Thu, 30 Jan 2025 11:30:04
’’کیجریوال اور مودی میں کوئی فرق نہیں، دونوں ہی جھوٹے وعدے کرتے ہیں اور عوام کو گمراہ کرتے ہیں۔ جیسے نریندر مودی نے ہر ہندوستانی کے اکاؤنٹ میں 15 لاکھ روپے ڈالنے کا وعدہ کیا تھا جو آج تک پورا نہیں ہوا، اسی طرح کیجریوال نے بھی دہلی کے عوام سے کئی جھوٹے وعدے کیے۔
View more
Thu, 30 Jan 2025 11:11:57
’مونی اماوَسیا‘ کے موقع پر پریاگ راج مہاکمبھ کے سنگم علاقے میں منگل کی دیر شب بڑی تعداد میں عقیدتمند پاکیزہ غسل کے لیے پہنچے، جس کے دوران اچانک بھگدڑ مچ گئی۔ یوپی انتظامیہ نے اس حادثے میں اب تک 30 افراد کی ہلاکت کی تصدیق کی ہے، جبکہ تقریباً 5 درجن افراد زخمی ہوئے ہیں، جن میں سے بیشتر زیر علاج ہیں۔
View more
Thu, 30 Jan 2025 11:05:10
مرکزی کابینہ نے آج 16,300 کروڑ روپے کے ’معدنیات مشن‘ کو منظوری دے دی۔ مرکزی وزیر اشونی ویشنو نے بدھ کے روز اس کا اعلان کرتے ہوئے میڈیا کو تفصیلات فراہم کیں۔ اس کے ساتھ ہی کابینہ نے ’سی زمرہ‘ کے بھاری گڑ سے تیار ہونے والے ایتھنول کی ’ایکس-مل‘ قیمت 56.28 روپے فی لیٹر سے بڑھا کر 57.97 روپے فی لیٹر کرنے کی بھی منظوری دے دی۔
View more
Wed, 29 Jan 2025 17:16:13
سپریم کورٹ نے ملک بھر کے میڈیکل کالجوں میں داخلہ کے لیے جاری ریزرویشن نظام کے حوالے سے اہم فیصلہ سنایا ہے۔ عدالت عظمیٰ نے کہا کہ پوسٹ گریجویٹ (پی جی) کورسز میں رہائشی (ڈومیسائل) کی بنیاد پر ریزرویشن کا فائدہ نہیں دیا جا سکتا۔ عدالت نے اسے غیر آئینی قرار دیتے ہوئے کہا کہ یہ آئین کی دفعہ 14 کی خلاف ورزی ہے اور اس لیے اسے نافذ نہیں کیا جا سکتا۔
View more
Wed, 29 Jan 2025 17:10:28
آئی آئی ٹی دہلی اور فورسائٹ فاؤنڈیشن کی مشترکہ رپورٹ میں انکشاف ہوا ہے کہ بھارت میں تقریباً 55.1 فیصد ٹرک ڈرائیور بینائی کی کمزوری کا شکار ہیں۔ رپورٹ کے مطابق، 53.3 فیصد ڈرائیوروں کو دور کی نظر کے مسائل درپیش ہیں، جبکہ 46.7 فیصد کو نزدیک کی بینائی میں دشواری کا سامنا ہے۔ اس کے علاوہ، 44.3 فیصد ڈرائیوروں کا بی ایم آئی خطرناک سطح پر پایا گیا،
View more
Wed, 29 Jan 2025 17:00:17
مودی نگر کے بھوجپور تھانہ علاقے میں بدھ کی صبح دہلی-میرٹھ ایکسپریس وے پر گھنے کہرے کے باعث خوفناک حادثہ پیش آیا۔ تقریباً 25 گاڑیاں آپس میں ٹکرا گئیں، جس کے نتیجے میں کئی افراد زخمی ہو گئے۔ اطلاعات کے مطابق، زخمیوں میں نصف درجن سے زائد افراد کی حالت تشویشناک ہے۔ حادثے کے بعد موقع پر افرا تفری مچ گئی، جبکہ ابھی تک کسی جانی نقصان کی تصدیق نہیں ہوئی ہے۔
View more
Wed, 29 Jan 2025 16:48:28
بجرنگ دل کے اراکین کی تفصیلات اکٹھا کرنا جنوبی گوا کی ایس پی سنیتا ساونت کو اس قدرمہنگا پڑ گیا مہنگا کہ انہیں ان کے عہدے سے ہی برطرف کردیا گیا۔ ٹائمز آف انڈیا کی رپورٹ کے مطابق جنوبی گوا کی سپرنٹنڈنٹ آف پولیس (ایس پی) سنیتا ساونت کو پیر کی رات دیر گئے ان کے عہدے سے ہٹا دیا گیا،
View more
Wed, 29 Jan 2025 16:44:32
عدالتوں میں ٹیکنالوجی کے بڑھتے ہوئے استعمال کے باوجود، سپریم کورٹ نے فیصلہ دیا ہے کہ پولیس اور دیگر قانون نافذ کرنے والے ادارے کسی بھی مشتبہ فرد کو گرفتاری سے قبل نوٹس (پری اریسٹ نوٹس) واٹس ایپ یا دیگر الیکٹرانک ذرائع کے ذریعے نہیں بھیج سکتے۔ یہ پابندی تعزیراتِ فوجداری (CrPC) کی دفعہ 41A اور بھارتیہ ناگرک سرکشا سنہیتا (BNSS) کی دفعہ 35 کے تحت عائد کی گئی ہے۔
View more
Your experience on this site will be improved by allowing cookies
Cookie Policy