Mon, 20 Oct 2025 10:52:53
دیوالی سے ایک روز قبل دہلی اور این سی آر کی فضا ایک بار پھر خطرناک سطح پر پہنچ گئی ہے۔ کمیشن برائے ایئر کوالٹی مینجمنٹ (سی اے کیو ایم) نے اتوار، 19 اکتوبر کو راجدھانی میں اوسط آلودگی کی سطح 296 ریکارڈ کیے جانے کے بعد گریپ (جی آر اے پی، گریڈڈ ریسپانس ایکشن پلان) کے دوسرے مرحلے یعنی ’گریپ۔2‘ کو فوری طور پر نافذ کرنے کا اعلان کر دیا۔
View more
Mon, 20 Oct 2025 10:42:42
کانگریس کے سینئر لیڈر جے رام رمیش نے ایک پرانی خبر شیئر کرتے ہوئے حکومت پر اقتصادی پالیسی کے حوالے سے سخت تنقید کی ہے۔ انہوں نے کہا کہ آج غیر ملکی کمپنیاں ہندوستانی بینکوں پر قبضہ کر رہی ہیں، جبکہ 1969 میں جن سنگھ (بی جے پی کا پرانا نام) نے انہی غیر ملکی اداروں کے قومیانے کا مطالبہ کیا تھا۔
View more
Mon, 20 Oct 2025 10:38:28
الیکشن کمیشن نے آئندہ بہار اسمبلی انتخابات اور سات ریاستوں میں آٹھ ضمنی انتخابات کی نگرانی کے لیے مرکزی مبصرین کو تعینات کیا ہے۔ کمیشن کے اس اقدام کا مقصد انتخابات میں شفافیت، تمام سیاسی جماعتوں کے لیے یکساں مواقع اور انتخابی عمل کی سالمیت کو برقرار رکھنا ہے۔
View more
Sun, 19 Oct 2025 19:16:11
بدعنوانی کے معاملے میں گرفتار پنجاب کے ڈائرکٹر جنرل آف پولیس ( ڈی آئی جی) ہرچرن سنگھ بھلر کو پنجاب حکومت نے معطل کر دیا ہے۔
View more
Sun, 19 Oct 2025 19:04:00
سائبر فراڈ کا نیا معاملہ سامنے آیا ہے جس میں متاثرہ کو بڑی چالاکی سے نشانہ بنایا گیا۔ گجرات کے ودودرا شہرکے مکر پورہ کے رہنے والے وویک سونار کو سائبر فراڈ کرنے والوں نے ڈیجیٹل طور پر گرفتارکیا۔
View more
Sun, 19 Oct 2025 19:00:33
کیرالہ میں شمال مشرقی مانسون کے آغاز کے ساتھ ہی موسلا دھار بارشوں نے تباہی مچا دی ہے۔ کئی علاقوں میں سیلاب، لینڈسلائڈ اور املاک کو بڑے پیمانے پر نقصان کی اطلاعات ملی ہیں۔ محکمہ موسمیات (آئی ایم ڈی) نے انتباہ جاری کیا ہے کہ بحیرہ عرب کے اوپر بنے کم دباؤ کے علاقے کی وجہ سے بدھ تک بارش تیز رہنے کا امکان ہے۔
View more
Sun, 19 Oct 2025 17:08:45
جواہر لعل نہرو یونیورسٹی (جے این یو) کیمپس میں طلبہ یونین کے انتخابات سے قبل منعقد جنرل باڈی میٹنگ (جی بی ایم) کے دوران ہوئے تصادم کے بعد حالات بدستور کشیدہ ہیں۔ اس واقعے کے بعد بائیں بازو کی طلبہ تنظیموں اور اکھل بھارتیہ ودیارتھی پریشد (اے بی وی پی) کے طلبہ نے ایک دوسرے پر تشدد اور اشتعال انگیزی کا الزام لگایا ہے۔
View more
Sun, 19 Oct 2025 15:43:16
آل انڈیا مسلم پرسنل لا بورڈ نے ملک بھر کے مسلمانوں سے اپیل کی ہے کہ وہ اپنے اوقاف کی تفصیلات فوراً اُمید (UMEED) پورٹل پر درج کرائیں
View more
Sun, 19 Oct 2025 12:24:18
دیوالی کے ایک دن بعد۲۱؍اکتوبر سے وزیر اعلیٰ بہار اسمبلی انتخابات کیلئے مہم چلائیں گے۔ ان کی پہلی ریلی مینا پور اسمبلی حلقہ میں ہوگی۔ مینا پور ہائی اسکول کے کھیل کے میدان کو ریلی کے مقام کے طور پر منتخب گیا ہے ۔
View more
Your experience on this site will be improved by allowing cookies
Cookie Policy