Wed, 16 Apr 2025 10:40:45
محترم چیئر مین صاحب، ہمیں یاد ہے کہ جب اس حکومت نے اقتدار سنبھالا تھا تو سب کا ساتھ، سب کا وکاس اور سب کا وشواس جیسے نعرے دیے گئے تھے۔ اقلیتوں کے تحفظ اور ان کے حقوق کی پاسداری کے وعدے بارہا دہرائے گئے۔ لیکن آج ہم دیکھ رہے ہیں کہ یہ سب محض الفاظ تھے، جن کا زمینی حقیقت سے کوئی تعلق نہیں۔
View more
Tue, 15 Apr 2025 17:54:02
سعودی عرب میں حج 2025 کی تیاریاں زور و شور سے جاری ہیں۔ 4 جون سے شروع ہونے والے مقدس سفر کے لیے دنیا بھر سے عازمین کی آمد یکم اپریل سے جاری ہے۔ ہر سال کی طرح اس بار بھی خواتین، بزرگ اور نوجوان حج کی سعادت کے لیے سعودی عرب کا رخ کر رہے ہیں، لیکن اس مرتبہ حج کے ضوابط میں کی گئی چند نئی تبدیلیوں کی وجہ سے بعض مسائل نے جنم لیا ہے۔
View more
Tue, 15 Apr 2025 13:13:35
موسم کے بدلتے تیوروں کے بیچ راجدھانی دہلی میں گرمی نے ایک بار پھر زور پکڑ لیا ہے۔ درجہ حرارت میں مسلسل اضافہ دیکھا جا رہا ہے اور موسم مزید سخت ہونے کے آثار ہیں۔ محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ بدھ سے دہلی میں لُو کا سلسلہ دوبارہ شروع ہو سکتا ہے، جو اگلے تین دنوں تک جاری رہنے کا امکان ہے۔
View more
Tue, 15 Apr 2025 13:10:12
مہاراشٹر کے ضلع بلڈھانا میں پیش آنے والے ایک شدید سڑک حادثے نے علاقے میں سنسنی پھیلا دی ہے۔ حادثہ اس وقت پیش آیا جب ایک تیز رفتار ٹرک اور مسافر بس آپس میں ٹکرا گئے۔ اس خوفناک تصادم کے نتیجے میں 3 افراد موقع پر ہی جان کی بازی ہار گئے جبکہ 20 سے زائد افراد زخمی ہو گئے۔ زخمیوں کو فوری طور پر قریبی اسپتال منتقل کیا گیا ہے جہاں ان کا علاج جاری ہے۔
View more
Tue, 15 Apr 2025 12:56:26
بہار میں پلوں کی تعمیر کے دوران بے ضابطگیاں اور گھوٹالے کوئی نئی بات نہیں، اور اب نتیش کمار حکومت کے ایک اہم منصوبے دیگھا-دیدار گنج پُل میں سامنے آنے والا شگاف اسی سلسلے کی ایک کڑی محسوس ہوتا ہے۔ 3831 کروڑ روپے کی خطیر رقم سے تیار کیے گئے اس پُل کا افتتاح وزیر اعلیٰ نتیش کمار نے صرف چار روز قبل، 10 اپریل کو کیا تھا۔
View more
Tue, 15 Apr 2025 10:59:11
چیف جسٹس آف انڈیا سنجیو کھنہ 13 مئی کو ریٹائر ہو جائیں گے، اور ان کے بعد سپریم کورٹ کے سینئر جج جسٹس بھوشن رام کرشن گؤئی کو ملک کے 52ویں چیف جسٹس آف انڈیا کے طور پر نامزد کیا گیا ہے۔
View more
Tue, 15 Apr 2025 10:36:14
اتراکھنڈ میں حالیہ کارروائیوں کے دوران انتظامیہ نے 170 سے زائد مدارس کو بند کر دیا ہے۔ حکام کا مؤقف ہے کہ یہ ادارے بغیر کسی باضابطہ رجسٹریشن کے، نہ تو اتراکھنڈ مدرسہ بورڈ اور نہ ہی ریاستی تعلیمی محکمہ کے تحت، غیر قانونی طور پر کام کر رہے تھے۔
View more
Tue, 15 Apr 2025 10:27:40
مرشد آباد، مغربی بنگال میں وقف ترمیمی ایکٹ کے خلاف احتجاج کے دوران پیش آئے تشدد اور پولیس فائرنگ کے واقعے پر آل انڈیا مسلم پرسنل لا بورڈ نے سخت مذمت کی ہے۔ بورڈ نے ریاستی حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ ذمہ دار پولیس افسران کے خلاف فوری اور سخت کارروائی کی جائے، اور جاں بحق ہونے والوں کے اہل خانہ کو کم از کم 25 لاکھ روپے کی عبوری مالی امداد فراہم کی جائے۔
View more
Tue, 15 Apr 2025 10:15:02
پنجاب نیشنل بینک کے بدنام زمانہ گھوٹالے کا مرکزی کردار اور مفرور ہیروں کا سوداگر میہول چوکسی بالآخر قانون کی گرفت میں آ گیا ہے۔ سی بی آئی نے اسے بیلجیم میں گرفتار کر لیا ہے اور اب اس کی حوالگی کے لیے قانونی کارروائی جاری ہے تاکہ اسے ہندوستان لا کر انصاف کے کٹہرے میں کھڑا کیا جا سکے۔
View more
Your experience on this site will be improved by allowing cookies
Cookie Policy