Sat, 27 Sep 2025 11:19:12
سپریم کورٹ نے دہلی-این سی آر میں پٹاخوں پر عائد مکمل پابندی کے مؤثر نفاذ میں غفلت پر سخت ناراضگی ظاہر کی ہے۔ عدالت عظمیٰ نے واضح کیا کہ اگر پابندی لگائی گئی ہے تو اس پر حقیقی طور پر عمل ہونا چاہیے، ورنہ محض کاغذی احکامات سے مقصد حاصل نہیں ہوگا۔
View more
Sat, 27 Sep 2025 11:12:05
آل انڈیا مجلس اتحاد المسلمین (AIMIM) کے سربراہ اسد الدین اویسی نے کہا ہے کہ کسی مسلمان کا ایمان اس وقت تک مکمل نہیں ہوتا جب تک وہ نبی کریم حضرت محمد ﷺ سے دنیا کی ہر چیز سے زیادہ محبت نہ کرے۔ انہوں نے سوال اٹھایا کہ آخر اتر پردیش کی حکومت دنیا کو یہ کیا پیغام دینا چاہتی ہے کہ وہ ایسے پوسٹرز پر اعتراض کر رہی ہے جن میں محض محبت کا اظہار ہے۔
View more
Sat, 27 Sep 2025 11:09:34
عید میلادالنبیؐ کے موقع پر ’آئی لومحمد‘ لکھنے پر کانپور میں ہونے والی پولیس کارروائی کے خلاف ملک بھر کے مسلمان شدید غم و غصے میں ہیں اور اس زیادتی کیخلاف مظاہرے کررہے ہیں
View more
Thu, 25 Sep 2025 16:54:02
عام آدمی پارٹی (عآپ) کے کنوینر اروند کیجریوال کے سرکاری بنگلہ الاٹمنٹ کرنے کے معاملے میں حکومت نے ہائی کورٹ میں جواب داخل کر دیا ہے۔ مرکزی حکومت کی طرف سے سالیسٹر جنرل تشار مہتہ نے دہلی ہائی کورٹ کو یقین دلایا ہے کہ ضابطہ کے مطابق اگلے 10 دن میں اروند کیجریوال کو سرکاری بنگلہ مل جائے گا۔
View more
Thu, 25 Sep 2025 16:46:37
بہار میں اسمبلی انتخاب کے لیے تاریخوں کے اعلان کا سبھی بے صبری سے انتظار کر رہے ہیں۔ جو تازہ ترین خبریں سامنے آ رہی ہیں، اس کے مطابق یہ اعلان 6 اکتوبر کے بعد ہی ہو سکے گا۔
View more
Thu, 25 Sep 2025 11:30:13
لوک سبھا میں حزب اختلاف کے رہنما اور کانگریس لیڈر راہل گاندھی نے ایک بار پھر بھی بی جے پی پر شدید حملہ کیا۔ انہوں نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ’ایکس‘ پر ایک ویڈیو پوسٹ کر گجرات ماڈل کی حقیقت کو بے نقاب کیا ہے۔ انہوں نے لکھا کہ ’’گجرات ماڈل واضح ہے، دلتوں، پسماندہ طبقات اور غریبوں کے لیے بلڈوزر، جبکہ اڈانی کے لیے ہزاروں ایکڑ زمین مفت یا صرف 1 روپے کے عوض۔‘‘
View more
Thu, 25 Sep 2025 10:38:10
پٹنہ میں بدھ کو کانگریس ورکنگ کمیٹی (سی ڈبلیو سی) کا اجلاس منعقد ہوا، جسے بہار کی سیاست کے لیے انتہائی اہم قرار دیا جا رہا ہے۔ پانچ گھنٹے تک جاری اس اجلاس میں کانگریس نے سیاسی اور تنظیمی مضبوطی سے متعلق دو اہم قراردادیں منظور کیں،۔ پارٹی نے واضح کر دیا کہ آئندہ اسمبلی انتخابات میں کانگریس ’پورے عزم اور نئے اعتماد‘ کے ساتھ میدان میں اترے گی۔
View more
Wed, 24 Sep 2025 18:23:09
لداخ کو مکمل ریاست کا درجہ دینے کا مطالبہ زور پکڑ رہا ہے اور ماہر ماحولیات سونم وانگ چک اس مانگ کے حوالہ سے 15 روز سے بھوک ہڑتال پر ہیں۔ بدھ کے روز اس سلسلہ میں طلب نے احتجاج کیا جس کے دوران تشدد پھوٹ پڑا۔ رپورٹ کے مطابق روکے جانے پر طلبہ مشتعل ہو گئے اور ان کی پولیس کے ساتھ جھڑپیں ہوئیں۔ دریں اثنا، لیہ میں موجود بی جے پی کا دفتر بھی نذر آتش کر دیا گیا۔ مظاہرین کا مطالبہ ہے کہ لداخ کو مکمل ریاست
View more
Wed, 24 Sep 2025 17:18:29
الیکشن کمیشن نے جموں و کشمیر کی 4 اور پنجاب کی ایک راجیہ سبھا سیٹ کے لیے انتخاب کی تاریخ کا اعلان کر دیا ہے۔ کمیشن کے مطابق ان پانچوں سیٹوں کے لیے ووٹنگ 24 اکتوبر کو کرائی جائے گی۔ انتخاب کا نوٹیفکیشن 6 اکتوبر کو جاری ہوگا۔ اس انتخاب کے لیے امیدوار 6 اکتوبر سے کاغذات نامزدگی داخل کر سکتے ہیں، جبکہ نامزدگی کی آخری تاریخ 13 اکتوبر مقرر کی گئی ہے۔
View more
Your experience on this site will be improved by allowing cookies
Cookie Policy