Wed, 29 Jan 2025 11:40:29
ہندوستان میں کریڈٹ کارڈز کی تعداد گزشتہ 5 سالوں میں دسمبر 2024 تک دوگنا ہو کر 10.80 کروڑ ہو گئی ہے، جو کہ دسمبر 2019 میں 5.53 کروڑ تھی۔ اس کے مقابلے میں ڈیبٹ کارڈز کی تعداد میں تھوڑا سا اضافہ ہوا ہے۔ دسمبر 2019 میں ڈیبٹ کارڈز کی تعداد 80.53 کروڑ تھی، جو 2024 میں بڑھ کر 99.09 کروڑ ہو گئی ہے۔
View more
Wed, 29 Jan 2025 11:37:42
دہلی کانگریس کے ایک وفد نے آج چیف الیکشن کمشنر سے ملاقات کی اور اروند کیجریوال کے خلاف شکایت درج کرائی۔ وفد نے الیکشن کمیشن کے سامنے کیجریوال کے اس بیان کا حوالہ دیا جس میں انہوں نے ہریانہ حکومت پر الزام عائد کیا تھا کہ ’ہریانہ حکومت نے جمنا کے پانی میں زہر ملا دیا ہے۔‘
View more
Wed, 29 Jan 2025 11:26:43
یوم جمہوریہ 26 جنوری کو پنجاب کے امرتسر میں ہیریٹیج اسٹریٹ پر بابا بھیم راؤ امبیڈکر کے مجسمہ کو نقصان پہنچایا گیا، جس کے بعد دلت طبقہ کے افراد میں شدید غصہ پایا گیا۔ منگل (28 جنوری) کو ناراض افراد نے پنجاب کے مختلف اضلاع، بشمول ہوشیار پور، جالندھر اور لدھیانہ میں بند کا اعلان کیا۔
View more
Wed, 29 Jan 2025 11:22:39
بی جے پی نے انتخابی چندے میں نمایاں اضافہ کیا ہے اور اس کا چندہ تقریباً 4000 کروڑ روپے تک پہنچ چکا ہے۔ الیکشن کمیشن آف انڈیا نے پیر کے روز ایک رپورٹ جاری کی ہے، جس میں سیاسی جماعتوں کو حاصل ہونے والے انتخابی چندے کی تفصیلات فراہم کی گئی ہیں۔
View more
Wed, 29 Jan 2025 11:17:34
کانگریس کے لوک سبھا میں قائد حزب اختلاف راہل گاندھی نے دہلی انتخابات کے سلسلے میں پٹ پڑ گنج میں ایک انتخابی جلسے میں بی جے پی اور آر ایس ایس پر سخت تنقید کی۔ انہوں نے کہا کہ یہ دونوں جماعتیں آئین کی عزت نہیں کرتی اور اسے مسلسل نشانہ بنا رہی ہیں۔
View more
Wed, 29 Jan 2025 11:05:13
سپریم کورٹ نے دہلی اسمبلی انتخابات کے لیے اے آئی ایم آئی ایم کے امیدوار اور دہلی فسادات کے ملزم طاہر حسین کو پولیس تحویل میں رہتے ہوئے انتخابی مہم چلانے کی اجازت دے دی ہے۔ عدالت نے سخت شرائط عائد کرتے ہوئے واضح کیا کہ طاہر حسین دن کے وقت پولیس کی نگرانی میں انتخابی تشہیر کر سکیں گے، لیکن ہر رات انہیں جیل واپس لوٹنا ہوگا۔
View more
Wed, 29 Jan 2025 10:48:10
منگل (28 جنوری) کو دیلفٹ جزیرے کے قریب سری لنکائی بحریہ کی فائرنگ سے 5 ہندوستانی ماہی گیر زخمی ہو گئے، جن میں سے 2 کی حالت تشویشناک بتائی جا رہی ہے۔ اس واقعے پر ہندوستان نے سخت ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے شدید مذمت کی ہے۔
View more
Wed, 29 Jan 2025 10:30:07
کانگریس پارٹی مسلسل دہلی کی عآپ حکومت اور اروند کیجریوال کی ناکامیوں کو بے نقاب کر رہی ہے۔ اسی مہم کے تحت منگل کے روز ’عآپ کے پاپ‘ سیریز کی چوتھی قسط جاری کی گئی، جس میں عام آدمی پارٹی پر الزام عائد کیا گیا کہ اس نے دہلی کی بچیوں کے حقوق سلب کر لیے ہیں۔
View more
Tue, 28 Jan 2025 17:21:23
آج کانگریس پارٹی میں کئی ممتاز سیاسی شخصیات نے شمولیت اختیار کی، جن میں علی انور، بھگیرتھ مانجھی، نشانت آنند، ڈاکٹر جگدیش پرساد اور نگہت عباس شامل ہیں۔ ان رہنماؤں نے ایک مشترکہ پریس کانفرنس کے دوران بی جے پی کی تقسیم پسند سیاست کو آڑے ہاتھوں لیا اور کانگریس کے نظریات پر اپنے اعتماد کا اظہار کیا۔
View more
Your experience on this site will be improved by allowing cookies
Cookie Policy