Sat, 25 Jan 2025 16:59:32
کانگریس نے ہفتہ (25 جنوری) کو ’نیشنل ووٹرز ڈے‘ کے موقع پر الیکشن کمیشن پر سخت تنقید کرتے ہوئے دعویٰ کیا کہ گزشتہ ایک دہائی کے دوران کمیشن کی غیر جانبداری کو متاثر کرنے کی کوشش کی گئی ہے۔ پارٹی نے کہا کہ موجودہ حالات میں کمیشن کا رویہ نہ صرف آئین کی توہین ہے بلکہ ملک کے ووٹرز کے اعتماد کو ٹھیس پہنچانے کے مترادف ہے۔
View more
Sat, 25 Jan 2025 11:53:35
دہلی کے جامعہ نگر تھانے کی پولیس نے اوکھلا سے عام آدمی پارٹی کے رکن اسمبلی امانت اللہ خان کے بیٹے کی موٹر سائیکل کو غیر قانونی طور پر چلانے پر 22 ہزار روپے کا چالان کرتے ہوئے ضبط کر لیا ہے۔ اس پر امانت اللہ خان نے ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ سب جانتے ہیں کہ یہ کارروائی کس کی ہدایت پر کی جا رہی ہے۔
View more
Sat, 25 Jan 2025 11:41:24
اُترکاشی میں ایک بار پھر زلزلے کے جھٹکے محسوس ہوئے ہیں۔ ہفتہ کی صبح 5:48 بجے زلزلے کا ہلکا جھٹکا آیا، جس کا مرکز تحصیل ڈونڈا کے گاؤں کھرکوٹ اور بھرن گاؤں کے درمیان واقع جنگلی علاقے میں تھا۔ اس سے قبل جمعہ کو بھی یہاں تین زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے تھے۔ لگاتار زلزلوں کے سبب لوگ شدید خوف کا شکار ہیں اور اپنی حفاظت کے بارے میں فکر مند ہیں۔
View more
Sat, 25 Jan 2025 11:32:49
دہلی پولیس نے یوم جمہوریہ کی تقریب کے لیے ٹریفک ایڈوائزری جاری کی ہے، جس میں سڑکوں پر عائد پابندیوں اور ڈائیورزن کے حوالے سے رہنما اصول فراہم کیے گئے ہیں۔ ایڈیشنل پولیس کمشنر (ٹریفک) ڈی کے گپتا نے بتایا کہ ہفتے کی شام سے دہلی کی سرحدوں پر گاڑیوں کے داخلے پر پابندی عائد کر دی جائے گی۔
View more
Sat, 25 Jan 2025 11:29:44
شمال مغربی ہواؤں کی وجہ سے سردی میں کچھ کمی آئی ہے اور درجہ حرارت میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے۔ تاہم، پاکستان میں ایک ویسٹرن ڈسٹربنس فعال ہو رہا ہے جو 29 سے 30 جنوری کے دوران شمالی پہاڑی علاقوں میں پہنچ سکتا ہے۔ اس کے اثرات سے جنوری کے اختتام پر شمالی بھارت کی ریاستوں میں موسم میں تبدیلی آ سکتی ہے، جو فروری کے پہلے ہفتے تک برقرار رہنے کا امکان ہے۔
View more
Sat, 25 Jan 2025 11:03:52
کانگریس نے دہلی کی عآپ حکومت پر سنگین الزام عائد کیا ہے کہ اس نے 200 یونٹ مفت بجلی فراہم کرنے کے منصوبے کے ذریعے عوام کو فائدہ پہنچانے کا دعویٰ کیا، لیکن دوسری طرف بلنگ میں بدعنوانی کے ذریعے اس منصوبے کے اثرات کو چھپانے کی کوشش کی۔ یہ الزام کانگریس نے ایک پریس کانفرنس میں لگایا، جس میں کئی اہم حقائق میڈیا کے سامنے پیش کیے گئے۔
View more
Sat, 25 Jan 2025 10:59:59
"5 فروری کو دہلی میں نئی حکومت کے انتخاب کے لیے ووٹنگ ہو گی۔ دہلی کی راجدھانی حیثیت کی وجہ سے یہاں کے انتخابات کی اہمیت بہت زیادہ ہے۔ ملک اور دہلی میں مہنگائی اور بے روزگاری بڑے مسائل بن چکے ہیں۔
View more
Sat, 25 Jan 2025 10:55:24
دہلی اسمبلی انتخابات کے پیش نظر آج بڑی تعداد میں لوگوں نے اپنا حق رائے دہی استعمال کیا۔ اگرچہ دہلی میں ووٹنگ کی تاریخ 5 فروری ہے، تو 12 دن پہلے یہ لوگ کیسے ووٹ ڈال پائے؟ اس کی وجہ ہے الیکشن کمیشن کی خصوصی مہم۔ الیکشن کمیشن نے بزرگ اور معذور افراد کے لیے ایک خصوصی اسکیم شروع کی ہے، جس میں الیکٹورل افسران ووٹروں کے گھروں تک پہنچ کر انہیں ووٹ ڈالنے کا موقع فراہم کریں گے۔
View more
Sat, 25 Jan 2025 10:51:29
الیکٹرانک ووٹنگ مشین (ای وی ایم) میں خرابی کے معاملے کی تحقیقات کا مسئلہ ایک بار پھر سپریم کورٹ میں پہنچ گیا ہے۔ چیف جسٹس سنجیو کھنہ کی قیادت میں بنچ نے ای وی ایم کی تصدیق کے لیے پالیسی بنانے کا مطالبہ کرنے والی عرضی پر سماعت کی اجازت دے دی ہے۔ یہ عرضی ہریانہ کے سابق وزیر اور پانچ بار رکن اسمبلی رہ چکے کرن سنگھ دلال کی جانب سے دائر کی گئی ہے۔
View more
Your experience on this site will be improved by allowing cookies
Cookie Policy