے کہ بہار کی ووٹر لسٹ کی خصوصی نظر ثانی (ایس آئی آر) کے بعد، ریاست بھر میں صرف 315 غیر ملکی شہریوں کی شناخت کی گئی تھی – جن میں سے 78 مسلمان ہیں اور باقی ہندو شہری۔
View more
Your experience on this site will be improved by allowing cookies
Cookie Policy