ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / بھٹکل: مدرسہ تنویر الاسلام مرڈیشور میں بچوں کے ما بین خوبصورت نعتیہ مقابلہ

بھٹکل: مدرسہ تنویر الاسلام مرڈیشور میں بچوں کے ما بین خوبصورت نعتیہ مقابلہ

Sun, 14 Sep 2025 15:28:46    S O News
بھٹکل: مدرسہ تنویر الاسلام مرڈیشور میں بچوں کے ما بین خوبصورت نعتیہ مقابلہ

بھٹکل 14 ستمبر (ایس او نیوز)مرڈیشور کی قدیم تعلیم گاہ تنویر الاسلام میں بچوں کے ما بین نعتیہ مقابلہ کا انعقاد آج اتوار کو منعقد ہوا،جس میں انجمن کالج بھٹکل کے عربک پروفیسر مولانا جعفر فقیہ ندوی اور امیر مقامی مولانا زبیر مارکٹ بطور مہمان خصوصی مدعو تھے۔

طلبہ نے چنیدہ نعت گوہ شعراء کا چیدہ نعتیہ اشعار رس گھولتی آواز میں پیش کرتے ہوئے سامعین کو خوب محظوظ کیا ،طلبہ اپنے اساتذہ کا پرتو ہوتے ہیں، اساتذہ کی کاوشوں کا عکس تنویر الاسلام کے طلبہ میں نمایاں نظر آرہا تھا۔

 مولانا محمد حسین قاضی ندوی نے مہمانوں کا تعارف کرایا، مولانا جعفر فقیہ ندوی نے عربئ مبين میں طلبہ سےخطاب کیا علاوہ ازیں مولانا زبیر مارکٹ نے طلبہ کو اپنے خطاب مستطاب سے نوازا،اسٹیج پر نائب ناظم مولانا عبدالرحیم گنگاولی ندوی ، مہتمم مولانا مزمل جتی ندوی اور مولانا مدثر علی باپو ندوی متمکن تھے۔


Share: